لاہور:(ویب ڈیسک)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کے درمیان معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرادیا جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف کیس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں عائشہ احد پر مبینہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز اور ان کی اہلیہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد عدالت میں پیش ہوئے۔عائشہ احد نے عدالت میں بتایا کہ میری حمزہ شہباز سے 2010 میں شادی ہوئی، اس موقع پر حمزہ شہباز نے خاتون کے…
Author: Daily Khabrain
لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج راشدضیاءکو عہدے سے ہٹا دیا۔چیف جسٹس نے جناح ہسپتال کا خود دورہ کیا وہاں کے حالات ناقص تھے۔چیف جسٹس نے کہا کہ راشد ضیاءکو کس طریقہ کار کے تحت تعینات کیا گیا تھا۔چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب کو نئی سرچ کمیٹی بنا کر مستقل پرنسپل کی تعیناتی کی ہدائت کر دی۔عدالت نے چیف ایگزیکٹو مئیو ہسپتال کی درخواست خارج کر دی۔میرٹپر پورا ہونے کے باوجود کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کا مستقل وائس چانسلر تعینات نہیں کیا جارہا۔ سرچ کمیٹی نے میرٹ پر فیصلہ کیا، مداخلت نہیں کی جا سکتی۔
لاہور(ویب ڈیسک): موٹر وے پولیس نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کا راوی ٹول لازہ پر چالان کردیا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ڈرائیور کے ہمراہ موٹر وے پر سفر کر رہے تھے کہ موٹر وے پولیس نے تیز رفتاری کے باعث ان پر 750 روپے چالان کیا گیا۔گاڑی سابق وزیر اعظم کا ڈرائیور چلا رہا تھا تاہم ان کی جانب سے چالان فوری ادا کیا گیا۔
کراچی( ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کراچی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ شہباز شریف نے این اے 248، 249 اور 250 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب اسے واپس لے لیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کے لیے کراچی سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے شہباز شریف کے لیے الیکشن فارم مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما سلیم ضیاءنے لیے تھے۔ن لیگی سینیٹر سلیم ضیاء نے بھی تصدیق کی ہے کہ شہباز شریف کراچی سےالیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔ذرائع کا مزید کہنا…
کابل (ویب ڈیسک ) افغان صوبہ قندوز میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔صوبہ قندوز میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ طالبان نے سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران ملٹری ٹینکوں پر بھی قبضہ کرلیا۔ افغان میڈیا کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 10 پولیس اہلکار اور 5 فوجی اہلکار شامل ہیں جب کہ حملے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ اور افغان حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔چند روز قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی…
ؒٓلاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی بجلی کی بندش کے خلاف منگل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو یونین کونسل کی سطح پر مظاہرے کرنے کی ہدایت کردی۔عمران خان نے مرکزی قائدین، قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں اور مقامی عہدے داروں کو نچلی سطح تک بجلی کی عدم دستیابی پر بھرپور احتجاج کرنے کی بھی ہدایت کی۔عمران خان نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بجلی بحران کے خاتمے کے لیے ڈھنگ کا ایک قدم نہیں…
سنگاپور سٹی(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان تاریخی ملاقات کے لیے سنگاپور پہنچ گئے۔ عصرِ حاضر کی تاریخی ملاقات کے لیے امریکی صدر اور شمالی کوریاکے سربراہ سنگاپور میں موجود ہیں جہاں دونوں رہنماﺅں کی اہم ملاقات 12 جون کو ہوگی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا میں جی سیون سمٹ میں شرکت کے بعد براہ راست سنگاپور پہنچے تو ایئرپورٹ پر ان اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے تھے۔قبل ازیں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ…
اسلام آباد(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے موبائل کارڈ پر سروس چارجز اور ٹیکس معطل کردیئے اس کے علاوہ ایکسائز ڈیوٹی بھی معطل کردی۔فیصلے پر عملدرآمد پرسوں رات 12 کے بعد ہوگا۔دوران سماعت چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ موبائل کمپنیاں سروس چارجز اپنے طور پر وصول کر رہی ہیں،اس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے موبائل کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کیخلاف ازخودنوٹس کی سماعت کی،چیئرمین ایف بی آر نے عدالت کو بتایا کہ کمپنیاں اپنے طور پر سروس چارجز وصول کر رہی ہیں،اس پر چیف جستس…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایڈووکیٹ خواجہ حارث سابق وزیراعظم نواز شریف کے نیب ریفرنسز سے علیحدہ ہوگئے۔احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے دوران خواجہ حارث نے عدالت سے وکالت نامہ واپس لینے کی درخواست کی۔خواجہ حارث نے عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ نے ان کے موقف کو تسلیم نہیں کیا اور یہ ڈکٹیشن بھی دی کہ ایک ماہ میں ریفرنسز کا فیصلہ کریں۔خواجہ حارث کے مطابق انہیں عدالتی اوقات کے بعد بھی کام کرنے کی ڈکٹیشن دی گئی اور ہفتے اور اتوار کو بھی عدالت لگانے کا کہا گیا۔خواجہ حارث…
لاہور(ویب ڈیسک) ملک کی اعلیٰ سول انٹیلی جنس ایجنسی نے پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب میں مضبوط امیدواروں والی جماعت قرار دیتے ہوئے اسکی واضح کامیابی کا عندیہ دیدیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق عمران خان نے 80سے زائد قومی اسمبلی اور 100سے زائد پنجاب اسمبلی کے مضبوط اور جیتنے کی صلاحیت رکھنے والے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔سرکاری ذرائع نے ز سے اعلیٰ سول انٹیلی جنس ایجنسی کی مضبوط امیدواروں کے حوالے سے تحریک انصاف سے متعلق "” سروے رپورٹ کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایجنسی نے پی ٹی آئی کو الیکشن 2018 میں پنجاب کی "لیڈنگ پارٹی” کا…