تازہ تر ین

ہسپتال کے عملے کیلئے شہباز شریف نے بڑی خوشخبری سنا دی….

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹرسے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈمیپ پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں عوام کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے متعدد فیصلے کئے گئے۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے 103 بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور 1200نرسوں اور 178 فارماسسٹ کی اضافی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی۔ اجلاس کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے ہسپتالوں کے عملے کو نقد انعامات اور تعریفی سریٹفکیٹس دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے رینکنگ نظام پر عملدرآمد کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے ہسپتالوں کے عملے کو نقد انعامات کے ساتھ تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے اور یہ نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس ماہانہ کی بنیاد پر ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح پر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں کارکردگی جانچنے کیلئے جامع میکانزم مرتب کیا جائے۔ تاکہ اس پروگرام پر جلد سے جلد عملدرآمد کا آغاز کیا جاسکے۔وزیراعلیٰ نے اجلاس میں صوبے کے 103 بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی، اپ گریڈیشن کے بعد ان بنیادی مراکز صحت میں مریضوں کو 24 گھنٹے طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا جبکہ ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹروںکیلئے دیہی علاقوں میں ایک سال تک خدمات کی فراہمی لازمی ہوگی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی پروگرام پر عمل پیرا ہے اور مریضوں کو جدید و معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔ شعبہ صحت کی بہتری کیلئے جاری اصلاحاتی پروگرام پر پیش رفت کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ہم سب نے مل کر مریضوں کو علاج معالجے کی وہ سہولتیں فراہم کرنی ہیں جو ان کا حق ہیں۔پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈمیپ کی ٹیم نے اجلاس کے دوران بتایا کہ پنجاب حکومت نے امیونائزیشن کوریج کو بہتر بنانے کے حوالے سے شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور صرف 2 برس کے دوران پنجاب حکومت کی امیونائزیشن کوریج 56 فیصد سے بڑھ کر 82 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو بھارت سے بھی بہت بہتر ہے جہاں اس وقت امیونائزیشن کوریج 70 فیصد ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زےر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس مےں پنجاب واٹر روڈ مےپ اورسالڈ وےسٹ مےنجمنٹ روڈ مےپ کے مختلف امور کا جائزہ لےا گےا۔ ڈےفڈ کے خصوصی نمائندے سرمائےکل باربرنے پنجاب واٹر روڈ مےپ اورسالڈ وےسٹ مےنجمنٹ روڈ مےپ کے حوالے سے برےفنگ دی۔ اجلاس مےں لوکل گورنمنٹ،پبلک ہےلتھ انجےنئرنگ اورٹی اےم اےز مےں منظورشدہ تکنےکی اسامےوں کو پرکرنے اور سٹاف کیلئے تربےتی پروگرام کی منظوری دی گئی ۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو پےنے کے صاف پانی کی فراہمی کے اربو ں روپے کے بڑ ے پروگرام پر عمل پےرا ہے۔ خادم پنجاب صاف پانی پروگرام کے تحت صوبے کی دےہی آبادی کو پےنے کے صاف پانی کی فراہمی ےقےنی بنائی جائے گی۔صاف پانی پروگرام مفاد عامہ کا بڑا اہم منصوبہ ہے اوراس پروگرام کو محنت، لگن اورعزم سے آگے بڑھانا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر حاجی محمد عدیل کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں حاجی محمد عدےل مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سچے اور محب وطن سیاستدان تھے۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان نے ملاقات کی-دونوں رہنما¶ں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی قابض افواج کی بربریت اور مظالم کی شدید مذمت کی-وزیر اعلی شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہکشمیریوں کو ظلم و جبر اور طاقت کے استعمال سے ان کے آزادی کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا -کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے -خطے میں پائیدار امن کے لئے تنازعہ کشمیر سمیت دیگر مسائل حل کرنا ضروری ہے- اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میںکشمیریوں کے حق خود ارادیت سے انکار بھارتی کی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے-انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بنیادی حق سے محروم رکھنا ظلم ہے- بندوق کی گولی اور ظلم و جبر سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا -وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے متحدہ عرب امارات کے سفےرعےسی عبداللہ الباشاالنعےمی(Mr.Essa Abdulla Al Basha Al Noaimi) کی قےادت مےں اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی – جس میںباہمی دلچسپی کے امور،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں مےں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خےال ہوا-وزیر اعلی شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے سفیر اور وفد کے دیگر اراکین سے عربی زبان میں گفتگوکی-متحدہ عرب امارات کے وفد نے وزیر اعلی شہباز شریف کی عربی زبان پر شاندار دسترس کی تعریف کی-وزیر اعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ا ور متحدہ عرب امارات کے مابےن تارےخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں اورپاکستان کی تعمےر و ترقی مےں متحدہ عرب امارات کا تعاون لائق تحسےن ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain