لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں اور اکاﺅنٹس سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ پاکستان میں حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہر پیدا ہونے والا بچہ مقروض ہو گیا، بتایا جائے پاکستان کا ہر بچہ کتنا مقروض ہے؟ یہ بھی بتایاجائے دس سال میں کتنے وزرائے خزانہ نے قرضے لیے۔گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں اور اکاﺅنٹس تفصیلات کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔ سماعت کے…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد، لاہور (آئی این پی+ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے نواز شریف کا مقدمہ سرکاری وکیل کی وساطت سے آگے بڑھانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ نہ ڈیل ہونی چاہیے نہ ڈھیل،خواجہ حارث کو پتا ہے کہ ان کے موکل لٹک گئے ہیں اس لئے مقدمہ لٹکا رہے ہیں، جتنے یہ ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں اتنا ہی دلدل میں پھنس رہے ہیں،تحریک انصاف ( آج ) لوڈشیڈنگ کے خلا ف ٹوکن احتجاج کر ے گی ،شہباز شریف نے کہا تھا کہ ہماری حکومت کی مدت ختم ہونے کے بعد لوڈشیڈنگ…
کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی سربراہی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر فاروق ستار نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ پری پول دھاندلی ہے ،تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ میڈیا سے گفتگو فاروق ستار نے کہا کہ پتنگ مجھ سے چھین کر کسی اور کو دی گئی ، مہاجروں کو قیادت سے محروم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ مائنس ون نہیں بلکہ مائنس ٹو اور مائنس ایم کیو ایم فارمولا ہے، سپریم کورٹ جانے اورالیکشن کے بائیکاٹ کا آپشن موجود ہے۔
کراچی (این این آئی) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حلقہ این اے 243سے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا گیا ہے جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اسکروٹنی کے لیے آج (منگل)کوطلب کرلیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی شہلا رضا نے این اے 243 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ ان کا عمران خان سے مقابلہ ہوگا۔عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا سلسلہ پیر کو مکمل ہوگیا این اے246 سے ریٹرننگ آفیسر نے مسلم لیگی امیدوارسلیم ضیاکو اسکروٹنی کیلئے 13جون کوطلب کرلیا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے…
راولپنڈی (این این آئی) عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا جس کے بعد وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ہمراہ عمرے پر روانہ ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو زلفی بخاری نے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے عمران خان اور اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب روانا ہونا تھا لیکن ایف آئی حکام نے انہیں نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث روک دیاجس کے بعد کافی تگ ودو کے بعد وہ اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے میں کامیاب ہوگئے اور عمرے کی ادائیگی کیلئے…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قانونی ماہر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ خواجہ حارث نے وہی کیا جو ان کے کلائنٹ نے ان سے کہا۔ نوازشریف فرار کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں جس طرح کی نام نہاد پریس کانفرنس کرتے ہیں میڈیا والوں کو ان کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ نواز خاندان کیخلاف کیسز بھی بڑے شاہانہ انداز میں چل رہے ہیں ایک ایک گواہ ہے ۔ 20، 20دن جرح کی جارہی ہے ایسی رعایت کی مثال پاکستان میں تو کیا برصغیر میں بھی نہیں مل سکتی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے…
ماسکو(آئی این پی)فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں صرف 2دن باقی رہ گئے،میگا ایونٹ14جون سے روس میں شروع ہو گا۔دنیا بھرسے متعداد ٹیموں کا روس پہنچنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جن کا شاندار استقبال بھی کیا جا رہا ہے ۔دوسری جانب ٹیمیں بھی بھرپور پریکٹس کرتی دکھائی دے رہی ہیں اور مصری شہزادے محمد صلاح بھی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں جن کے چاہنے والے ان کی واپسی کے منتظر ہیں ۔روس میں فین فیسٹ بھی شروع ہو گیا ہے جہاں فٹبال کے دیوانوں کا جمِ غفیر امڈ آیاہے اور نامور فٹبال پلیئرز کی ٹی شرٹس سے…
اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وفاقی وزیر سیدہ عابدہ حسین نے اصغر خان کیس میں اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔ عابدہ حسین نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی سے پیسے لینے کی تردید کر دی ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ کسی سے کوئی رقم نہیں لی۔ اسد درانی کا بیان حلفی درست نہیں۔ 1990ءکے الیکشن میں پیسے لینے کا الزام غلط ہے۔
کراچی (بی این پی ) محمد عرفان گزشتہ رو زاومان پہنچ گئے ۔ انہیں مسقط میں ہو نےو ا لے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔چیئرمین میاں محمد منیر نے بتایا کہ مسقط میں شائقین کو بھی دعوت دی گئی ہے کہ وہ دنیا کے طویل قامت فاسٹ بالرز کو آکر دیکھ سکتے ہیں۔
اسلام آباد (این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب )نے ایک بار پھر ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز ، کیپٹن صفدر ، حسن اور حسین نواز کانام ای سی ایل میں ڈالنے کےلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے ۔پیر کو میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نیب ریفرنسز میں ملزموںکے خلاف جلد ٹرائل کورٹ کا فیصلہ متوقع ہے ¾اس لئے خدشہ ہے کہ ملزمان بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ خط میں سفارش کی گئی ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس…