All posts by Daily Khabrain

مردم شماری بارے فیصلہ نہیں ماننا تو ….” سپریم کورٹ برہم “

اسلام آباد (آن لائن+ مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کی جانب سے مردم شماری2017ءمیں مشروط تاریخ مسترد کردی، چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں ہم انصاف نہیں دے سکتے تو اس ادارے کی کیا ضرورت ہے ،ہمارے فیصلوں پر عمل نہیں کرنا تو سپریم کورٹ بند کر دیں۔ جمعہ کے روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مردم شماری میں تاخیر سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبروموقف اختیارکیا کہ فوج کی عدم دستیابی کے باعث مردم شماری نہ ہو سکی تاہم آئندہ برس مارچ اوراپریل میں مردم شماری کرائی جاسکتی ہے۔ جسٹس امیرہانی نے ریمارکس دیئے کہ مردم شماری کرانا آئینی تقاضا ہے اس پرشرط نہیں لگائی جا سکتی، آبادی کے اعدادوشما ر ہی معلوم نہیں،حکومت نے تاریخ کو فوج کی دستیابی سے مشروط کر دی ہے مردم شماری کے لیے اس قسم کی یقین دہانی قابل قبول نہیں،چیف جسٹس آف پاکستان نے حکومت کی جانب سے مردم شماری مشروط تاریخ مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ حکومت کی دی گئی تحریر محض دکھاوا ہے، ہمیں واضح اورایک تاریخ بتائیں، مردم شماری کا نہ ہونا موجودہ اور پچھلی حکومتوں کی ناکامی ہے، مردم شماری کروائی تو اسمبلیوں کی سیٹوں کو بڑھانا پڑے گا، لوگوں کو بیوقوف بنائیں نہ عوام کا پیسہ ضائع کریں، کہہ دیں کہ مردم شماری کروانا حکومت کے بس کا کام نہیں، مردم شماری نہیں کرانا توادارہ شماریات بند کردیں، کیوں نہ مردم شماری کے تاخیر کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔کہاں لکھا ہے کہ مردم شماری کے لئے فوج کی ضرورت ہے جہاں کوئی ایمرجنسی ہو فوج کوطلب کر لیا جاتا ہے، تمام کام فوج کو کرنے ہے تو دیگر اداروں کی کیا ضرورت ہے۔جسٹس انور ظہیر جمالی نے مزید ریمارکس دیئے کہ ہربڑی سیاسی جماعت جمود کے حق میں ہے، ہم انصاف نہیں دے سکتے تواس ادارے کی بھی کیا ضرورت، حکومت کہہ دے کہ سپریم کورٹ کی ضرورت نہیں ہے، اگر سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہیں کرنا تو سپریم کورٹ کو بند کردیں۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ فوج بھی ریاست کا ادارہ ہے، مارچ یا اپریل میں مردم شماری کرانے کو تیار ہیں، سپریم کورٹ نے حکومت سے غیر مبہم اور واضح تحریری جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی۔

عمران کو لندن یاترا سے کچھ نہیں ملے گا ….

