Author: Daily Khabrain

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ میری بہت دلی خواہش ہے کہ پانی کا مسئلہ حل ہو جائے میں پچھلے 20 سال سے مختلف سیمینار کروائے، کوششیں کیں انٹرویو کئے۔ سات سال میں نے لاہور ہائی کورٹ میں کالا باغ ڈیم بنانے کے حق میں رٹ کی پیروی کی۔ ایک رٹ میری سپریم کورٹ میں پینڈنگ اس سلسلے میں تھی علی ظفر جو وزیر قانون ہو گئے ہیں ان کے ذریعے کروائی تھی اور جناب ایس…

Read More

پیرس(سپورٹس ڈیسک)سپین کے رافیل نڈال اورآسٹریا کے ڈومینک تھیم فرنچ اوپن مینزسنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔مینزسنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں سپینش سٹاراوردفاعی چمپئن رافیل نے ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پورٹوکیخلاف شاندارکھیل کامظاہرہ کیا اورکسی بھی لمحے انہیں اپنے پر حاوی نہیں آنے دیا۔نڈال نے پہلا سیٹ6-4سے جیتا۔دوسرے سیٹ بالکل یکطرفہ ثابت ہوااورنڈال 6-1سے جیت گئے۔تیسرے سیٹ میں بھی نڈال نے6-2سے فتح نام اورفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریاکے ڈومینک تھیم نے اٹلی کے مارکوچیچانیٹو کو7-5،7-6اور6-1سے شکست دیکر فائنل میں اپنی نشست کنفرم کی۔

Read More

نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں)نئی دہلی کے مادام تساو¿ مومی گھر میں کوہلی کے مجسمے کو ایک دن بعد ہی مرمت کی ضرورت پیش آگئی، بے تحاشا پرستاروں نے چھو کر اس کی حالت خراب کر دی۔ میوزیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ہمارے اسٹاف کو کوہلی کے مجسمے میں خرابی سے آگاہی ہوئی ہم نے فوری طور پر اسے ڈسپلے سے ہٹا دیا، اب دوبارہ ٹھیک کرکے واپس نصب کردیا جائے گا، ” کنگ کوہلی“ کے نام سے مشہور بھارتی کپتان کے مجسمے کو جرسی نمبر18 پہنائی گئی ہے۔

Read More

کوالالمپور(آئی این پی)ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ(آج) ہفتہ کو کھیلا جائیگا ۔تفصیلاتکے مطابق بھارتی ٹیم تین میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، پاکستانی ٹیم بھی تین میچز جیت کر دوسرے اور بنگلہ دیشی ٹیم تین فتوحات حاصل کر کے تیسرے نمبر پر موجود ہے۔شیڈول کے مطابق ہفتے کو آخری تین میچوں کے فیصلے ہوں گے جن میں فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہو گا، پاکستانی ٹیم کو اہم میچ میں بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا، سری لنکا کا مقابلہ تھائی لینڈ اور ملائیشیا کا مقابلہ بنگلہ…

Read More

لاہور(پ ر)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹر ز (سی پی این ای)کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور روزنامہ لیڈر کے چیف ایڈیٹر علی احمد ڈھلوں کی طرف سے سی پی این ای اے صدر عارف نظامی،عہدیداران وممبران سمیت سنیئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سمیت سنیئر صحافیوں ،سیاستدانوں اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز روزنامہ لیڈرکے چیف ایڈیٹر علی احمد ڈھلوںکی طرف سے سی پی این ای کے عہدیداروں اور اراکین کے اعزاز میں رائل پام…

Read More

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان سپورٹس بورڈ کو ڈیوس کپ ٹیم اور کامن ویلتھ گیمز میں ساتویں نمبر پر آنے والی قومی ہاکی ٹیم کو انعامی رقم جاری کرنے کیلئے فنڈز مل گئے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل اینڈ ٹریننگ محمد اعظم ڈار کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیوس کپ ٹیم کو شاندار کارکردگی دکھانے پر قومی ٹینس ٹیم اور آفیشلز کو انعامی رقم دینے کی منظوری دی تھی جس کے تحت ٹینس اسٹار اعصام الحق اور عقیل خان کو 10, 10لاکھ روپے،عابد علی اور مزمل مرتضی کو 5, 5لاکھ کی انعامی رقم…

Read More

لندن(آئی این پی) فٹبال ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے دنیا کے مقبول ترین کھیل میں بھی کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا۔فٹ بال کے کھیل میں بھی ایک بڑے اسٹنگ آپریشن نے کئی چہروں کو بے نقاب کردیا، اسٹنگ آپریشن کی ویڈیو میں افریقن فٹبال کے ریفری اور حکام کو میچز سے پہلے ڈالرز اور تحائف لیتے دیکھا جاسکتا ہے، ان میں ایک ریفری ایسا بھی شامل ہے جس نے ورلڈکپ میں بھی ذمہ داری نبھانی تھی۔ویڈیو میں مکالمہ سنا جا سکتا ہے جس میں کرپٹ ریفری نے کہا کہ تحفہ دینے کا شکریہ، اس سے بھی زیادہ اہم آپ سے دوستی…

Read More

لندن (اے پی پی) مارکس سٹوئنس کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے سسکس کو ٹور ون ڈے میچ میں 57 رنز سے ہرا دیا۔ برائٹن میں کھیلے گئے ٹور ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، مارکس سٹوئنس نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 110 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایرون فنچ 78 رنز بنا کر دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے، کپتان ٹیم پین 2 اور میکسویل صرف ایک رن بنا سکے، ویلز نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ…

Read More

دبئی(نیوزایجنسیاں)آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔آئی سی سی کی جانب سے افغانستان کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی شکست کے بعد نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان 130ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرا نمبر آسٹریلیا اور تیسرا بھارت کا ہے جب کہ نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں اور جنوبی افریقا چھٹے نمبر پر ہے۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کا ساتواں نمبر ہے۔بنگلہ دیش کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد…

Read More

لندن(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کیلئے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم توقعات پر پورا اتری، نوجوان کھلاڑیوں میں پوٹینشل نظر آیا، اگر ان پر اعتماد کیا جائے تو ایک دو برس میں یہی کھلاڑی ورلڈ کلاس بنیں گے، کپتان سرفراز احمد تینوں فارمیٹ کو اچھا لے کر چل رہے ہیں ۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچز کے لئے نوجوان ٹیم بھیجی جس کی وجہ سے بڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن سیریز کے اختتام پر یہی کہوں گا کہ میں…

Read More