Author: Daily Khabrain

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں ایک دو فیملی ایسی بھی ہیں جہاں سے مجھے کبھی بھی عزت اور پیار نہیں ملا اور اسی وجہ سے میری فیملی کی جانب سے بھی انہیں گھر پر خیرمقدم نہیں کیا جاتا۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا رشی کپور کے حوالے سے کہنا ہے کہ میرے کوئی دشمن نہیں ہیں لیکن میں کچھ لوگوں کو پسند نہیں کرتا اور میں اس معاملے میں بالکل واضح ہوں جبکہ رشی کپور مجھ سے عمر میں بڑے ہیں اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ میں…

Read More

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ ثوبیہ خان عید پر شالیمار تھیٹر کے ڈرامہ ”ویری گڈ عید“ میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب تماثیل کے بجائے شالیمار میں عید کا ڈرامہ کرینگی اور اس عید کا ڈرامہ انتہائی مزاحیہ اور میوزیکل ہے۔ اس کی ریہرسل جاری ہے ۔ میرے ساتھ اس کھیل میں سنہری خان‘وردہ خان‘ سونیا سیٹھی ‘ انیشا‘شیزا بٹ اور بہت سے دیگر سٹار شامل ہیں۔ڈرامہ کے ڈائریکٹر اور رائٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں جبکہ پروڈیوسر ملک علی طارق اور ملک حسن طارق ہیں۔ثوبیہ نے کہا کہ میں اس بات پر مکمل یقین…

Read More

لاہور (شوبزڈیسک) غزل گائیکی کے بے تاج باد شاہ مہدی حسن کی آج چھٹی برسی منائی جائے گی۔ سنگیت کی دنیا میں کئی دہائیوں تک راج کرنے والے مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے کلاونت گھرانے کی سولہویں نسل سے تھا۔خان صاحب نے گلوکاری کا باقاعدہ آغاز 1952ءمیں ریڈیو پاکستان کے کراچی سٹوڈیو سے کیا اور 1957میں ریڈیو پاکستان ہی سے گائی ایک ٹھمری نشر ہونے کے بعد موسیقار حلقوں کی توجہ حاصل کی۔ جلد ہی ان کی آواز فلمی حلقوں میں کسی بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جانے لگی۔مہدی حسن نے کل 440 فلموں کے لیےگیت گائے۔…

Read More

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی آج پنجاب اور لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے نامزد امیدواروں کا اعلا ن کرے گی یہ اعلان بلاول ہاﺅس کراچی سے جاری کیا جائے گا جبکہ متعدد سیٹوں کا فیصلہ مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف سے ٹکٹ نہ ملنے والوں کو دیکھ کر کیا جائے گا کیونکہ بہت سے امیدواروں نے مختلف سیاسی پارٹیوں کو الیکشن 2018لڑنے کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق لاہور کے چودہ حلقوں میں سے آٹھ حلقوں این اے 124چوہدری ظہیر احمد،این اے 126اورنگزیب برکی،این اے130 عدیل محی الدین،این اے 131عاصم…

Read More

گگومنڈی(نامہ نگار)دوستی سے انکار،اوباش نوجوان اپنی ہی کزن دوبچوں کی ماں کی جان کادشمن بن گیا۔گھربلاکرخاوندکے سامنے اس کی عزت لوٹنے کی کوشش۔مزاحمت پرمارمارکرچہرہ بگاڑدیا۔ 255۔ای بی کی مسماة ثناءبی بی ایک نجی ہسپتال میں نرس جہاں اس کاکزن محمدحسین بطورڈسپنسر کام کرتاہے۔مسماة ثناءبی بی کی خبریں سے گفتگو۔متاثرہ خاتون نے تھانہ گگومنڈی پولیس کودرخواست دے دی ہے تاحال کاروائی نہیں ہوسکی۔ثناءبی بی کی ڈی پی اووہاڑی سیف اللہ خان سے فوری نوٹس لیتے ہوئے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنواحی گاﺅں255۔ای بی کی رہائشی مسماة ثناءبی بی زوجہ محمدعمرنے خبریں کوبتایاکہ میں ایک نجی ہسپتال میں…

Read More

حافظ آباد (بیورورپورٹ) حافظ آباد کے نواحی گاﺅں نالہ کلاں مےں پانچ بہنوں کا اکلوتا 17سالہ بھائی مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، تھانہ کسوکی پولیس نے قتل کو بجلی کے کرنٹ سے ہلاکت قرار دے کرمقتول کے مظلوم ورثاءکو ٹرخا دیا، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر اجتماعی زےادتی اور تشدد کی تصدےق ہوئی تو ظالمانہ قتل کو چھپانے کا بھانڈا پھوٹ گےا۔ جس پر ورثاءپولےس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ ڈی پی او، سردار غیاث گل نے ایس ایچ او میاں ذوالفقار کی سخت سرزنش کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے انہےں گرفتار کرنے کا…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار علی احمد ڈھلوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں مفاد کی سیاست ہو رہی ہے۔ نوازشریف اب اپنے خلاف مقدمات سے فرار حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ چینل ۵ کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نوازشریف خود کو میڈیا میں زندہ رکھنے کے لیے بیانات دے رہے ہیں۔ ان لوگوں نے نظام نہیں بنایا اور صرف اپنے مفادات دیکھے‘ میں سمجھتا ہوں اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کو ملٹری کورٹ کے حوالے کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا مشرف…

Read More

لندن(آئی این پی)انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل بدھ کو لندن میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دے اینڈ نائٹ ہوگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 16 جون کو کارڈف میں کھیلا جائیگا، سیریزکا تیسرا میچ 19 جون کو نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا، سیریز کا چوتھا میچ 21 جون کو چیسٹرلی سٹریٹ میں کھیلا جائیگا جبکہ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 24 جون کو مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔ دونوں…

Read More

ریاض (یو این پی )سعودی شائقین ورلڈ کپ میں اپنی قومی ٹیم کا روس کیخلاف افتتاحی میچ ٹی وی پر براہ راست دیکھنے سے محروم ہوگئے جس کی وجہ سعودی عرب اور قطر کے نشریاتی کمپنی کے درمیان معاہدے کا ختم ہو جانا ہے تاہم حکام پر امید ہیں کہ ورلڈکپ میچز دکھانے کا جلد کوئی انتظام کرلیا جائے گا۔

Read More

کراچی(یو این پی) سابق قومی کپتان وقار یونس نے پاکستانی ٹیم کے بائیں ہاتھ کے پیسر محمد عامر کو فائٹر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ سالہ وقفے کے بعد کھیلنا آسان نہیں ہوتا،ان سے ماضی جیسی کارکردگی کی توقع درست نہیں کیونکہ کھیل کافی تیز ہو گیا ہے جبکہ ٹی ٹونٹی میچز اب بہت زیادہ کھیلے جانے لگے ہیں۔ حالیہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے پر قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد عامر کے بارے میں وقار یونس کا ایک ویب سائٹ سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ انگلش ٹیم کیخلاف لارڈز ٹیسٹ کے دوران…

Read More