مشی گن(ویب ڈیسک)ماہرین نے اس کیفیت کےلیے بجلی کے ہلکے جھماکوں سے علاج پر کام کیا ہے، ان کے مطابق آنکھ کی نمی والی پرت میں بجلی کی سرگرمی سے اس کیفیت کو دور کیا جاسکتا ہے۔خشک آنکھوں کے مرض میں آنکھوں کو نمدار رکھنے والے غدود اپنا کام ٹھیک طرح نہیں کرپاتے لیکن یہ کیفیت بڑھ جائے توآنکھوں میں نمکیات بڑھ جاتے ہیں اور ناکافی پانی کی وجہ سے ہائپرس مولیریٹی یعنی اضافی نمکیات سے لاحق ہونے والا مرض پیدا ہوجاتا ہے جس کے دوران آنکھوں میں آنسوو¿ں کے غدود بڑے ہوجاتے ہیں۔ ان میں جلن پیدا ہوتی ہے…
Author: Daily Khabrain
ہیوسٹن(ویب ڈیسک)متاثرہ شخص کی بیوی نے امریکن ٹی وی کو بتایا کہ اس کے شوہر باغ میں کام کررہے تھے کہ اچانک انہوں نے تقریباً چار فٹ طویل ایک سانپ دیکھا جسے انہوں نے کچل کر ختم کردیا۔خاتون نے بتایا کہ لیکن جب ان کے شوہر نے سانپ کی باقیات کو اٹھا کر انہیں پھینکنا چاہتا تو سانپ کے کٹے ہوئے سر نے بھی انہیں ڈس لیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں اینٹی اسنیک دوا دی گئی، تقریباً ایک ہفتے بعد ہی ان کی حالت کسی قابل ہوسکی اس دوران انہیں…
راولپنڈی(ویب ڈیسک)راولپنڈی حلقہ این اے 59 سے (ن) لیگ کے رہنما انجینئر قمر الاسلام نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔ این اے 59 سے چوہدری نثارعلی خان بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔مسلم لیگ کے رہنما انجینئر قمر الاسلام نے گزشتہ دنوں پنجاب ہاو¿س اسلام آباد میں مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی تھی اور پارلیمانی بورڈ میں این اے 59 کے ٹکٹ کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔ انجینئر قمر الاسلام پہلے اس علاقے سے رکن پنجاب اسمبلی تھے۔دوسری طرف چوہدری نثار علی خان نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کو ٹکٹ کے…
بنی گالہ(ویب ڈیسک)اپنے بیان میں عمران خان نے ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی شدید موسم میں عوام کو بجلی کی عدم دستیابی سراسر ظلم ہے، رمضان المبارک میں عوام کے لیے عبادات کو بھی مشکل بنا دیا گیا ہے۔ بجلی بحران کی ذمہ داری (ن) لیگ کے دونوں وزرائے اعظم پرعائد ہوتی ہے، نواز شریف اور وزرا 5 سال تک جھوٹ بولتے رہے کہ ہزاروں میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی، آج قوم کو بجلی تو مل نہیں رہی لیکن اربوں روپے کے گردشی قرضے ضرور جمع ہوگئے۔چیئرمین…
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان ٹی وی انڈسٹری میں بے شمار ڈراموں کے لیے اپنی آواز کا جادو جگانے والے نامور گلوکار جواد احمد نے بھی 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جواد احمد نے ”برابری پارٹی پاکستان“کے نام سے سیاسی جماعت قائم کی ہے اور وہ اسی جماعت کے پلٰیٹ فارم سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔جواد احمد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے132 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔ انہوں نے اپنے بھائی کی وساطت سے ا?ر او محمد اسلم پنجوتہ سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔واضح رہے کہ جواد احمد کے علاوہ عطا اللہ…
اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حسن عسکری کو نگراں وزیر اعلی پنجاب مقرر کردیا ہے تاہم مسلم لیگ (ن) نے ان کی تقرری کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ادھر ترجمان الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے ردعمل پر کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بغیر دباو کے کام کرتا ہے، آرٹیکل 224 اے کے تحت پروفیسر حسن عسکری کو نگراں وزیراعلی پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا، کمیشن نے تینوں صوبوں پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختون خوا کے وزرائے اعلی متفقہ طور پر مقرر کئے۔الیکشن کمیشن حکام نے ن لیگ کا حسن عسکری کے نام پر نظرثانی کا مطالبہ مسترد…
کراچی (ویب ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کی آمد آمد ہے اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مصنف پر تنقید کا سلسلہ تیز تر ہوتا جارہا ہے۔ کارکنوں کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی قائدین کی طرف سے بھی ریحام خان کے خوب لتے لیے جارہے ہیں ، ان قائدین میں لفظوں سے کھیلنے کا ہنر جاننے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بھی شامل ہیں جنہوں نے ریحام خان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب کھری کھری سنادی ہیں۔عامر لیاقت حسین کی جانب سے…
غزہ (ویب ڈیسک)غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے کے قصبے نبی صالح میں اسرائیلی فوج نے سنگ بازی کے الزام میں 21 سالہ نوجوان کو گرفتار کرنے کے لیے گھر پر چھاپا مارا اور اس دوران نہتے فلسطینی کو شہید کردیا۔ رپورٹس کے مطابق ازدان تمیمی کو اسرائیلی جیل میں قید 18 سالہ عہد تمیمی کے گھر کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔فلسطینی سماجی رکن نے میڈیا کو بتایا کہ ازدان تمیمی نامی نوجوان کو اسرائیلی فوج نے کچھ فاصلے سے گردن میں تین گولیاں ماریں جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور فوجیوں کے حصار میں ہی…
اسلام آباد( ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی اور پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر یار محمد رند کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں میر ظفر اللہ جمالی نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دیا۔پی ٹی اائی ترجمان نے بتایاکہ میر ظفر اللہ جمالی اور یار محمد رند کے درمیان جلد ملاقات پر اتفاق کیا گیا ہے جب کہ یار محمد رند نے سابق وزیراعظم کی پارٹی چیئرمین عمران خان سے بھی ملاقات کی…
اسلام آباد (ویب ڈیسک )نگران حکومت نے سپریم کورٹ کےحکم پر پیمرا آرڈیننس میں ترمیم کردی جس کے بعد عدالت نے 6 سال اور 100 سماعتوں کے بعد میڈیا کمیشن کیس نمٹا دیا۔گزشتہ روز میڈیا کمیشن کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے حکم جاری کیا تھا، درخواست گزار حامد میر نے پیمرا قانون کے سیکشن 5 اور 6 میں ترمیم کا مطالبہ کیا تھا۔نگران حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر پیمرا آرڈیننس میں ترمیم کردی جس کے بعد وفاقی حکومت کسی ٹی وی چینل کو براہ راست حکم سےبند نہیں کرسکے گی۔آرڈیننس کے مطابق پیمرا پر وفاقی حکومت…