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کو لندن یاترا سے کچھ نہیں ملے گا، بلاول کا ایک مطالبہ پورا کر دیا اور باقی تین اپنے وقت پر پورے ہوں گے، پانامہ کا معاملہ عدالت میں ہے، عمران خان کو نہ دھرنے میں کامیابی ملی اور نہ اب ملے گی ، حق اور سچ کی فتح ہو گی ،ملک مشکلات سے گزر رہا ہے جسے آگے لیجانے کے لئے ہمیں سیاسی یکجہتی کی ضرورت ہے اختلافات نہیں ہونے چاہئیں ،ملکی سیاست کہیں نہیں جا رہی ، تمام ادارے اپنا کام کرر ہے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور 2018ءکا سال 2013ءسے بہتر ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر کے انتقال پر انکی رہائشگاہ علی ٹاﺅن آمد کے موقع پر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جہانگیر بدر مرحوم سے 50سالہ رفاقت تھی اور ان سے میری بہت گہری دوستی تھی ۔ حصول تعلیم کے دوران ہمارے راستے جدا ہوئے ۔جہانگیر بدر نے دوستی بھی نبھائی اور پارٹی کے ساتھ مخلص بھی رہے ۔انہوںنے کبھی بھی کسی حوالے سے اپنی پارٹی پر کوئی کمپرومائےز نہےں کےا اس حوالے سے وہ بہت قابل قدر انسان تھے ان کے جانے سے اےک بہت بڑا خلا پےدا ہوگےا ہے اور تمام سےاسی جماعتےں اےک اچھے دوست سے محروم ہوگئی ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم جہانگیر بدر نے سیاست میں ہمیشہ تحمل ، برداشت اور رواداری کا فروغ دیا ، سیاست میں ہمارے راستے جدا تھے لیکن دوستی رہی ۔ انکی کی پیپلز پارٹی کے لئے قابل قدر خدمات تھیںاور انکے بیٹے کا نام بھی نصرت بھٹو نے رکھا تھا ،اللہ مرحوم کے گناہ معاف فرمائے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملکی سےاست کہی نہےں جارہی انشاءاللہ مسلم لےگ (ن) کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ ہمیں چارٹر آف اکانومی پر ضرور دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اپنا کام کررہے ہےں اور انشاءاللہ پاکستان ترقی کی جانب جانا شروع ہوگےا اور آپ دےکھےں گے کہ 2018ءمےں وہ پاکستان نہےں ہوگا 2013ءمےں تھا ۔انہوںنے پانامہ کےس مےں پی ٹی آئی کے وکےل حامد خان کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب مےں کہاکہ ہمار امسئلہ نہےں یہ پی ٹی آئی کا مسئلہ ہے اور اس حوالے سے وہ ہی بہتر بتا سکتے ہےں۔ انہوںنے کہاکہ ملک مشکلات سے گزر رہا ہے ہمیں اس کو آگے لے کر جانا چاہیے اور اس کے لئے سیاسی یکجہتی کی ضرورت ہے اختلافات نہیں ہونے چاہئیں۔ عمران خان کی لندن روانگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی پر شک نہیں کرنا چاہیے ، ہو سکتا ہے کہ عمران خان لندن میں اپنے بچوں سے ملنے گئے ہوں۔ لیکن عمران خان کو لندن یاترا سے بھی کچھ حاصل نہیںہو گا۔ پانامہ لیکس کے حوالے سے سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پامانہ کا معاملہ عدلت میں ہے اور حق اور سچ کی فتح ہو گی۔ کیس کے لئے ہمارے وکلاءتبدیل نہیں ہوئے بلکہ وہی ہیں اور حامد خان پی ٹی آئی کے وکیل ہیں اور ان کو ہٹانے کے حوالے سے پی ٹی آئی ہی بہتر جواب دے سکتی ہے ۔بلاول بھٹو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جب بھی ملے انہیں بیٹا کہہ کر پکارا۔ بلاول کے 4مطالبات میں سے ایک پورا کر دیا گیا ہے دیگر تین مطالبے اپنے وقت پر پورے ہوں گے۔

