Author: Daily Khabrain

لاہور (ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ شکیرا نے گلے کی پریشانی کی وجہ سے الڈوراڈو ٹور ملتوی کرنے کے سات ماہ بعد بالآخر گذشتہ ہفتے اٹلانٹا میں اپنا ایتھلیٹک کولھے کے رقص والا شو پیش کیا جو ان کے 20 سال زیادہ عرصے پر محیط ہٹ گیتوں کا مجموعہ تھا۔سات سال بعد یہ ان کا پہلا ٹور ہے کیونکہ انھوں نے سپین کے فٹبالر جیرارڈ پیک سے شادی کے بعد اپنی گھر بار بسانے کے لیے وقت نکالا تھا۔ ہیمبرگ میں ان کے ٹور کی افتتاحی شب کی فوٹیج میں 41 سالہ گلوکارہ مبہوت نظر آءں اور انھوں نے اپنے صحتیاب…

Read More

اسلام آباد الیکشن کمیش نے حنا ربانی کھر اور فیصل واڈا سمیت 100امیدواروں کو نادہندہ قراردے دیا ہے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران درجنوں امیدواروں کے کوائف مشکوک قرار دیدیئےمیدواروں کی جانب سے کا غذات نامزدگی جمع کروانے کاوقت ختم ہوجانے کے بعد کا غذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک سامنے آنے والے اعداد وشمار کے مطابق حنا ربانی کھر اور فیصل واڈا سمیت 100امیدوار نادہندہ پائے گئے ہیں جبکہ درجنوں امیدواروں کے کوائف انتہائی مشکوک ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال…

Read More

ممبئی( ویب ڈیسک)بولی وڈ انجھانی اداکارہ سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کی بڑی بیٹی جھانوی کپور نے بولی وڈ میں اپنی فلم دھڑک کے ساتھ باقاعدہ انٹری کرلی، جب ان کی فلم کا پہلا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا۔ جھانوی کپور کے ساتھ ساتھ شاہد کپور کے سوتیلے بھائی ایشان کھاتر مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔یہ فلم مراٹھی فلم سیرت کا ہندی ریمیک ہے، جس کی پروڈکشن کرن جوہر کی کمپنی دھرما پروڈکشن نے کی ہے۔جھانوی کپور کی پہلی فلم دھڑک کی ہدایات ششانک کھیتن نے دی ہے۔3 منٹ دورانیے پر مبنی ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ…

Read More

ممبئی (ویب ڈیسک )’تنو ویڈس منو‘ اور ’کوئین‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بولی وڈ ورسٹائل اداکارہ کنگنا رناوٹ کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ جلد ہی اسکرین پر کبڈی کے اکھاڑے میں اترتی نظر آئیں گی۔جی ہاں، آنے والی فلم ’منی کارنیکا‘ میں جھانسی کی رانی کے روپ میں نظر آنے والی کنگنا رناوٹ اب ایک اور فلم میں کبڈی کھیلتی نظر آئیں گی۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق کنگنا رناوٹ ہدایت کارہ ایشونی لیئر تیواری کی آنے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم میں کبڈی کی کھلاڑی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔فلم کا نام کیا ہوگا…

Read More

ریاض(ویب ڈیسک)مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام سے سعودی سکیورٹی فورسز نے ایک جادوگر کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ایک پاکستانی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل بھی مکہ مکرمہ سے جادوگروں کے پکڑے جانے کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں،کچھ سال قبل دو افراد کو کالا جادو کرنے پر گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جادوگروں کی گرفتاری پر مسجد الحرام میں موجود عمرہ زائرین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Read More

لاہور(شہزاد فراموش سے)رمضان کے آخری عشرہ میںلیلةالقدر یعنی شب قدر کی بڑی فضیلت اور بہت زیادہ اجروثواب اور بے شمار خصوصیات ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں بہ نسبت اس کے دوسرے عشروں کے عبادات میں زیادہ محنت کرتے تھے کیونکہ اس میں شب قدر ہے اور شب قدر کی فضیلت یہ ہے کہ یہ ہزار مہینوں سے بہتر ہے ۔اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے فنکار بھی پوری رات اس کی برکتوں کو سمیٹنے میں مصروف رہے۔رمضان المبارک کے پورے مہینے میں زیادہ تر فنکاروں نے روزے رکھے جس وجہ سے شوبز کی مصروفیات…

Read More

ایڈنبرا(آئی این پی) پاکستان کی ٹوئنٹی20کرکٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن داﺅ پر لگ گئی۔پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 2ٹوئنٹی20میچز بالترتیب12اور 13جون کو ایڈنبرا میں کھیلے جائینگے، اس وقت گرین شرٹس رینکنگ میں 130پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، نمبر 11اسکاٹش ٹیم سے دونوں میچز جیتے تو ایک پوائنٹ کا اضافہ ہو جائے گا۔سیریز1-1سے برابر ہونے پر بھی پہلی پوزیشن برقرار البتہ3پوائنٹس کی کٹوتی سے نمبر 2آسٹریلیا کے ساتھ فاصلہ صرف ایک پوائنٹ کا رہ جائے گا۔ البتہ اگر غیر متوقع طور پر دونوں میچز میں ناکامی ہوئی تو 7پوائنٹس کی کٹوتی سرفراز الیون کو تیسرے درجے پر لے جائے…

Read More

اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور (نمائندگان خبریں) انتخابی گہما گہمی عروج پر، بڑے بڑے سیاسی کھلاڑیوں کی انٹری، آخری دن کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کیلئے امیدوارں کا رش رہا بڑے پہلوان سیاسی اکھاڑے میں اتر آئے۔ خواجہ سعد رفیق، حمزہ شہباز، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق، عمران خان، بلاول بھٹو اور پرویز مشرف نے کاغذات جمع کرا دیئے۔ شہباز شریف نے سوات کا مورچہ سنبھال لیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی یوٹرن لیتے ہوئے ملتان سے سامنے آ گئے۔ پرویز مشرف چترال اور لیہ سے الیکشن لڑیں گے۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے این اے…

Read More

کراچی (وقائع نگار) ڈالرنے ایک بار اونچی اڑان بھرلی۔ انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔ ہفتے کے پہلے دن، کاروبار کے دوران ڈالر ایک سو اکیس روپے پچیس پیسے میں فروخت کیا گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق، کاروباری ہفتے کے پہلے دن روپے کی قدر میں ساڑھے پانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ بڑھتی قدر کے سبب ڈالر اوپن مارکیٹ میں بھی نایاب ہوگیا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق، ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت معاشی ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ موجودہ…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عید الفطر سے پہلے نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گذشتہ رات 12بجے سے ہوگا، پٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لٹر اضافہ ہوگیا ہے ، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 91روپے 96پیسے مقرر ہوگئی ہے، ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 55پیسے فی لٹر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی فی لٹر قیمت 105روپے 31پیسے مقرر ہوگئی ہے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4روپے 46پیسے فی لٹر اضافہ ہوا ہے اور اسکی نئی قیمت 84روپے…

Read More