ممبئی (شوبزڈیسک)فلم ”زیرو “ کے آخری شیڈول کی عکسبندی امریکی خلائی ادارے ناسا میں کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور آر مادھاون ان دنوں امریکا میں فلم ”زیرو“ کے 45روز پر مشتمل آخری شیڈول کی عکسبندی میں مصروف ہیں اس دوران وہ ناسا میں بھی عکسبندی کریں گے۔ ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم ”زیرو “میں اداکار شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار جبکہ اداکارہ کاجول، سلمان خان، سری دیوی، رانی مکھرجی، کرشمہ کپور اور عالیہ بھٹ بطور مہمان اداکار شرکت کریں گے، فلم 21دسمبر کو ریلیزکی…
Author: Daily Khabrain
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ریس 3 ریلیز سے پہلے ہی 100 کروڑ بھارتی روپے کمانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کا بجٹ 120 کروڑ روپے ہے اور اس کے سیٹلائٹ حقوق ممکنہ طور پر 100 کروڑ روپے میں فروخت ہوچکے ہیں ۔اس طرح یہ فلم کی ریلیز سے قبل ہی 85 فیصد بجٹ ریکور کرچکی ہے۔ٹریڈ ایکسپرٹ اور فلم سازوں کے مطابق بڑے سٹارز جیسے شاہ رخ خان،، عامر خان، سلمان خان اور اکشے کمار وغیرہ کی فلموں کے سیٹلائٹ رائٹس ان اسٹارز کے نام کے باعث بہت بھاری رقم کے عوض…
لاہور (شوبزڈیسک) رومانٹک کامیڈی فلم ”نہ بینڈ، نہ باراتی“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔عید الفطر پر پاکستانی فلموں کے دَنگل میں ایک اور فلم شامل، ہدایت کار محمود اختر کی فلم’ نہ بینڈ، نہ باراتی‘ اب عید الفطر پر پاکستان کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی شوٹنگ نہ صرف پاکستان بلکہ کینیڈا کے مختلف مقامات پر کی گئی ہے جبکہ اس میں راحت فتح علی خان اور امانت علی خان جیسے گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں سینئر اور جونیئر فن کاروں کا خوبصورت امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔ فلم میں…
لاہور ( شوبزڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار ننھا کی 32ویں برسی چپ چاپ گزر گئی ۔ ننھا کا اصل نام رفیع خاور تھا اور وہ 1942ءمیں ساہیوال میں پیدا ہوئے۔انہوں نے کمال احمد رضوی کے پہلے ڈرامہ سیریل ”آ نوکری کریں“سے فنی زندگی کا آغاز کیا پھرڈرامہ سیریز ”الف نون“سے ان کی شہرت کا آغاز ہوا۔ کیریئر کا آغاز 1966ءمیں فلم ”وطن کا سپاہی“سے کیا ۔ فلم ”دبئی چلو“نے ننھا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ یادگار فلموں میں سوہرا تے جوائی، سالا صاحب، نوکر تے مالک، نمک حلال، تیری میری اک مرضی، مہندی اور دیگر…
لاہور(آئی این پی، صباح نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کرپشن کی تحقیقات میں جدید دنیا کی رفتار کے ساتھ چلنا پڑے گا، پاکستان میں بھی اسمارٹ کورٹس متعارف کرانے کی ضرورت ہے، ہمیں موجود قوانین کی روشنی میں انصاف نظام کو بہتر بنانا ہے، بدقسمتی سے تعلیم کے میدان اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں میں دنیا کے دوسرے ممالک سے بہت پیچھے ہیں، چین کی ترقی دیکھی تو لگا، ہم کمپیوٹر کے دور میں ان پڑھ ہیں، شرم آتی ہے کہ اپنے گھر کو ٹھیک کیوں نہیں کیا، سول اور ڈسٹرکٹ جج صاحبان انصاف…