بھارت پاکستان کے چنگل میں پھنس گیا …. امریکی سائنسدانوں کا انکشاف

نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی جوہری سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس 130 سے 140تک ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ موجود ہے، جبکہ پاکستان نے اپنے جنگی جہازوں ایف 16 اور فرانس سے خریدے جانے والے میراج جنگی طیاروں کی ساخت تبدیل کرتے ہوئے انہیں جوہری ہتھیاروں کے استعمال اور کروز میزائل لے جانے کے قابل بنا لیا ہے،بھارت کا زیادہ تر علاقہ پاکستانی میزائلوں کی زد میں ہے۔ نجی چینل کے مطابق ”پاکستان ایولونگ نیو کلیئر ویپن انفراسٹر یکچر “نامی رپورٹ جاری کرتے ہوئے امریکی سائنسدانوں کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطرناک جوہری ہتھیاروں کی ساخت میں تبدیلی کر کے امریکی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، امریکی سائنس دانوں نے سیٹلائٹ سے حاصل کی جانے والی تصاویر کے بغور مشاہدے کے بعد جاری کی جانے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے پاس 130سے140جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ موجود ہے جبکہ پاکستان نے امریکہ سے حاصل کئے جانے والے ایف16جنگی جہازوں کی ساخت میں تبدیلی لاتے ہوئے انہیں بھی جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے قابل بنا لیا ہے جبکہ فرانس سے خریدے جانے والے میراج جنگی طیاروں میں بھی تبدیلی لاتے ہوئے انہیں کروز میزائل کے استعمال کے قابل بنا لیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پا کستانی فضائیہ کے جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل لڑاکا طیاروں کے ایک حصے کو کراچی کے مغرب میں مسرور ائیر بیس پر زیر زمین رکھا گیا ہے، جہاں سخت سکیورٹی کے درمیان بہت بڑی انڈر گراو¿نڈ سہولیات موجود ہیں، زیر زمین یہ سہولیات ممکنہ طور پر ایک کمانڈ سینٹر سے منسلک ہیں، تاہم پاکستان کا جوہری ہتھیار چلانے کا نظام کروز اور بیلسٹک میزائل چلانے والا نظام ہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے 5گیریژن یونٹ اور 2ائیر بیس ایسے ہیں جہاں جوہری ہتھیاروں کو رکھا جاتا ہے تاہم پاکستان کی ابھرتی ہوئی جوہری ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کو محفوظ رکھنے کے لئے 5ائیر بیس ایسے ہیں جن کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے ان میں آرمی گیریژن اکرو(سندھ)گجرانوالہ (پنجاب) خضدار(بلوچستان) پنوں عاقل (سندھ)اور سرگودھا ائیر بیس شامل ہیں ،بہاولپور میں چھٹاائیر بیس تعمیر ہو سکتا ہے جبکہ ڈی جی خان میں 7واں ائیر بیس بھی ہے لیکن اس ائیر بیس کا کا انفراسٹریکچر مختلف ہے جس کی وجہ سے اس کا استعمال مشکل ہے۔ امریکی سائنس دانوں کے مطابق سیٹلائٹ سے حاصل کی جانے والی تصاویر ایسی جوہری فعال میزائل کے لئے استعمال کئے جانے والے گاڑیوں کی موجودگی کے آثار دیتی ہیں، جن کے ذریعہ نہ صرف 100 کلو میٹر سے بھی کم فاصلے والے ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے بلکہ درمیانی فاصلے تک بھی، جن کے تحت بھارت کے زیادہ تر علاقے پاکستانی جوہری میزائلوں کی زَد میں آ سکتے ہیں۔

ہسپتال کے عملے کیلئے شہباز شریف نے بڑی خوشخبری سنا دی….

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹرسے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈمیپ پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں عوام کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے متعدد فیصلے کئے گئے۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے 103 بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور 1200نرسوں اور 178 فارماسسٹ کی اضافی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی۔ اجلاس کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے ہسپتالوں کے عملے کو نقد انعامات اور تعریفی سریٹفکیٹس دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے رینکنگ نظام پر عملدرآمد کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے ہسپتالوں کے عملے کو نقد انعامات کے ساتھ تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے اور یہ نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس ماہانہ کی بنیاد پر ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح پر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں کارکردگی جانچنے کیلئے جامع میکانزم مرتب کیا جائے۔ تاکہ اس پروگرام پر جلد سے جلد عملدرآمد کا آغاز کیا جاسکے۔وزیراعلیٰ نے اجلاس میں صوبے کے 103 بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی، اپ گریڈیشن کے بعد ان بنیادی مراکز صحت میں مریضوں کو 24 گھنٹے طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا جبکہ ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹروںکیلئے دیہی علاقوں میں ایک سال تک خدمات کی فراہمی لازمی ہوگی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی پروگرام پر عمل پیرا ہے اور مریضوں کو جدید و معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔ شعبہ صحت کی بہتری کیلئے جاری اصلاحاتی پروگرام پر پیش رفت کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ہم سب نے مل کر مریضوں کو علاج معالجے کی وہ سہولتیں فراہم کرنی ہیں جو ان کا حق ہیں۔پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈمیپ کی ٹیم نے اجلاس کے دوران بتایا کہ پنجاب حکومت نے امیونائزیشن کوریج کو بہتر بنانے کے حوالے سے شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور صرف 2 برس کے دوران پنجاب حکومت کی امیونائزیشن کوریج 56 فیصد سے بڑھ کر 82 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو بھارت سے بھی بہت بہتر ہے جہاں اس وقت امیونائزیشن کوریج 70 فیصد ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زےر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس مےں پنجاب واٹر روڈ مےپ اورسالڈ وےسٹ مےنجمنٹ روڈ مےپ کے مختلف امور کا جائزہ لےا گےا۔ ڈےفڈ کے خصوصی نمائندے سرمائےکل باربرنے پنجاب واٹر روڈ مےپ اورسالڈ وےسٹ مےنجمنٹ روڈ مےپ کے حوالے سے برےفنگ دی۔ اجلاس مےں لوکل گورنمنٹ،پبلک ہےلتھ انجےنئرنگ اورٹی اےم اےز مےں منظورشدہ تکنےکی اسامےوں کو پرکرنے اور سٹاف کیلئے تربےتی پروگرام کی منظوری دی گئی ۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو پےنے کے صاف پانی کی فراہمی کے اربو ں روپے کے بڑ ے پروگرام پر عمل پےرا ہے۔ خادم پنجاب صاف پانی پروگرام کے تحت صوبے کی دےہی آبادی کو پےنے کے صاف پانی کی فراہمی ےقےنی بنائی جائے گی۔صاف پانی پروگرام مفاد عامہ کا بڑا اہم منصوبہ ہے اوراس پروگرام کو محنت، لگن اورعزم سے آگے بڑھانا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر حاجی محمد عدیل کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں حاجی محمد عدےل مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سچے اور محب وطن سیاستدان تھے۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان نے ملاقات کی-دونوں رہنما¶ں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی قابض افواج کی بربریت اور مظالم کی شدید مذمت کی-وزیر اعلی شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہکشمیریوں کو ظلم و جبر اور طاقت کے استعمال سے ان کے آزادی کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا -کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے -خطے میں پائیدار امن کے لئے تنازعہ کشمیر سمیت دیگر مسائل حل کرنا ضروری ہے- اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میںکشمیریوں کے حق خود ارادیت سے انکار بھارتی کی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے-انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بنیادی حق سے محروم رکھنا ظلم ہے- بندوق کی گولی اور ظلم و جبر سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا -وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے متحدہ عرب امارات کے سفےرعےسی عبداللہ الباشاالنعےمی(Mr.Essa Abdulla Al Basha Al Noaimi) کی قےادت مےں اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی – جس میںباہمی دلچسپی کے امور،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں مےں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خےال ہوا-وزیر اعلی شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے سفیر اور وفد کے دیگر اراکین سے عربی زبان میں گفتگوکی-متحدہ عرب امارات کے وفد نے وزیر اعلی شہباز شریف کی عربی زبان پر شاندار دسترس کی تعریف کی-وزیر اعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ا ور متحدہ عرب امارات کے مابےن تارےخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں اورپاکستان کی تعمےر و ترقی مےں متحدہ عرب امارات کا تعاون لائق تحسےن ہے ۔

