Author: Daily Khabrain

لاہور (شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ جو پاکستانی فلم ”وجود“ میں ایک اہم کردار نبھا رہی ہیں آج کل پاکستان میں اپنی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ابھی فلم کی تشہیر کراچی کے مختلف شاپنگ مالز اور ہوٹلوں میں جاری ہے جبکہ بہت جلد فلم کی ٹیم لاہور اور راولپنڈی بھی آئے گی۔واضح رہے کہ یہ جاوید شیخ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ہے، جس کے مرکزی کردار دانش تیمور اور سعیدہ امتیاز نے نبھائے ہیں جبکہ بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ بھی کاسٹ میں نمایاں ہیں۔ اس فلم کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں شاہد اور…

Read More

پاکستان(ویب ڈیسک) کے صوبہ سندھ میں مزاحمتی سیاست کا ایک بڑا نام سیاستدان رسول بخش پلیجو طویل علالت کے بعد جمعرات کی صبح کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں وفات پا گئے ہیں۔ان کی عمر 89 برس تھی۔ رسول بخش پلیجو گذشتہ چند سالوں سے طویل العمری کی وجہ سے بیماریوں کا شکار تھے لیکن بیماری کے باوجود وہ سیاسی طور پر متحرک تھے۔رسول بخش پلیجو کی جماعت کے ترجمان کے مطابق ان کی تدفین جمعے کی صبح ضلع ٹھٹہ کے علاقہ جنگ شاہی میں کی جائے گی۔

Read More

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈکون اور پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد تقریباً برابر ہو گئی جس کے بعد پریانکا چوپڑا نے دیپکا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد24,027,207 ہو گئی ہے جو اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے تھوڑی سی زیادہ ہے دیپکا پڈکون کے مداحوں کی تعداد 24,025,025 ہو گئی ہے، اس سے قبل اداکارہ دیپکا پڈکون انسٹاگرام پر حکمرانی کرتی رہی ہیں لیکن پریانکا چوپڑا اس ریس میں آگے جانے کے لئے پرعزم ہیں۔

Read More

اسلام آبا(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے ریحام خان عائشہ گلالئی ٹو قراردے دیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے ریحام خان کو عمران خان کے بلیک بیری پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریحام خان عائشہ گلالئی ٹو ہے ،کیا ریحام خان نے عمران خان کا بلیک بیری قبر میں لے جانا ہے،اگر عمران خان کا بلیک بیری ہے تومیڈیا کو دے اور ریحام خان بلیک بیری کا فرانزک کروالیں۔

Read More

شمالی(ویب ڈیسک) چین کے ایک شہر کی انتظامیہ نے فٹ پاتھ پر ایک مخصوص لائن بنائی ہے، جہاں صرف سمارٹ فونز استعمال کرنے والے چل سکیں گے۔سمارٹ فونز استعمال کرنے والے سمارٹ "فونز زومبیز” کہلاتے ہیں اور دورانِ استعمال آہستہ چلتے ہیں۔ لہٰذا انتظامیہ نے ان کی لیے ایک علحیدہ لائن متعارف کرائی ہے۔نیوز ویب سائٹ شانزی آن لائن کے مطابق ژیان نامی شہر کی یانتا روڈ پر پیدل چلنے کے لیے پختہ رستے پر ایک مخصوص لائن بنائی گئی ہے جس پر ’فبرز‘ (اپنے ارد گرد کے تمام حالات سے بے خبر اپنے موبائل فون پر مصروف رہنے والے…

Read More

لاہور(صباح نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راو نڈر شاہد خان آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کونچلی عدالتوںمیں اچانک دورے کرنے کی اپیل کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہا کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو شاباش ،جس بہترین طریقے سے وہ عوام کی خدمت کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے، ان کے اچانک دورں سے کافی بہتری آئی ہے مگر ایک مشورہ بھی ہے کہ اگر ٹائم نکال کر وہ نچلی عدالتوں کا بھی ایسے اچانک دورہ کریں تاکہ ان کے…

Read More

لوئر(ویب ڈیسک) دیر: پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایس ایچ او اور سپاہی شہید ہوگئے۔ق لوئر دیر کے علاقے میدان میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا جہاں معمول کی ڈیوٹی پر تعینات موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پولیس موبائل میں موجود علاقہ ایس ایچ او اور کانسٹیبل شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او بخت منیر اور سپاہی عرفان شامل ہیں جب کہ دھماکے سے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

Read More

لاہور  (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ذرائع نے اس امر پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے کہ ریحام خان نے پارٹی پر اپنے گھٹیا الزامات کے لیے بھارت جیسے ملک کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کو دیے گئے ان کے انٹریو کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میں کئی ایسی باتیں کہی گئی ہیں جو پاکستان کے مخالف ملک میں نہیں کرنی چاہیں تھیں۔ اس بارے میں ریحام خان کا رویہ بھی وہی ہے جو نواز شریف کا ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی صاف ستھری سیاست کی قائل ہے اور…

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ریٹائرڈ) دوست محمد خان سے سپریم کورٹ کی گاڑی واپس لینے کا حکم دے دیا۔سرکاری گاڑیوں کےاستعمال سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ دوست محمد خان اب جج نہیں بلکہ سیاسی سیٹ پرکام کررہے ہیں، اب پتہ چلا کیوں فل کورٹ ریفرنس نہیں لے رہے تھے۔

Read More

اسلام آباد( آن لائن ) محمود خان اچکزئی ملک دشمن منظور پشتین کے حق میں کھل کر سامنے آگئے ، محمود خان اچکزئی کی جانب سے لسانیت پر مبنی تقاریر نے لوگوں کو بغاوت پر اکساتے ہوئے پشتون تحفظ موومنٹ کی حمایت کا اعلان کردیا پٹھان منظور پشتین کا ساتھ دیں اور ظلم کیخلاف باہر نکلیں ۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ تحریک پشتون تحفظ موومنٹ کا ساتھ دیں اور زیادتی کیخلاف باہر نکل آئیں انہوں نے کہا کہ تمام پٹھان خواہ وہ…

Read More