اسلام آباد(ویب ڈیسک) ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا کنوینر قرار دے دیا۔یاد رہے کہ پارٹی قیادت کے تنازع پر ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں بہادر ا?باد اور پی ا?ئی بی گروپ نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ 26 مارچ کو الیکشن کمیشن نے بہادر آباد گروپ کے خالد مقبول صدیقی اور کنور نوید جمیل کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے پی آئی بی گروپ کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے…
Author: Daily Khabrain
لاہور(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکر ی کی 6 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔نگران کابینہ کے ارکان کی تقریب حلف برداری گورنر ہاو¿س میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کابینہ ارکان سے حلف لیا جب کہ تقریب حلف برداری میں سیاسی اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔6 رکنی نگران کابینہ میں حلف اٹھانے والوں میں سابق چیئرمین واپڈا ظفر محمود، سابق صدر لاہور چیمبر انجم نثار، سابق ا?ئی جی پنجاب شوکت جاوید، ڈاکٹر جواد ساجد، ضیائ حیدر رضوی اور وقاص ریاض شامل ہیں۔
کراچی(ویب ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 121 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا جو بعد میں کم ہوکر 119.50 پیسے پر ا?گیا جب کہ اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدر میں مزید کمی پرمداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر 5 روپے 38 پیسے تک مہنگا ہوا اور 121 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا تاہم کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 88 پیسے کمی ہوگئی جس سے ڈالر 119.50 روپے پر آگیا۔ڈالر کی قیمت میں اضافے پر فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے…
راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ہونے کی وجہ سے سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ذلفی بخاری کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے عمران خان اور اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانا ہونا تھا لیکن ایف ا?ئی حکام نے انہیں نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث روک دیا۔زلفی بخاری کو عمران خان کے ہمراہ ایک بجے نور خان ایئر بیس سے روانہ ہونا تھا۔ایف آئی اے ذرائع نے کہا ہےکہ…
لاہور(وقائع نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور نظام مصطفے متحدہ محاذ کے سیکریٹری جنرل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ 25 جولائی فائیو سٹار چوروں کا یوم حساب ثابت ہو گا۔ نواز شریف پاکستان مخالف عالمی کھیل کا حصہ بن چکا ہے۔ پاکستان میں موجود امریکی و بھارتی لابی نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔ ن لیگ انتخابات میں منظم دھاندلی کی ماہر ہے لیکن اس بار دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ ن لیگ نے ہر بار پٹواریوں اور آراوز کے سہارے الیکشن جیتا۔ پاکستان کے دشمن عید کے بعد خطرناک کھیل شروع کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان دشمن…
کراچی(این این آئی) پاکستان ریلوے نے مسافروں کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے پیش نظر سمر ویکیشن اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق سمر ویکیشن اسپیشل ٹرین عید الفطر کے بعد کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلائی جائے گی۔سمر ویکیشن اسپیشل ٹرینیں راولپنڈی سے 18، 22، 26 اور 30 جون کی دوپہر اڑھائی بجے کراچی کے لئے روانہ ہوں گی۔ جبکہ کراچی سے 20، 24 اور 28 جون کو سمر ویکیشن اسپیشل ٹرینیں رات 8 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوں گی۔سمر ویکیشن اسپیشل ٹرینیں حیدر آباد، روہڑی، خانپور بہاولپور، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، رائے…
فیصل آبا د (سٹاف رپورٹر) شادی سے انکاری کرنے پر نوجوان نے بس ہوسٹس کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ قاتل گرفتار، بتایا گیا ہے کہ مرضی پورہ کی رہائشی 23سالہ مہوش گزشتہ روز ملتان سے فیصل آباد پہنچی تو موقع پا کر نوجوان عمر دراز نے اس پر گولیاں برسا دیں۔ جن کی زد میں آ کر بس ہوسٹس شدید زخمی ہو گئی۔ اسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، پولیس ذرائع کے مطابق کہ مہوش اور عمر دراز ایک ٹرانسپورٹ کمپنی میں…
لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءاور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں آج بروز پیر قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 131 اور این اے 129 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ماڈل ٹاﺅن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندی کے بنیادی اصولوں سے مکمل طور پر انحراف کیا گیا ہے جو قابل افسوسناک امر ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے…
احمدیار (این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں والد کی عظمت کا عالمی دن 17جون کو منایا جائے گا ۔اس سلسلہ میں احمدیار سمیت ملک بھر میں تقریبات انعقادپذیر ہوںگی جس کا مقصد اولاد کےلئے باپ کی قربانیوں شفقتوں کے بارے میں شعور و آگاہی پیدا کرنا اور باپ کی عظمت کو اجاگر کر نا ہے ۔والد کی عظمت کا دن ہرسال جون کے تیسرے اتوار کو منایا جاتا ہے الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراورپرنٹ میڈیافیچر شائع کریں گے۔
لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں عیدالفطر کی آمد نزدیک آتے ہی لاہوریوں کی کثیر تعداد شاپنگ مالز اور بازاروں میں امڈ آئی شہریوں نے عید کی خصوصی شاپنگ کیلئے مختلف مالز کے ساتھ ساتھ بازاروں میں کا رخ کر لیا اور اپنی پسند کی ڈھیر ساری شاپنگ کی بازاروں میں شہریوں کے رش کے باعث دکانداروں نے بھی موقع سے خوب فائدہ اٹھایا اور شہریوں سے من مانگی قیمتیں وصول کیں جبکہ اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے موقع پر مختلف دکانوں پر دکانداروں نے غیر معیاری اشیاءکی فروخت شروع کر دی ہے اور…