Author: Daily Khabrain
چین (ویب ڈیسک)مشرقی چین میں ابابیل کے گھونسلوں اور بچوں کی وجہ سے ایک پرانی عمارت کا انہدام روک دیا گیا۔چین کے مشرقی صوبے زی جیان کے گاو¿ں زو یوان میں ایک پرانی عمارت کو نقص عامہ کے خطرے کے پیش نظر 5 جون کو منہدم کیا جانا تھا۔لیکن وہاں کام کرنے والے انجینئرز نے عمارت میں پرندوں کی آوازیں سنیں اور پھر وہاں ابابیل کے 4 گھونسلے دیکھے جن میں سے ایک میں ابابیل کے بھوکے بچے موجود تھے جو خوراک کے لیے چیخ رہے تھے۔وہاں کام کرنے والے ایک مزدور نے بتایا کہ ایک گھونسلے میں چار بچے…
کوئٹہ(ویب ڈیسک) علاو¿ الدین مری نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گورنر ہاو¿س میں تقریب حلف برداری ہوئی جس میں گورنر بلوچستان سمیت اعلی حکام و سیاسی رہنماو¿ں نے شرکت کی۔گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے علاو¿ الدین مری سے نگران وزیر اعلیٰ کا حلف لیا۔ یاد رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان سے متعلق حزب اقتدار اور حزب مخالف میں فیصلہ نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس گیا تھا۔الیکشن کمیشن حکام نے مشاورت کے بعد بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے علاو¿ الدین مری کے نام کا اعلان…
ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار پریانکا چوپڑا کو ناک کی غلط سرجری کرانے کی وجہ سے 7 فلموں سے ہاتھ دھونے پڑے۔حال ہی میں پریانکا چوپڑا کی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب ’پریانکا چوپڑا: دی ڈارک ہارس ‘ میں کئی رازوں سے پردے اٹھائے گئے ہیں۔ پریانکا کے بالی وڈ میں ڈیبو سے پہلے ہی کئی فلمیں ہاتھ سے نکل گئیں تھیں جس کی وجہ ناک کی سرجری تھی جب کہ سرجری کے باعث ناک کی ہڈی خراب ہوگئی ہے۔خاتون صحافی بھارتھی ایس پرادھان کی تحریر کردہ کتاب کے مطابق پریانکا کو سب سے پہلے اداکار بوبی دیول کے…
لاہور (ویب ڈیسک)آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔آئی سی سی کی جانب سے افغانستان کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی شکست کے بعد نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان 130ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرا نمبر آسٹریلیا اور تیسرا بھارت کا ہے جب کہ نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں اور جنوبی افریقا چھٹے نمبر پر ہے۔بنگلہ دیش کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد افغانستان کی ٹیم رینکنگ ٹیبل پر بنگلا دیش اور…
اسلام آباد(ویب ڈیسک)احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ججوں کونظربند کرنے، 12 مئی کا واقعہ ، دوبارآئین توڑنے، بگٹی قتل کیس میں بھی پرویزمشرف شامل ہے، کس آئین کے تحت مشرف کواجازت دی گئی، اس کی شق ہمیں بھی پڑھادیں، ایسے شخص کوکیسے گارنٹی دی جا سکتی ہے اورمیں نے بیگم کی عیادت کے لئے تین دن کا استثنیٰ مانگا جو نہیں مل رہا۔نوازشریف نے کہا کہ ہماری عقل و فراست میں یہ بات نہیں آ رہی، سب کچھ قانون سے بالاترہورہا ہے، ایک طرف سنگین غداری کا مقدمہ دوسری طرف الیکشن…
کالاباغ (ویب ڈیسک) نواب آف کالاباغ ملک وحید خان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مقابلہ میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ ملک وحید خان نے حلقہ این اے 71(موجودہ این اے 95)میں 2013ءمیں عمران خان کی چھوڑی ہوئی نشست پر ضمنی الیکشن لڑا تھاتاہم جیت نہ سکے تھے۔اس کے بعد لگاتار ملک وحید خان تحریک انصاف کے جلسوں دھرنوں اور ریلیوں میں بھر پور طریقے سے شرکت کرتے رہے اور کروڑوں روپے خرچ کئے۔ان کے ساتھ 2013کے الیکشن میں عائلہ ملک نے بھی بھر پور طریقے سے الیکشن مہم میں حصہ لیا اور میانوالی سے تحریک…
مظفرگڑھ(ویب ڈیسک) الیکشن مہم میں لاکھوں روپے مالیت کی لگڑری گاڑی استعمال کرنیوالے جمشید دستی کی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے گدھا گاڑی پر آئے ، جمشید دستی ہاتھ جھاڑو اور ماتھے پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ والی پٹی باندھ کر گدھا ریڑھی پر بیٹھ کر ریٹرنگ آفیسر کے دفتر کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچے۔ تفصیل کے مطابق عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے اپنی مہنگی گاڑی چھوڑ کر گدھا ریڑھی پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا دلچسپ انداز اپنایا۔ لیکن انہوں نے ایک بار پھر 2018 کے عام انتخابات سے قبل ہاتھ میں جھاڑو تھامے…