ڈربن (یوا ین پی)جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا گھٹنے کی انجری کے باعث کاو¿نٹی کرکٹ میں ہمپشائر کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ ان کی جگہ فاسٹ بالر ڈیل اسٹین کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وہ مئی میں فٹنس مسائل کا شکار ہوئے تھے۔ اور گزشتہ ماہ وطن لوٹ کر بحالی صحت پروگرام پر عمل کر رہے ہیں تاکہ جولائی میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے قابل ہو سکیں۔
Author: Daily Khabrain
کولمبو (یوا ین پی)سری لنکن فاسٹ بالر چمیکا کرونا رتنے کو جائزے کے بعد مشکوک بالنگ ایکشن کے معاملے سے کلیئر کردیاگیا ۔ کینڈ ی اور گال کے میچ میں امپائر دیپال گنا وردنے اور گامینی ڈیسانائیکے نے ان کا ایکشن رپورٹ کیا تھا۔
موہالی (یواین پی)بھارتی کرکٹ بورڈ نے پنجاب کے وکٹ کیپر بیٹسمین ابھیشیک گپتا کو ڈو پنگ کی خلاف ورزی پر آٹھ ماہ کیلئے معطل کردیا۔ انکا 15جنوری کو ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹنگ پروگرام کے تحت یورین سمپل حاصل کیا گیا تھا ۔جس میں ممنوع اجزاء پائے گئے۔ ان پر عائد پابندی 14ستمبر کو ختم ہوگی۔ انہوں نے کھانسی کا سیرپ استعمال کیا تھا جس میں ممنوع اجزاء شامل تھے۔
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) طاقتور انسان وہ نہیں جو غصے میں دوسروں کا گریباں چاک کرے بلکہ طاقتور وہ ہے جو اپنے غصے پر قابو پائے۔ چینل ۵ کے پروگرام ”مرحبا رمضان“ میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ ضیاءاللہ بخاری نے کہا ہے کہ اسلام نے ہمیں تحمل‘ برداشت اور رواداری کا سبق دیا ہے لیکن افسوس آج کا مسلمان برداشت و تحمل کا مظاہرہ نہیں کرتا۔ آج کے دور میں ہماری جیلیں بے صبری اور برداشت ختم ہونے کی وجہ سے بھری پڑی ہیں۔ نبی اکرم نے برداشت اور صبر کی عظیم مثالیں پیش کی ہیں۔ تحمل کا مطلب ہے بدلے…
لندن(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز سے قبل پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے، بھرپور پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے فٹنس پر خصوصی توجہ دی۔پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے مابین دو میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 12جون سے ہو گا۔ ایڈنبرا میں موجود گرین شرٹس نے سیریز سے قبل ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ ٹیم سرفراز نے بیٹنگ، بولنگ کی خامیاں دور کرنے کے علاوہ فٹنس پر خصوصی توجہ دی۔ شاہین میزبان ٹیم کے خلاف کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔ قومی ٹیم 12اور 13جون کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ ٹیم میں تبدیلیاں کرتے رہنا چاہئے۔ کپتانی کا موقع بھی دوسروں کو دینا چاہئے۔ چینل ۵ کے پروگرام گگلی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیٹنگ‘ فٹنس پر سوالیہ نشان ہے۔ نئے لڑکے اور ٹیلنٹ کو موقع نہ دے کر قوم اور کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کا انٹرنیشنل سطح پر نام نہیں ہے تو وہاں نئے لڑکوں کو تجربہ کے طور پر کھلانا چاہئے۔ ہار اورجیت کھیل کا حصہ ہے‘ لیکن ٹیم کے لیے ہیرے تراشنے کا اسکاٹ لینڈ میں اچھا موقع…
لاہور(آئی این پی) سپاٹ فکسنگ سکینڈ ل میں پابندی کا شکار شرجیل خان نے پھر سے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں اور پابندی کے باوجود ٹورنامنٹ کھیلنے شروع کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حیدر آباد میں آل پاکستان ٹی ٹونٹی نائٹ کرکٹ لیگ میں بیٹنگ کی۔ان پر اسپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سال کیلئے پابندی عائد کی گئی تھی۔ جبکہ انہوں نے پابندی کو نظر انداز کرتے ہوئے دھڑلے سے کرکٹ ٹورنامنٹس کھیلنے شروع کردیئے ۔پی ایس ایل سٹار ابتسام شیخ اور انٹرنیشنل کرکٹر فیصل اطہر بھی شرجیل کی ٹیم میں شامل۔فکسنگ سکینڈل میں پابندی کی وجہ سے شرجیل کھیلنا تو…
لاہور (چینل ۵ رپورٹ) خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر ضیاشاہد نے اپنے پروگرام ”ضیاشاہد کے ساتھ“ میں سیاست کے کھیل سے باخبر کچھ حلقوں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیل قریباً حتمی شکل اختیار کر چکی ہے اور گزشتہ دنوں نجم سیٹھی کے گھر پر ہونے والی نواز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات بھی اسی سلسلے کی کڑی تھی تاکہ معاملات کو سرے تک پہنچایا جائے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیل کا بنیادی نقطہ ہر قیمت پر عمران کا راستہ روکنا ہے تاکہ وہ اقتدار…