لاہور (شوبزڈیسک) گلوکارہ شبنم مجید کو بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے بھارت آنے کی دعوت دیدی۔ ذرائع کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ایک پرموٹر کے ذریعے پاکستان کی معروف گلوکارہ شبنم مجید کو بھارت آنے کی دعوت دی ہے کہ وہ یہاں آکر پرفارم کریں ۔ شاہ رخ خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ شبنم مجید میری پسندیدہ گلوکارہ ہیں اور میں انکی گائیکی کا مداح ہوں اور میری خواہش ہے کہ میں انہیں لائیو سنوں ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے پاکستان آنے کا موقع ملا تو میں لازمی…
Author: Daily Khabrain
نیویارک (شوبز ڈیسک)1976میں ریلیز ہونے والی مشہور آسکر نومینیٹیڈ فلم ’دی مسیج‘ کی اب پہلی بار سعودی عرب میں بھی نمائش کی جائے گی۔ہدایت کار مصطفیٰ اکاد کی اس فلم میں ظہور اسلام کے وقت کی عکاسی کی گئی ہے جس نے دنیا بھر میں خوب کامیابی حاصل کی۔یہ فلم اب عید الفطر کےموقع پر ریاض پارک کے Vox سنیما میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے جسے سعودی سنسر بورڈ نے نمائش کے لیے کلیئر کر دیا ہے۔واضح رہے کہ 1976میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو اس وقت سعودی عرب میں بین کر دیا گیا تھا۔…
لاہور(صباح نیوز) نجی اسکول میں معاشرتی علوم کی کتاب میں موجود نقشے میں آزاد کشمیر کو بھارت کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے۔ میڈیار پورٹس کے مطابق لاہور کے نجی اسکول میں متنازعہ کتاب پڑھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، نجی اسکول میں پڑھائی جانے والی معاشرتی علوم کی کتاب میں موجود نقشے میں آزاد کشمیر کو بھارت کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے، کتاب دوسری سے آٹھویں جماعت کو پڑھائی جارہی تھی تاہم انکشاف ہونے پر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نجی اسکول کے تمام کیمپسز میں پڑھائی جانے والی سوشل اسٹڈیز کی کتاب پر پابندی لگادی گئی ہے…
لاہور(شوبزڈیسک)لالی وڈ کی فلم ” سات دن محبت ان “ کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا ، عید الفطر پر نمائش کیلئے ایڈوانس بکنگ بھی شروع ہو گئی۔فلم کی سٹار کاسٹ لاہور اور اسلام آباد کی پروموشن کے بعد کراچی پہنچ گئی ۔ تشہیری سرگرمیاں زور و شور سے جاری ۔عید الفطر پر ریلیز کیلئے تیار لالی وڈ کی نئی فلم ” سات دن محبت ان “ کو مرکزی فلم سنسر بورڈ اسلام آباد کے ساتھ ساتھ پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز کی جانب سے عام نمائش کیلئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تینوں سنسر بورڈز میں شامل…
لاہور( شوبزڈیسک) فلم والا پکچرز کے تحت بننے والی فلم ”لوڈ ویڈنگ“عید الاضحی پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات ہیںجو کہ ایک نئے روپ میں شائقین کو نظر آئیں گے۔ "لوڈ ویڈنگ "کے جاری کیے گئے پوسٹر میں فہد مصطفیٰ کو چبھتے ہوئے کلر کا سویئٹر اور بیگی جینز کے ساتھ لال مفلر اور گھنی مونچھوںمیں دکھایا گیا ہے، جسے دیکھ کر فلم شائقین حیرت میں پڑجائیں گے،جبکہ مہوش حیات بھی کرتا شلوار کے ساتھ لمبی چوٹی اور جھکموں کے ساتھ دیسی کڑی کے روپ میں جلوے بکھیریں…
سیالکوٹ(بیورورپورٹ)تھانہ کینٹ کے علاقہ بھوتھ میں سسرالیوں کے تشدد اور مار پیٹ سے دلبرداشتہ ہو کر حاملہ خاتون نے آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ بھوتھ محلہ باغ والا میں 8ماہ کی حاملہ 35سالہ نوشین بی بی کا اس کے سسرالیوں کے ساتھ لڑائی جھگڑا معمول کے مطابق جاری رہتا تھا اور خاتون کے سسرالی اس پر تشدد اور مار پیٹ کرتے رہتے تھے ۔گزشتہ روز حاملہ خاتون نے اپنے سسرالیوں کی مارپیٹ اور تشدد سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگا لی۔ خاتون کئی گھنٹے تک آگ میں جھلستی…
لاہور(شوبزڈیسک)گلو کارہ حمیراارشد نے کہا ہے کہ کلاسیکل اور پاپ میوزک کے جدید دور میں بھی پاکستانی عوام ہمیشہ اچھا میوزک سننے کے لیے بے چین رہتے ہیں میں ہمیشہ اپنے میوزک کے ذریعے ثقافت کو نمایاں کرتی ہوں ،اگر موجودہ دور کی مناسبت سے میوزک کو تیار کیا جائے تولوگ سننے کے لیے بیتاب رہتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میںحمیراارشدنے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کسی بھی میوزک کی کامیابی اس وقت تک ممکن نہیں ہو سکتی ہے جب تک اس میوزک میں گانے والے کے اپنے کلچر کا رنگ دکھائی نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ میں…
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ فلم دھڑک کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے فلم دھڑک کا نیا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کا ٹریلر جلد آنے والا ہے، پوسٹر میں اداکار ایشان کھٹڑ اور جھانوی کپور نے سفید رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور ایشان جھانوی کپور کے گال پر نیلا رنگ لگا رہے ہیں۔ ہدایتکار ششانک کھیتن کی فلم دھڑک مراٹھی فلم سیرت کے ہندی ریمیک سے زیادہ مماثلت پر مبنی فلم ہے۔ یہ فلم آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی…
لاہور (آن لائن) برابری پارٹی کے سربراہ اور گلوکار جواد احمد کے کاغذات نامزدگی اعتراض لگا کر واپس کر دئیے گئے ہیں برابری پارٹی کے سربراہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے اپنے متعلقہ ریٹرنگ آفیسر کے روبرو پیش ہوئے جہاں جواد احمد نے اپنے کاغذات نامزدگی پیش کئے لیکن ریٹرنگ آفیسر نے بیان حلفی سات نہ لگنے کی وجہ سے کاغذات نامزدگی جواد احمد کو واپس کر دئیے ہیںیہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لاہور سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک امیدوار ملک ریاض کے بھی کاغذات نامزدگی ان وجوہات کی بناءپر اعتراضات لگا کر واپس کر دئیے…
لاہور(شوبزڈیسک)ڈرامہ سیریل ”میرے بے وفا“کو سعدیہ جبارنے پروڈیوس کیا ہے۔ اس ڈرامے کی گرفت اپنے شائقین پر ہر گزرتی قسط کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے، جس کی نہ صرف کہانی دلچسپ ہے بلکہ اسے شگفتہ اعجاز، ژالے سرحدی، علی آغا اور سارا خان نے اپنی لازوال اداکاری سے مزید چار چاند لگادیئے ہیں۔ ڈرامہ کی کہانی سارا خان )عذرا(کے گرد گھوم رہی ہے، جو کہ اپنے شوہر شاہ میر(آغا علی )کے پیار میں دیوانی ہے اور اس کے ہرحکم کی تابعدار ہے۔ جبکہ شاہ میرعذرا سے بےزار رہتا ہے اور اس کی قریبی دوست مونا (ژالے…