Author: Daily Khabrain

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وکیل کے بیٹے کے ہاتھوں قاتلانہ حملے کا نشانہ بننے والی قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے مجھے ملزم شاہ حسین کو معاف کرنے کیلئے پیغام بھیجا جبکہ ملزم کو بری کرنیوالے جج نے مجھے اپنے چیمبر میں بلا کر ملزم سے صلح کرنے کا کہا تھا اور اس وقت ملزم کا باپ بھی جج کے چیمبر میں موجود تھا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ صدیقی نے بتایا کہ جج نے مجھے چیمبر میں بلا کر کہا تھا کہ کیا آپ صلح نہیں کر سکتیں؟ کیونکہ یہ…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک + نیوز ایجنسیاں) سپریم کورٹ نے انتخابات کے لیے امیدواروں کے نامزدگی فارم کے ساتھ بیانِ حلفی بھی ضروری قرار دے دیا۔عدالت عظمیٰ نے نئے کاغذات نامزدگی بحال کرتے ہوئے امیدواروں کو فارم میں غیر موجود باقی تمام معلومات الگ سے بیان حلفی پر درج کرکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجر بینچ نے نامزدگی فارم کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پرسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن حلفیہ بیان کا…

Read More

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت کی قائم کردہ 56 کمپنیوں میں اربوں روپے کے فراڈ کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس بات کی تصدیق اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب کی طرف سے تیار کر دہ آڈٹ رپورٹ میں کی گئی ہے جبکہ آڈٹ رپورٹ منظر عام پر لانے سے روکنے کے لئے بیوروکریسی کا شدید دباﺅ ہے، اے جی پنجاب نے آڈٹ رپورٹ کا والیم ایک اور والیم دو گورنر پنجاب کو بھیج دیا ہے۔ اربوں روپوں کی کرپشن کی نشاندہی کرنے والی اس رپورٹ کی ایک کاپی پر اے جی پنجاب نے دستخط کر دیئے ہیں اور وہی کاپی گورنر پنجاب…

Read More

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نیب نے اپنا شکنجہ مزید سخت کرتے ہوئے سابق وزرائے اعظم محمد نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی ودیگر کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، قواعد کے خلاف من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا15 سالہ ٹھیکہ دینے کے الزام میں انکوائری کی منظوری دیدی ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں، نیب تمام متعلقہ…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے الزام عائد کیا ہے کہ سیاسی عہدوں اور میڈیا کے معاملے میں جن کو استعمال کیا جاتا ہے اور ان میں سے کچھ واقعات کا تعلق تحریک انصاف سے ہی ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ انہوں نے یہ سب کچھ اپنی کتاب میں لکھا ہے۔ انہوں نے کتاب میں اقربا پروری کے حوالے سے اخلاقیات کا ذکر کیا اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے پر بھی قلم اٹھایا ہے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ ان کا…

Read More

لندن (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے چرچے اس وقت ہر طرف ہیں اور مبینہ مسودے میں لگائے گئے الزامات کے پیش نظر وسیم اکرم ،زلفی بخاری ، انیلہ خواجہ انہیں قانونی نوٹس بھجوا چکے ہیں تاہم اب جمائمہ گولڈ سمتھ بھی میدان میں آ گئیں اور انہوں نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمائمہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع ہونے کے قابل نہیں ہے اور یقین ہے کہ ایسی کتاب برطانیہ میں شائع…

Read More

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) پروفیسر حسن عسکری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا گیا۔واضح رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے پر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا۔نگران وزیراعلیٰ کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے چار نام الیکشن کمیشن کو بھیجے تھے، جن میں تحلیل شدہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈمرل (ر) ذکاءاللہ اور جسٹس (ر) سائر علی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پروفیسر حسن عسکری اور ایاز امیر کے نام شامل تھے۔اس سلسلے میں آج چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا…

Read More

لاہور (شعیب بھٹی )لاہور پولیس کی ناقص کارکردگی یااشتہاریوں کے لیے نرم گوشہ ، دہشت گردی ، قتل ،اغوا، ڈکیتی ،راہزنی اورذےا دتی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث 18ہزار8سو سے زائد اشتہاری ملزمان شہر میں دندنانے لگے۔ شہریوں کے لئے تھانیدار بننے اور ناکوں پر شہریوں کو ناکوں چنے چبوانے والی لاہور پولیس اشتہاریوں کے خلاف مکمل ناکام ہوگئی۔معلوم ہواہے کہ نہتے شہریوں کو قانون سکھانے والی لاہور پولیس اشتہاریوں کے سامنے بے بس ہوچکی ہے۔اور دہشت گردی ، قتل ،اغوا، ڈکیتی ،راہزنی اور ذےا دتی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث 18ہزار8سو سے زائد اشتہاری ملزمان شہر میں جگہ جگہ…

Read More

لاہور (کور ٹ رپورٹر) بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے نگراں وزیراعظم جسٹس(ر)ناصرالملک کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرد ی۔نگراں وزیراعظم جسٹس(ر)ناصرالملک کیخلاف دائر درخواست میں بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے مو¿قف اختیار کیا گیا کہ نگراں وزیراعظم نے سوات دورے پر قومی خزانے سے اخراجات اداکیے جبکہ یہ ایک نجی اور ذاتی دورہ تھا اور آئین نگران وزیراعظم کو اس بات کی اجازت نہیں دیتا،ان کا مزید کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم نے ذاتی امور کے لئے پروٹوکول بھی استعمال کیا اور انہوں نے اپنے اختیارات سے تجاوزکیاہے ،درخواست دائر ہونے پر لاہورہائیکورٹ کے رجسٹرارآفس نے کمپیوٹرپرنٹ شدہ درخواست…

Read More

لاہور (اےن اےن آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے ، لوگ تڑپ رہے ہیں ، سحری اور افطاری کے وقت روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑتاہے ، سابقہ حکمران بڑی ڈھٹائی سے کہہ رہے ہیں کہ لوڈشیڈنگ کے وہ ذمہ دار نہیں ہیں ، عبوری حکومت اس کی ذمہ دار ہے ،ان کی اس بات سے ان کے کھوکھلی ترقی کے دعوے عوام کے سامنے آگئے ہیں، کیا وہ بجلی ساتھ لے گئے ہیں ابھی تو انہیں گئے ہوئے ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا ، ستر…

Read More