بھارتی آبدوز کا پتہ لگانے کے بعد کتنے دن تک حراست میں رکھا گیا ؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ نے کمال مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے ناصرف بھارتی آبدوز کی پاکستان سمندری حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنائی بلکہ اس کا پتہ لگانے کے بعد 3 سے 4 روز تک حراست میں بھی رکھا۔تفصیلات کے مطابق ایڈمرل (ر) تسنیم احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سب میرین کے پاکستان آنے کے تین سے چار مقاصد ہو سکتے ہیں۔ ایک مقصد پاکستان اور چین کی مشترکہ جنگی مشقوں کی نگرانی ہو سکتا ہے جبکہ دوسرا مقصد گوادر پورٹ کے افتتاح کے بعد اس کی نگرانی، تیسرا مقصد پاک بحریہ کی نیول بیس کی نگرانی ہو سکتا ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ملک دشمنوں کی مدد کیلئے اسے بھیجا گیا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جرمن ساختہ آبدوز ہے جو دنیا کی بہترین آبدوزوں میں سے ایک ہے اور میرے علم کے مطابق اس کا پتہ فضائی نگرانی کے ذریعے چلایا گیا ہے اور اگر واقعی ہماری نیوی نے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے اس کا پتہ لگایا ہے تو یہ انتہائی زبردست بات ہے اور پاک بحریہ کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے علم میں یہ بات بھی آئی ہے کہ اس کا پتہ لگانے کے بعد اسے پانی کی سطح پر آنے پر مجبور کیا گیا اور پھر 3 سے 4 دن تک اسے حراست میں رکھا گیا جس کے بعد اسے پاکستانی حدود سے دور دھکیلا گیا۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ۔۔۔ پاکستانی ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری

