ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار سلمان خان نے رشی کپور کو نام لیے بغیر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔بھارتی میڈیا میں زیر گردش خبروں کے مطابق سلمان خان کے دوست انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور کی شادی کے استقبالیے میں رشی کپور اور دبنگ خان کی بھابھی سیما خان کے درمیان نوک جھونک ہوگئی تھی۔رشی کپور نے سیما خان سے سلمان کے رویے کی شکایت کی تھی جس پر خاصی گرما گرمی ہوئی تھی اور سلو میاں کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی رشی کپور تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے تھے۔اس پر سلمان خان نے فلم…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد (ویب ڈیسک)موبائل فون کمپنیوں نے 100 روپے کے موبائل کارڈ پر 100 روپے کے لوڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق موبائل فون کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے حکم پر صارفین کو 15 روز کے لیے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ آج رات 12 بجے کے بعد سے 100 روپے کے کارڈ پر پورے 100روپے ملیں گے۔ذرائع کے مطابق 100 والے کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کے بعد 64 روپے 28 پیسے ملا کرتے تھے لیکن 15 روز بعد ایف بی آر کے ساتھ مل کر ٹیکسز کا نیا میکنزم…
ایڈن برگ(ویب ڈیسک) پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ آج کھیلا جارہا ہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر دوسرے میچ میں بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔کپتان سرفراز احمد دوسرے میچ میں بھی کامیابی کے ساتھ سیریز اپنے نام کرنے کے خواہاں ہیں جب کہ مخالف ٹیم سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں جب کہ اسکاٹ لینڈ کی بھی سابقہ گیارہ رکنی ٹیم کو…
گروزنی(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ میں شریک مسلمان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد سخت ٹریننگ کے باوجود روزے رکھنے میں مصروف ہے۔ ان میں تیونس کے کھلاڑی بھی شامل ہیں جنھوں نے اپنے دونوں وارم اپ میچ روزے کی حالت میں کھیلے، گول کیپر نے دونوں مقابلوں میں انجری کا بہانہ بناکر میچ رکوایا تھا تاکہ ساتھی کھلاڑی افطار کرسکیں۔میگا ایونٹ میں شریک سعودی عرب اور ایران کے ساتھ تمام افریقی ٹیموں تیونس، مصر، مراکش، سینیگال اور نائیجیریا میں مسلمان کھلاڑی موجود ہیں۔ مصر کی ٹیم کے ڈاکٹر محمد ابو الیل نے کہاکہ ماہ رمضان میں روٹین تبدیل ہوجاتی ہے تاہم ہمارے…
لاہور(ویب ڈیسک) اب خواجہ سرابھی ٹیکسی چلائیں گے ، انہیں ڈرائیونگ سکھائی جارہی ہے تاکہ یہ آن لائن ٹیکسی کمپنیوں میں ملازمت کرسکیں۔لاہورکی ایک غیر سرکاری تنظیم’ جینڈر گارڈین‘ خواجہ سراﺅں کو ڈرائیونگ سکھانے کے منصوبے عمل پیرا ہے۔ ابتدائی طور پر 6 خواجہ سرا ڈرائیونگ سیکھ رہے ہیں۔خواجہ سراﺅں کے نام مائزہ رانا اور مون بتائے جارہے ہیں۔ مائزہ رانا میٹرک پاس ہے اور بہتر روزگارکے ذریعے اپنے پاﺅں پرکھڑا ہونا چاہتی ہیں۔انہیں ناچ گانا پسندنہیں۔دوسرے خواجہ سرا مون نے بتایاکہ انہیں توقع ہے کہ خواجہ سرا ہونے کی وجہ سے انہیں زیادہ سواریاں ملیں گی۔ان کا کہنا ہے…
اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب نجی کمپنی کا طیارہ چارٹر کر کے گئے ہیں جس کا فی گھنٹہ سفر کا کرایہ 8 لاکھ روپے ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نجی کمپنی ’پرینسلے جیٹ ‘کا چیلنجر604 طیارہ چارٹر کر کے سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے ہیں جس کے فی گھنٹہ سفر کا کرایہ 8 لاکھ روپے ہے اور اس میں دس نشستیں ہوتی ہیں،عمران خان کے ہوائی سفر کا آغاز اسلام آباد سے ہوا ، طیارہ پہلے اسلا م آباد سے لاہور گیا جہاں ان…
نیو یا رک (ویب ڈیسک)امریکہ میں قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کئی برس میں پہلی بار بول پڑیں۔ انہوں نے کہا میں ذہنی و نفسیاتی طور پر ٹھیک ہوں، جیل حکام کھانے میں زہر دے رہے ہیں، عملے کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے ، کیس سپروائزر اینی نیبلٹ نے سکارف نوچا اور دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر جنسی تشدد کی کوشش کی، جیل کے سٹاف ممبر رامی ریز نے میری شال پر پیشاب کر دیا جو میں ب±ن رہی تھی،اسے دوبارہ جیل میں تعینات نہ کیا جائے ، کیس وکلا کی سستی کی وجہ سے…
گجرات (ویب ڈیسک) گجرات کے حلقہ این اے 71 سرائے عالمگیر سے 5 بھائی آمنے سامنے آ گئے۔ چودھری عابد رضا کوٹلہ،چودھری شبیر رضا کوٹلہ اور چودھری آصف رضا کوٹلہ نے ن لیگ جبکہ چودھری نعیم رضا کوٹلہ اور چودھری شاہد رضا کوٹلہ نے ق لیگ کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔سوشل میڈیا پر یہ خبر آنے کے بعد صارفین نے اپنا رد عمل دیا کہ یہ پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک ہی حلقہ سے پانچ بھائی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے میدان میں آ گئے ہیں۔
ممبئی (ویب ڈیسک ) بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا کے امریکی ٹی وی کے ایکشن تھرلر ڈرامے ’کوانٹیکو‘ میں بھارتیوں کو دہشت گرد دکھانے پر جہاں پورا ہندوستان غصے میں ہے، وہیں بولی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ ان کے حق میں سامنے آئی ہیں۔پریانکا چوپڑا کے ڈرامے ’کوانٹیکو‘ کے تیسرے سیزن جو رواں برس اپریل سے امریکی ٹی وی ’اے بی سی‘ پر ریلیز کردیا گیا، اس کی رواں ماہ جون کے آغاز میں ریلیز ہونے والی قسط میں بھارتیوں کو دہشت گرد دکھایا گیا تھا۔ڈرامے میں دکھایا گیا تھا کہ چند بھارتی امریکی شہر مین ہٹن میں بم…
نیوزی لینڈ(ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر سر رچرڈ ہیڈلی کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں ، ان کی کیموتھراپی جلد شروع کی جائے گی۔سر رچرڈ ہیڈلی کی اہلیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ چیک اپ کے دوران یہ تشخیص ہوا کہ سر رچرڈ ہیڈلی کو آنتوں کا کینسر ہے تاہم ٹیومر کو ختم کرنے کے لیئے سرجری کی جا چکی ہے۔ان کی ہلیہ نے بتایا کہ آپریشن کامیاب رہا ہے ،سرجری کے بعد وہ بہتری کی جانب گامزن ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ احتیاطی طور پر…