ؒلاہور (ویب ڈیسک ) کیا جرمن ٹیم پنلٹی شوٹ آو¿ٹ کی ماہر ہے؟ ہوم ایڈوانٹج کتنا اہم ہے؟ اور میکسیکو کے کس دفاعی کھلاڑی نے ورلڈ کپ مقابلوں میں کرسٹیانو رونالڈو جتنے گول ہی کیے ہوئے ہیں؟ اب جبکہ فٹبال کے عالمی میلے کا بخار چڑھنے لگا ہے آئیے آپ کو ان اور ان جیسے اور کچھ سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔1۔ ورلڈ کپ کون کون جیتا؟ورلڈ کپ میں فتوحات کی بات ہو تو برازیل کا نام سرفہرست ہے۔ اس جنوبی امریکی ملک نے پانچ مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتا ہے۔آخری مرتبہ برازیل نے یہ ٹورنامنٹ 2002 میں جیتا تھا۔ 2014…
Author: Daily Khabrain
مدینہ( ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کرلی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کرلی۔ پارٹی کے دیگرلوگ بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔چیئرمین تحریک انصاف نے روزہ رسول پرحاضری دی اورمسجد نبوی میں شب گزاری اورعبادت کی۔ عمران خان نے ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ دوسری جانب عمران خان کی آج مدینے میں اہم ملاقاتیں متوقع ہیں اورپاکستان واپسی پرعمران خان پارلیمانی بورڈ کی صدارت کریں گے۔
کراچی (ویب ڈیسک ) لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جانوروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا پیغام دینے کے لیے دو تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کیں تاہم وہ تصاویر الٹا ان کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی ہیں۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو تصاویر شیئر کیں۔ ایک تصویر میں آفریدی ہرن کے بچےکو اپنی گود میں لے کر فیڈر سے دودھ پلا رہے ہیں۔ دوسری تصویر ان کی بیٹی کی ہے جو آفریدی کا مشہور زمانہ فتح کا نشان بنائے کھڑی ہے جو وہ وکٹ لینے کے بعد بناتے ہیں۔ یہاں تک تو…
ممبئی (ویب ڈیسک) پاکستان سے انڈیا لائی جانے والی قوتِ سماعت و گویائی سے محروم لڑکی گیتا کی شادی کی تیاریاں ہیں لیکن ابھی تک انھیں کوئی لڑکا پسند نہیں آیا ہے۔ان کی شادی میں خود انڈیا کی وزیر خارجہ سشما سوراج دلچسپی لے رہی ہیں جن کی کوششوں کے نتیجے میں ہی گیتا کو تقریباً ڈھائی سال پہلے کراچی سے انڈیا لایا گیا تھا۔کراچی میں ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ایدھی فاو¿نڈیشن نے سنبھال رکھی تھی۔گیتا دس گیارہ سال کی تھیں جب سرحد کےقریب پاکستانی رینجرز کو ملی تھیں۔ اس کے بعد انھوں نے دس سال سے…
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت میں نواز شریف کا مقدمہ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، سبکدوش وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے حیات قائد نوازشریف نے اپنے خلاف زیرسماعت متنازع مقدمہ میں مخالفانہ اقدامات کی وجہ سے جس بے بسی کا اظہار کیا ہے اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ وہ عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کے لئے مجبور کئے جارہے ہیں تاکہ فاضل عدالت اپنی مرضی کا کوئی حکم صادر کر سکے۔ نوازشریف نے اپنے حریفوں کی جائز و ناجائز تنقید اور بے بنیاد سنگین الزامات کو بوچھاڑ کے باوجود تیسری مرتبہ حکومت…
سنگا پور(ویب ڈیسک ) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے تمام تلخیاں، بیانات اور دھمکیاں ایک طرف رکھ کر ہاتھ ملالیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان سنگاپور میں ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں رہنماو¿ں نے معاہدے پر دستخط کیے۔سنگاپور کے سینٹوسا آئی لینڈ میں ہونے والی اس تاریخی ملاقات کے لیے کم جونگ ان اپنے وفد کے ساتھ ہوٹل پہنچے اور کچھ لمحات بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قافلہ بھی ہوٹل پہنچ گیا۔امریکا اور شمالی کوریا…
لاہور(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کردی۔ قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 8 سالہ زینب کے قاتل مجرم عمران نے سزائے موت کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کررکھی تھی،جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل بنچ نے مجرم کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور سزاکیخلاف اپیل خارج کردی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم عمران کوزینب کو اغوا کرنے، زیادتی کرنے اور قتل کرنے پر سزائے موت کا حکم سنا دیااور دفعہ 7اے ٹی اے کے تحت سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی…
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے دنیا کا اب تک کا طاقت ور ترین سپر کمپیوٹر منظر عام پر پیش کردیا ہے جو ایک سیکنڈ میں دو لاکھ ٹریلین حسابی سوالات حل کرسکتا ہے۔امریکی محکمہ توانائی کے زیر انتظام اوک رِج نیشنل لیبارٹری (او ار این ایل) نے دنیا کا طاقتور ترین سپر کمپیوٹر مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے جو اسی ادارے کے 2012 کے 27 پی ٹا فلاپس کمپیوٹر سے بھی 8 گنا زائد تیز رفتار اور طاقت ور ہے۔حیرت انگیز طور پر سائنس دان اس کمپیوٹر کے حریص ہیں کیونکہ سائنسی تحقیق کے لیے درکار بلند کمپیوٹنگ قوت…
ریاض(ویب ڈیسک)مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام سے سعودی سکیورٹی فورسز نے ایک جادوگر کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی مکہ مکرمہ سے جادوگروں کے پکڑے جانے کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں،کچھ سال قبل دو افراد کو کالا جادو کرنے پر گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جادوگروں کی گرفتاری پر مسجد الحرام میں موجود عمرہ زائرین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دو روز قبل مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں ایک شخص نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔غیر ملکی…
ہالی وڈ (ویب ڈیسک) نامور ریسلر اور ہالی وڈکے سپر اسٹارڈیوین جانسن المعروف’ دی راک‘کی ایکشن سے بھرپور نئی ایڈونچر تھرلر فلم’ اسکائی اسکریپر‘کاٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔روسن مارشل تھربرکی ہدایتکاری میں بننے والی ا س ڈرامہ فلم کی کہانی سابق ایف بی آئی اہلکار اور ریسکیو ٹیم کے کارکنان پر مبنی ہے جن کا مشن دنیا کی بلندو بالا اور مشہور عمارتوں کی سیکیورٹی پر نظر رکھنا اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ایک روز چین کی محفوظ ترین اور بلند عمارت میں آگ بھڑک ا±ٹھتی ہے جس میں بڑے پیمانے پر لوگ عمارت کے اندر پھنس جاتے…