لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کو سہارا دیا جب چوہدری نثار پارٹی کیساتھ غداری کر رہے تھے۔ چوہدری نثار نے نہ ہی (ن) لیگ کی اینٹیں لگائی ہیں اور نہ چوری کرسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی سازش ناکام بنانے کیلئے انہوں نے وزارت چھوڑ دی ہیں۔ چوہدری نثار مجھے پارٹی قائد نواز شریف سے دور نہیں کرسکتے۔
Author: Daily Khabrain
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی ہے\۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی لاہور کی قیادت سے ملاقات میں سابق صدر نے انتخابات 2018ءکیلئے امیدواروں سے متعلق مشاورت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات بھرپور طریقے سے لڑے گی اور ہر حلقے سے مضبوط امیدوار دیں گے۔ تنظیمی کارکن بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ آصف علی زرداری سے سرگودھا سے تعلق رکھنے والے صفدر ماہی نے بھی ملاقات کی اور ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت کا…
سنگاپور سٹی (این این آئی) سنگاپور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ا±ن کے درمیان ہونے والی پہلی اور تاریخی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہان کے درمیان سنگاپور کے خوبصورت جزیرے سینٹاسو کے پ±ر تعیش ہوٹل میں 48 منٹ کی بالمشافہ تاریخی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پیپلز ری پبلک آف کوریا کے چیئرمین کم جونگ ا±ن کے درمیان 12 جون 2018 کو سنگاپور میں پہلی اور…
لاہور(شوبزڈیسک) گلوکارہ سائرہ نسیم کے نئے گانے ”سوہنیاں“ کو سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہوگئی گلوکارہ سائرہ نسیم نے گانے کو عید کا گفٹ قرار دے دیا ان کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو سونگ ورلڈ وائیڈ ریلیز کیا گیا ہے جس کی بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے اس گانے کو ایس ایس نے پرڈیوس کیا ہے گانے کو پنجابی اور سرائیکی زبان میں خوبصورت انداز میں تیار کیا گیا جس کی ویڈیو کی عکسبندی میں پنجاب کا کلچر دکھایا گیا ہے۔ سائرہ نسیم کا کہنا تھا کہ میں ان دنوں مختلف ٹی…
لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اصغر خان عملدرآمد کیس میں وزارت دفاع سمیت تمام اداروں کو ایف آئی اے سے تعاون کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ پرویز مشرف کے پاکستان آنے میں جو رکاوٹ تھی وہ ختم کردی، اب یہ ان کی بہادری پر ہے کہ وہ آتے ہیں یا نہیں، پرویز مشرف آئیں اور دکھائیں کہ وہ کتنے بہادر ہیں۔ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالحسن پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری…
مدینہ منورہ (آئی این پی‘ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عدل و انصاف کسی بھی معاشرے کیلئے سب سے اہم ہوتا ہے، ملک اسلامی فلاحی ریاست کے نظریے پر بنا تھا، اب اس کا الٹ بن گیا ہے، پہلے 80فیصد ایسے امیدوار تھے جنہوں نے کبھی الیکشن نہیں لڑا جبکہ اب 1فیصد بھی ایسے امیدوار نہیں ہیں جنہوں نے کبھی الیکشن نہ لڑا ہو، ہماری پارٹی جیسا منشور کسی دوسرے جماعت کے پاس نہیں ہے۔ منگل کو سعودی عرب میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عدل و…
ریاض(این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول پر حاضری دی اور دعائیں مانگیں۔رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کے موقع پر عمران خان نے مدینہ منورہ میں قیام کیا جہاں انہوں نے اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے مختلف دعائیں مانگیں اور وہ (آج) بدھ کی شام عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔ عمران خان کی مدینہ منورہ پہنچنے اور وہاں مصروفیات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ممبئی(شوبزڈیسک)”تنو ویڈز منو اور کوئین“ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بولی وڈ ورسٹائل اداکارہ کنگنا رناوٹ جلدسکرین پر کبڈی کے اکھاڑے میں اترتی نظر آئیں گی۔ آنے والی فلم ”منی کارنیکا“ میں جھانسی کی رانی کے روپ میں نظر آنے والی کنگنا اب ایک اور فلم میں کبڈی کھیلتی نظر آئیں گی۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق کنگنا رناوٹ ہدایت کارہ ایشونی لیئر تیواری کی فلم میں کبڈی کی کھلاڑی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کا نام کیا ہوگا اور کیا یہ کسی بھارت کی کسی خاتون کبڈی کھلاڑی کی زندگی…
لاہور (اے پی پی، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو ان کے وعدے اور دعوے یاد کرواتے ہوئے 26 سوالات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ سوال صرف اور صرف تحریک انصاف کو اس کے عوام سے کیے گئے دعوے اور وعدے یاد دلانے کے لئے کر رہا ہوں۔ امید ہے کہ تحریک انصاف ان سوالوں کے سنجیدہ جواب دے گی۔ محمد شہباز شریف نے کہا کہ کیا تحریک انصاف بتائے گی کہ کہاں ہیں وہ 350 ڈیم؟ جن کی خان صاحب باتیں کرتے تھے؟ کہاں ہیں وہ…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ افتخار محمد چودھری سابق چیف جسٹس ہیں وہ بڑے شوق سے سیتا وائٹ والا کیس کریں ان کو پورا حق حاصل ہے۔ میں ایک بات پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایک کتاب چھپی ہے ملک ریاض صاحب نے ان پر جو الزام لگایا تھا جناب افتخار چودھری کے بیٹے ارسلان پر الزام لگایا تھا کہ حضرت کی یہ رسیدیں ہیں یہ چیک نمبر ہیں ان ان ہوٹلوں میں یہ رہے ہیں…