Author: Daily Khabrain

لاہور(ویب ڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سالانہ داڑھی مونچھوں کی چیمپئن شپ منعقد کی گئی جس میں کئی ممالک سے تقریباً 60 شرکا نے شرکت کی۔15کیٹیگریز پر مشتمل اس چیمپئن شپ میں مکمل قدرتی اور فری سٹائل کے مقابلوں میں شامل شرکا نے مختلف انداز سے آراستہ اور ڈائی کی ہوئی داڑھی مونچھوں کی نمائش کی جنہیں کئی ججوں پر مشتمل ٹیم کی جانب سے نمبرز دئیے گئے۔

Read More

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں۔ نجی ٹی وی نے ان کی پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدرکی فلائٹ شیڈول کا جائزہ لیا جارہا ہے اور وہ آج کسی وقت بھی پاکستان آسکتے ہیں۔ مشرف واپسی

Read More

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم سے ٹکٹ نہ ملنے پر آئندہ چند روز میں پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔پارٹی میں شمولیت سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی متوقع ہے۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے،اس سلسلہ میں انہوں نے اپنے قریبی اور خاندانی رفقاءسے بھی مشورہ کرلیا ہے۔ذرائع کا…

Read More

لاہور‘ کراچی (نمائندگان خبریں‘ ایجنسیاں) لاہور کے حلقے این اے 131 سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے این اے 131 پر کاغذات نامزدگی سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے چیلنج کئے، اپنی درخواست میں افتخارچوہدری نے موقف اپنایا کہ عمران خان نے نکاح کے بغیرٹریسا کےساتھ تعلقات قائم رکھے جبکہ اسلامی معاشرے میں نکاح کے بغیرتعلقات بدکاری کے زمرے میں آتے ہیں۔چار سو صفحات پر مشتمل درخواست میں موقف اپنایاگیاہے کہ عمران خان کی ایک بیٹی بھی ہے،جس کا انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں کیا،لہذا وہ…

Read More

لندن(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کی دو سالہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر پی سی بی نے نئے فیلڈنگ کوچ کی تلاش شروع کردی۔قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی ہے اور انہوں نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ایڈن برگ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آخری مرتبہ ذمہ داریاں نبھائیں ۔اسٹیو رکسن نے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے مزید کام کرنے سے معذرت کر لی تھی جس کے پیش نظر پی سی بی نے نئے کوچ کی تلاش کے لیے اخبارات میں اشتہارات جاری کردیے۔قومی ٹیم…

Read More

اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن سے قبل بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں میں چاروں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکریٹریز کو تبدیل کردیا گیا، امجد سلیمی کو سند ھ ، کلیم امام کو پنجاب،محمد طاہر کو خیبرپختونخوا اور محسن بٹ کو آئی جی بلوچستان تعینات کر دیا گیا،پنجاب میں ایڈیشنل ہوم سیکریٹری اعظم سلمان کو چیف سیکریٹری سندھ اور وفاقی سیکریٹری اکبرد رانی پنجاب کا چیف سیکریٹری لگایا گیا ۔ بیورو کریسی میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی)پولیس سندھ…

Read More

میڈرڈ (اے پی پی) سپین فٹ بال فیڈریشن نے ورلڈ کپ سے ایک روز قبل ٹیم کوچ جولین لوپ ٹیگوئی کو عہدے سے فارغ کر دیا، اسپینش فیڈریشن نے جولین لوپ کے ریال میڈرڈ کلب کے ساتھ بطور کوچ معاہدہ کرنے کے بعد اس بات کا اعلان کیا۔ ورلڈ کپ کا آغاز (آج) جمعرات سے ہو رہا ہے، سابق عالمی چیمپئن اسپینش ٹیم 15 جون کو پرتگال کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ اسپینش فٹ بال فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جولین لوپ نے ہمیں آگاہ کئے بغیر ریال میڈرڈ سے معاہدہ کیا…

Read More

مکہ مکرمہ (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ روز قبل چارٹر طیارے کے ذریعے سعودی عرب پہنچے انہوںنے روضہ رسول پر حاضری دی اور ملک کےلئے دعاکی بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرہ ادا کیا ہے۔عمران خان نے سعودی شاہی مہمان خانے قصر الصفا میں قیام کیا۔

Read More

لاہور(اے این این ) سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز(آج) جمعرات کولندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور اہل خانہ کے ہمراہ عید منائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز(آج) لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور اہل خانہ کے ہمراہ عید منائیں گے، اس کے علاوہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز شریف اور ان کی اہلیہ زینب سلمان بھی (آج) لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ سلمان شہباز اپنے اہلخانہ کے ساتھ پی کے 757…

Read More

کویت سٹی (نیٹ نیوز) کویت کے سرکاری ٹی وی چینل کی خاتون میزبان کو رمضان المبارک میں امناسب لباس پہننے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔کویتی سرکاری ٹی وی چینل پر پروگرام کی میزبان کو رمضان المبارک میں چست لباس پہننا مہنگا پڑگیا، گیم شو کی معروف ہوسٹ امل الاوادی کو براہ راست نشریات میں نامناسب وضع قطع کی وجہ سے نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔29 سالہ ہوسٹ سرکاری ٹی وی ایک چینل پر گیم شو کررہی تھیں کہ اس دوران ان کے لباس کو لے کرناظرین نے سوشل میڈیا پر چند منٹوں میں سیکڑوں شکایات کیں اور ٹی…

Read More