Author: Daily Khabrain

ہیڈنگلے(آئی این پی ) پاکستانی بالنگ کوچ اظہرمحمود نے فاسٹ بالر وہاب ریاض کو انگلینڈ ٹور کیلئے ڈراپ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سیزن کے ابتدائی حصے میں ماحول فاسٹ بالرز کیلئے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوتا ، سیمرز یا میڈیم پیسرز کامیاب رہتے ہیں لہذا سلیکٹرز نے انہیں نظر انداز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی بالنگ کوچ اظہرمحمود نے فاسٹ بالر وہاب ریاض کو انگلینڈ ٹور کیلئے ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کہ سیزن کے ابتدائی حصے میں ماحول فاسٹ بالرز کیلئے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوتا…

Read More

کراچی (یواین پی)ایشیاءکپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے کوچ مارک کولز پاکستانی پلیئرز کی تیاریوں سے مطمئن ہیں جن کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت دیگر ٹیموں کیخلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔تین جون سے شروع ہونے والے ایونٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے مارک کولز کا کہنا تھا کہ انہوں نے اچھی تیاریاں کی ہیں جس کے بعد امید ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت سمیت دیگر تمام حریف ٹیموں کیخلاف اچھی کرکٹ کھیلے گی۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں تمام ٹیموں کی کارکردگی بہتر ہوئی…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں لوڈشیڈنگ کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کس حکومت نے نئے ڈیمز بنانے کی جانب توجہ نہیں دی۔ جو بھی حکومت آئی اس نے محض عوام سے جھوٹے وعدے کیے۔ ینل ۵ کے پروگرام ہاٹ لنچ میں اس حوالے سے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کر کے لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے لیکن بدقسمتی سے سیاستدانوں نے اس کی تکمیل کو سیاسی رنگ میں رنگ ڈالا ہماری معیشت صرف لوڈشیڈنگ کے باعث بربادی کا شکار ہے۔ نمائندہ راولپنڈی…

Read More

لاہور(نیوزایجنسیاں) اسکاٹ لینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستانی ٹیم کے آل راو¿نڈر محمد حفیظ کی شمولیت کا امکان نہیں ہے اور ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی زخمی بابر اعظم کی جگہ مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کو شامل کرنے پر غور کررہی ہے واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم لیڈز ٹیسٹ کھیل کر مانچسٹر سے اسکاٹ لینڈ جائے گی، جہاں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 12 اور 13 جون کو کھیلے جائیں گے۔بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے باوجود محمد حفیظ کی مشکلات کم نہیں ہوسکیں اور ذرائع کا کہنا…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سیکرٹری جنرل تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اب صرف جنوبی پنجاب صوبہ نے گا۔ نواب آف بہاولپور صلاح الدین عباسی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد طے پا گیا ہے کہ صرف جنوبی پنجاب صوبہ کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وعدے کے پکے ہیں اور وہ صوبہ بنا کر رہیں گے۔ ہم اقتدار میں آکر صوبہ نہ بنا سکے تو لوگ مجھے جنوبی پنجاب میں رہنے نہیں دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضیاشاہد کے ساتھ خصوصی مکالمہ میں کیا جو سوالاً جواباً پیش خدمت ہے:۔ ضیاشاہد:…

Read More

رپورٹ :لاہور امتنان شا ہد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان ان دنوں اپنی کتاب کی تشہیر کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔ ریحام خان کی کتاب کے بارے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس میں انہوں نے اپنے سابق شوہر عمران خان اور ان کی سابقہ بیوی جمائمہ گولڈ سمتھ کے بارے میں تفصیل سے لکھا ہے۔ اس کتاب (جو ابھی شائع نہیں ہوئی) میں انہوں نے اپنے سابق شوہر عمران خان کی ذاتی زندگی‘ قول و فعل کے تضاد اور ان کے دیگر مشاغل کے بارے میں تحریر کرنے…

Read More