کوالالمپور(اے پی پی ) ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز (آج) اتوار سے ملائیشیا میں ہو گا، پاکستانی ٹیم تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔گزشتہ روزخصوصی تقریب کے دوران میگا ایونٹ کی ٹرافی کی بھی رونمائی کی گئی۔تمام ٹیموں کو تقریب کے دوران شانداراندازمیں ویلکم کہاگیا۔گرین شرٹس نے میگا ایونٹ کے آغازسے قبل گزشتہ روزبھی ٹریننگ سیشن کیا۔ تفصیلات کے مطابق 10 جون تک جاری رہنے والے ایونٹ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں میزبان ملائیشیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، پاکستان اور تھائی…
ماسکو(آئی این پی ) فیفا ورلڈ کپ 2018 کا آغاز 14جون سے روس میں ہو گا ،یونٹ کا افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائےگا۔ایونٹ میں 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور ان ٹیموں کو 8 گروپوںمیں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں میزبان روس کے ساتھ یوراگوائے، مصر اور سعودی عرب کی ٹیمیں شامل ہیں۔گروپ بی میں پرتگال، مراکش، اسپین اور ایران کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ سی میں فرانس، آسٹریلیا، پیرو اور ڈ نمارک، گروپ ڈی میں ارجنٹائن، آئس لینڈ،کروشیا اور نائیجیریا کو رکھا گیا ہے۔ گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ،…
لیڈز(صباح نیوز)محمد عامر کے رویہ سے پاکستانی شائقین مایوس ہو گئے ۔ لیڈزٹیسٹ کے دوران پاکستانی فینز نے محمد عامر کیساتھ سیلفی کیلئے کافی انتظار کیا ، شائقین محمد عامر کیساتھ تصاویر کیلئے قطار میں کھڑے رہے محمد عامر کوآوازیں بھی دیں لیکن محمد عامر نہیں رکے اور آگے چل دیے جس پاکستانی شائقین مایوس ہو گئے ۔شائقین دہائیاں دینے لگ پڑے کہ محمد عامر بڑے آدمی ہو گئے ۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد شائقین کی ساتھ گھل مل گئے ان کیساتھ تصویریں بناتے رہے ۔خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان…
ماسکو(نیوزایجنسیاں)روسی حکومت نے فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں شائقین کی پریشانی کو دور کرتے ہوئے نئی عارضی پالیسی کا اعلان کیا اور انہیں عالمی میلے کے دوران بغیر ویزا میزبان ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی، جس کا اطلاق پاکستانی شائقین پر بھی ہوگا۔پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق روسی حکومت نے زیادہ سے زیادہ شائقین کو ورلڈ کپ 2018 میں مدعو کرنے کے لیے عارضی ویزا پالیسی کا اعلان کیا ہے۔روسی عارضی ویزا پالیسی کے مطابق غیر ملکی شائقین کے لیے ان کا ٹکٹ ہی ویزا ہوگا جس پر وہ روس میں داخلے کے حقدار ہوں…
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حضرت عائشہ ؓ صدیقہ اپنے والد حضرت ابوبکر ؓ صدیق کی صفات کا عکس تھیں، چینل ۵ کے پروگرام ”مرحبا رمضان “ میں حضرت عائشہ ؓ کے یوم وصال پر بات کرتے ہوئے علامہ ضیاءاللہ بخاری نے کہا کہ نبی اکرم کی ازواج میں سے حضرت عائشہ ؓ بہادر، نڈر اور صاحب علم زوجہ تھیں، اللہ تعالیٰ نے وحی کے ذریعہ ان سے عقد کا حکم دیا، آپ ؓ کو اللہ نے اعلیٰ مقام بخشا، حضرت عائشہ ؓ کو تمام مسلمانوں کی ماں بھی کہا جاتا ہے ، آپ ؓ کی شادی بہت کم عمری میں ہوئی لیکن ہمیشہ…