کرائسٹ چرچ( ویب ڈیسک ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے 133 رنز کے جواب میں کیوی ٹیم بھی 200 رنز پر ڈھیر ہو گئی جب کہ پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے۔کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے 133 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 200 رنز پر آؤٹ ہو گئی جس کے بعد میزبان ٹیم کو گرین کیپس پر 67 رنز کی سبقت حاصل ہے جب کہ قومی ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور 95 رنز پر اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز سمیع اسلم اور اظہر علی نے کیا لیکن سمیع اسلم 7 رنز بنا کر گرینڈ ہوم کا شکار بن گئے جب کہ بابر اعظم 29 رنز بنا کر نیل ویگنر کا شکار بنے۔ تجربہ کار بلے باز یونس خان بھی صرف ایک رن بنا کر نیل ویگنر کا شکار بنے۔ کپتان مصباح الحق 13 رنز پر غیر ذمہ دارانہ شارٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ اظہر علی کو 31 اور سرفراز احمد کو 2 رنز پر ٹرینٹ بولٹ نے کلین بولڈ کیا۔تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو میزبان ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز 104 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو مجموعی اسکور میں صرف ایک رنز کے اضافے کے بعد ہینری نیکولس 30 رنز بنا کر سہیل خان کا شکار بن گئے جس کے بعد 109 کے مجموعی اسکور پر جیت راول بھی 55 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں گرینڈ ہوم 29، ٹیم ساؤتھی 22، نیل ویگنر 21 اور بی جے واٹلنگ نے 18 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے راحت علی نے 4 جب کہ محمد عامر اور سہیل خان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے مصباح الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی تو گرین کیپس کی جانب سے سمیع اسلم اور اظہرعلی نے اننگز کا آغاز کیا تو 31 کے مجموعی اسکور پر اظہر علی 15 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوگئے اور پھر وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق 31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں سمیع اسلم نے 19 اور اسد شفیق نے 16 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کے 4 بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔ سہیل خان نے 9، بابر اعظم اور سرفراز احمد نے 7، 7، یاسر شاہ نے 4، محمد عامر نے 3، یونس خان نے 2 اور راحت علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن گرینڈ ہوم نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 پاکستانی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ کے حصے میں انفرادی طور پر 2، 2 وکٹیں آئیں۔

مصباح الحق کا ایک اور ریکارڈ

کرائسٹ چرچ ( ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ قیادت کا ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ وہ50 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے پہلے پاکستانی اور تیسرے ایشین کپتان بن گئے ہیں۔کرائسٹ چرچ ٹیسٹ بطور کپتان مصباح الحق کا پچاسواں ٹیسٹ ہے، وہ پہلے ہی 48میچز میں قیادت کرنے والے عمران خان کو پیچھے چھوڑ کر پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میں قیادت کرنے والے کپتان بن چکے ہیں، اب وہ 50ٹیسٹ میں قیادت کرنے والے تیسرے ایشین بن گئے ، ان سے قبل بھارت کے دھونی اور سری لنکا کے رانا ٹنگا یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔مصباح کی قیادت کے 6 سال کے دوران پاکستان نے 39ٹیسٹ میں سے 24میں کامیابی حاصل کی۔ان سے قبل 6سال میں پاکستان نے 6کپتان تبدیل کیے اور اس دوران 50میں سے صرف 13میچز میں کامیابی حاصل کی۔مصباح الحق پاکستان کو 10سیریز میں کامیابی دلاکر ایشیا کے سب سے کامیاب کپتان بھی بن چکے ہیں۔

asif-1

کرائسٹ چرچ( ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن قبل مصباح الحق کے بطورکپتان پچاس میچز کھیلنے پر کیک کاٹا گیا۔مصباح الحق بطور کپتان 50 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے پہلے پاکستانی کپتان ہیں۔اس منفرد اعزاز کو سیلیبریٹ کرنے کے لیے کرائسٹ چرچ میں دوسرے دن کے کھیل سے قبل کپتان مصباح الحق کے لیے ٹیم کے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کی جانب سے سرپرائز کیک کا انتظام کیا گیا تھا۔مصباح نے کھلاڑیوں کے ہمرا یہ سرپرائزکیک کاٹا ،اس موقع پر کھلاڑیوں نے بھی خوب انجوائے کیا اور کپتان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔واضح رہے کہ عمر کی بیالیس بہاریں دیکھنے والے مصباح الحق نے چھ سال قبل ٹیسٹ ٹیم کی باگ دوڑ سنبھالی تھی۔ اس تمام عرصے میں مصباح نے پابندی کے باعث ایک ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر تصاویر پوسٹ کیں اور مصباح کو مبارکباد پیش کی۔
asif-2