لاہور (خبر نگار، خبریں رپورٹر) عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا اور کل بروز (جمعہ) کے روز کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے،جنرل الیکشن 2018 کی تیاری زور و شور سے جاری ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی لینے اور جمع کرانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ صوبائی ا سمبلی کے لیے 500 سے زائد امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے۔ دوسری جانب ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 125 میں مریم نواز کی جانب سے کروائے جانے…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد (صباح نیوز) بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے ملک کی انٹیلی جنس ایجنسی پر اصغر خان کیس میں پیسے دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ ہاتھ ہمیشہ سیاست دانوںکو استعمال کر کے پھینک دیتے ہیں،میں نے پانچ سال نیب کی عدالت میں کیس بھگت کر اس الزام کو کلیئر کیا ۔ اصغر خان عملدرآمد کیس میں پیشی کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ میں پیشی کا نوٹس ملا اس لیے حاضرہوا، وکیل بھی بھیج سکتا تھا مگر عدلیہ کے احترام میں…
لاہور (کرائم رپورٹر) یوم شہادت حضرت علی ؑکے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ،جلوس کے روٹ پرموبائل سروس بند رہی، مرکزی جلوس کے روٹ پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات رہی۔ روٹ پر کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو بغیر تمام چیک پوائنٹس سے کلیئر ہوئے داخل ہوئے‘ داخل نہیں ہونے دیا گیا ، اہم عمارت پر سپیشل کمانڈوزاور سنائپرزجبکہ جلوس کے آغاز سے اختتام تک ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ روٹ کے چاروں اطراف تعینات رہے۔ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سمیت اضافی کیمروں کی مدد سے بھی پورے روٹ…
نیویارک(آئی این پی)امریکا کے بزنس میگزین فوربز نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 100ایتھلیٹس کی سالانہ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر 375ملین ڈالر سالانہ آمدنی کے ساتھ سرفہرست ہیں۔فوربز میگزین کی سالانہ رینکنگ میں پہلی مرتبہ کوئی خاتون شامل نہیں اور امریکی باکسر مے ویدر یکم جون 2017سے یکم جون 2018تک کے دوران 375ملین ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس قرار پائے ہیں۔ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی 146ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو 142 ملین ڈالر کما کر سال کے تیسرے سب سے زیادہ…
لیڈز(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹرز شاداب خان اور فہیم اشرف سمیت نوجوان کرکٹرز کو اچھے کردار اور رویے کی وجہ سے کرکٹر سرٹیفکیٹ مل گیا ہے، جو انہیں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے تعریفی کلمات کی صورت میں ملا ہے تاہم ساتھ ہی انہوں نے دبے الفاظ میں حسن علی پر شک کا اظہار بھی کر دیا ہے۔ ہیڈ کوچ کے مطابق شاداب خان اور فہیم اشرف سمیت کسی نوجوان پاکستانی کرکٹر کے غلط سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں اور اگر کسی کھلاڑی کا کیریئر کسی ناخوشگوار تنازع…
اسلام آباد (سی پی پی)اکیسواں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018 14 جون سے روس میں شروع ہوگا اور ورلڈ کپ فٹ بال کا سحر دنیا پر طاری ہوتا جا رہا ہے، میگا ایونٹ کا آغاز ٹھیک 7دن بعد ہوگا اور جوں جوں میگا ایونٹ کے شروع ہونے والا دن قریب آتا جا رہا ہے، شائقین میں اس کا جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے، عالمی کپ کا پہلا میچ میزبان روس اور سعودی عرب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق میگا ایونٹ سے قبل افتتاحی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائیگا جس کو دیاگار بنانے…
لیڈز(آئی این پی)دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ میں اپنی بیٹنگ و باﺅلنگ کارکردگی سے سب کو متاثر کرنے والے پاکستانی آل راﺅنڈر شاداب خان کو آنے والے سیریز میں بڑی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے جنہیں ٹوئنٹی20 اور ون ڈے میچوں کے بعد مستقل بنیادوں پر طویل فارمیٹ کھلا کر باﺅلنگ آل راﺅنڈر کا کردار دیا جائے گا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی خواہش ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان دو لیگ اسپنرز یاسر شاہ اور مسلسل تین ٹیسٹ نصف…
لاہور(آئی این پی)سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران فاسٹ بالر محمد عامر کو ریسٹ دینے کا قوی امکان ہے ،قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ بائیں ہاتھ کے پیسر کو انجری کے علاوہ تھکاوٹ سے بچانے کیلئے کوشاں ہے اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی نئے پلیئرز کو آزمانے کے خواہش مند ہیں۔تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے وسط میں ایڈنبرا میں سکاٹ لینڈ کیخلاف ہونے والے دو ٹی ٹونٹی میچوں کے دوران قومی کرکٹ ٹیم اپنے فاسٹ بالر محمد عامر کے بغیر میدان سنبھالے گی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق فاسٹ بالر کو انجری اور تھکاوٹ سے بچانے…
ماسکو (آئی این پی)رواں ماہ روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس میں بس نودن باقی رہ گئے ہیں۔معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈوبھی پر تگا ل کی ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں شریک دکھائی دیئے ، فیفا ورلڈ کپ میں دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں ۔عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14 جون 2018 کو ممکنہ طور پر روس اور جرمنی کے درمیان کے درمیان ماسکو کے لزہنیکی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15 جولائی 2018 کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
بیونس آئرس(آئی این پی) ارجنٹائن نے اسرائیل کے خلاف ورلڈ کپ 2018کے لیے مقبوضہ بیت المقدس میں 9جون کو شیڈول اپنا آخری وارم اپ میچ منسوخ کردیا۔برطانوی اخبار دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹرایئکر گونزالو ہنگوئین نے کہا ہے کہ ہم نے ٹھیک فیصلہ کرلیا، ساتھ ہی تصدیق کی کہ ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان ہونے والا میچ منسوخ کیا جاچکا ہے۔مذکورہ اعلان کے بعد فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن (پی ایف اے)کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں انہوں نے ارجنٹائن کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی اور ان کی ٹیم کا…