ممبئی (شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارسنجے دت کی زندگی پر بنائی فلم ’سنجو‘ کے ٹریلر اور گانوں نے جہاں فلمی مداحوں کی بے تابی کو بڑھایا ہے، وہیں اس فلم کے ٹریلر کے کچھ مناظر نے بعض افراد کو تکلیف بھی پہنچائی ہے۔فلم کے ٹریلر میں قابل اعتراض مناظر دکھانے پر ایک بھارتی سماجی کارکن پرتھوی مشیک نے فلم کے خلاف شکایت کر ڈالی۔پرتھوی مشیک نامی شخص نے بھارت کے فلم سینسر بورڈ ’سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن‘ کو ایک خط لکھ کر ’سنجو‘ کے ایک منظر پر اعتراض اٹھایا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ’سنجو‘ کے ٹریلر میں ایک نامناسب…
Author: Daily Khabrain
ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور خان انٹرنیشنل برینڈ کے اشتہار میں اکھٹے دکھائی دیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور خان چند سال قبل ایک شیمپو کے اشتہار میں اکھٹے دکھائی دیئے اور اب ایک بار پھر دونوں انٹرنیشنل برینڈ کے اشتہار میں اکھٹے دکھائی دیں گے جس کی عکسبندی لندن میں جائے گی۔ واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور خان بیٹے تیمور کے ہمراہ ان دنوں لندن میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔
کراچی (کلچرل ڈیسک ) گلوکار عادل خان کا پہلا سولو سانگ ریلیز کیلئے تیار ہوگیا۔ عادل خان نے رمضان المبارک سے قبل پہلے البم پر کام شروع کیا تھا۔ انہوںنے بتایا کہ میوزک میری زندگی ہے میری کوشش ہے کہ اس میں نام پیدا کرسکوں ۔مجھے ماڈلنگ اور اداکاری کی بہت آفر ز ہورہی ہیں۔ عادل نے بتایا کہ میرے گیت کے شاعر اور کمپوزر شکیل ملک‘ میوزک ڈائریکٹر عقیل احمد خان ہیں ۔
لاہور (شوبزڈیسک) فلم والا پکچرز کے تحت نئی فلم "لوڈ ویڈنگ”کے پہلے آفیشل پوسٹر شائقین کے لیے ریلیز کردیا گیا۔” لوڈ ویڈنگ“ ایک سوشل کامیڈی فلم ہے جو کہ خاندان بھر کے لیے تفریح کا ذریعہ ثابت ہوگی، فلم عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات شامل ہیں، فلم کی ہدایات معروف ہدایات کار نبیل قریشی نے دیں ہیں جبکہ پروڈیوسرز میں فضا علی ، میرزا اور مہدی علی شامل ہیں، یاد رہے کہ فلم پہلے ہی شائقین کی توجہ کا مرکزبنی ہوئی ہے اور شائقین بے صبری سے فلم کے بڑے پردے…
ماسکو(سی پی پی)روس کا شہر کازان مسلمان فٹبال شائقین کیلئے بہترین جگہ ہے، ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے جانے والوں کو یہاں نہ صرف حلال کھانا دستیاب ہے بلکہ عبادت کی جگہ بھی آسانی سے مل جائے گی۔تفصیلات کے مطابقروس میں جہاں فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا ہے وہاں روسی شہر کازان مسلمانوں کیلئے بہترین مقام ہے۔ یہاں مختلف مذاہب اور ثقافتیں موجود ہیں۔ میگا ایونٹ کے میچ دیکھنے روس جانے والے مسلم شائقین کو یہاں روزے کی حالت میں مشکل کا سامنا نہیں ہو گا، کسی بھی ریسٹورنٹ میں با آسانی حلال کھانا دستیاب ہے۔عبادت کیلئے بھی…
ماسکو(آئی این پی)2026فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی امریکا، میکسیکو اور کینیڈا نے مشترکہ طور پر جیت لی جب کہ فیفا کانگریس میں ووٹنگ کے عمل میں مراکش پیچھے رہ گیا۔ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا نے مشترکہ طور پر فٹبال ورلڈ کپ 2026کی میزبانی جیت لی ہے جب کہ فیفا کانگریس میں ووٹنگ کے عمل میں مراکش پیچھے رہ گیا، فیفا کے 203ممبران نے شمالی امریکن بڈ کو شرف قبولیت بخش دیا، ان کی مشترکہ بڈ کو 134ووٹ ملے،65ممبران نے مراکش کے حق میں رائے دی۔فٹبال شو پیس ایونٹ 24برس بعد شمالی امریکا واپس آرہا ہے، اس سے قبل 1994میں امریکا…
ماسکو (اے پی پی) روس کے صدر ویلادیمیر پیوتن نے کہا ہے کہ حالیہ ناقص فارم اور کارکردگی کے باوجود ٹیم ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مخالف ٹیموں کے خلاف آخر دم تک بھرپور فائٹ کرے گی۔ میزبان ہونے کی وجہ سے روسی ٹیم نے براہ راست میگا ایونٹ میں شرکت کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور وہ میگا ایونٹ میں شریک 32 ٹیموں میں سب سے لوئسٹ رینکڈ ٹیم ہو گی، روسی ٹیم اس وقت عالمی درجہ بندی میں 70ویں نمبر پر موجود ہے اور وہ (آج) جمعرات کو ایونٹ کے افتتاحی میچ میں سعودی عرب کے…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون کمپنیوں نے 100 روپے کے موبائل کارڈ پر 100 روپے کے لوڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق موبائل فون کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے حکم پر صارفین کو 15 روز کے لیے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ آج رات 12 بجے کے بعد سے 100 روپے کے کارڈ پر پورے 100روپے ملیں گے۔ذرائع کے مطابق 100 والے کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کے بعد 64 روپے 28 پیسے ملا کرتے تھے لیکن 15 روز بعد ایف بی آر کے ساتھ مل کر ٹیکسز کا نیا میکنزم…
زیورخ(آئی این پی)فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا ورلڈ کپ 2018میں متنازع فیصلوں سے بچنے اور منصفانہ نتائج کے لیے ریفری کی معاونت کے لیے نیا ٹیکنالوجی سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ورلڈکپ 2018کے میچز میں منصفانہ نتائج اور میچز میں تنازعوں سے بچنے کیلئے جدید ترین ٹیکنولوجی پر مبنی ویڈیو اسسٹنٹ ریفری سسٹم(وی اے آر)متعارف کروا دیا گیا۔اس سسٹم کا اس سے قبل انگلش پریمیئر لیگ کے ساتھ ساتھ جرمنی اور انگلینڈ کی فٹبال لیگز میں بھی تجربہ کیا جا چکا ہے جہاں یہ انتہائی کامیاب اور مقبول ثابت ہوا۔رواں سال مارچ میں زیورخ میں منعقدہ اجلاس میں ٹیکنالوجی کے…
لاہور (این این اے ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے 4جون سے 11جون تک امیدواروں کے انٹرویوز کئے ،امیدواروں سے انٹرویوز لینا جمہوری طریقہ کار ہے ۔ اپنے اےک ٹویٹر بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ امیدواروں سے عوامی خدمت کے بارے مےں سوالات کئے اورخود کو اہل ثابت کرنے کا ہر امےدوار کو پورا موقع دےا گےا ۔