تازہ تر ین

عمران کو لندن یاترا سے کچھ نہیں ملے گا ….

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کو لندن یاترا سے کچھ نہیں ملے گا، بلاول کا ایک مطالبہ پورا کر دیا اور باقی تین اپنے وقت پر پورے ہوں گے، پانامہ کا معاملہ عدالت میں ہے، عمران خان کو نہ دھرنے میں کامیابی ملی اور نہ اب ملے گی ، حق اور سچ کی فتح ہو گی ،ملک مشکلات سے گزر رہا ہے جسے آگے لیجانے کے لئے ہمیں سیاسی یکجہتی کی ضرورت ہے اختلافات نہیں ہونے چاہئیں ،ملکی سیاست کہیں نہیں جا رہی ، تمام ادارے اپنا کام کرر ہے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور 2018ءکا سال 2013ءسے بہتر ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر کے انتقال پر انکی رہائشگاہ علی ٹاﺅن آمد کے موقع پر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جہانگیر بدر مرحوم سے 50سالہ رفاقت تھی اور ان سے میری بہت گہری دوستی تھی ۔ حصول تعلیم کے دوران ہمارے راستے جدا ہوئے ۔جہانگیر بدر نے دوستی بھی نبھائی اور پارٹی کے ساتھ مخلص بھی رہے ۔انہوںنے کبھی بھی کسی حوالے سے اپنی پارٹی پر کوئی کمپرومائےز نہےں کےا اس حوالے سے وہ بہت قابل قدر انسان تھے ان کے جانے سے اےک بہت بڑا خلا پےدا ہوگےا ہے اور تمام سےاسی جماعتےں اےک اچھے دوست سے محروم ہوگئی ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم جہانگیر بدر نے سیاست میں ہمیشہ تحمل ، برداشت اور رواداری کا فروغ دیا ، سیاست میں ہمارے راستے جدا تھے لیکن دوستی رہی ۔ انکی کی پیپلز پارٹی کے لئے قابل قدر خدمات تھیںاور انکے بیٹے کا نام بھی نصرت بھٹو نے رکھا تھا ،اللہ مرحوم کے گناہ معاف فرمائے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملکی سےاست کہی نہےں جارہی انشاءاللہ مسلم لےگ (ن) کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ ہمیں چارٹر آف اکانومی پر ضرور دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اپنا کام کررہے ہےں اور انشاءاللہ پاکستان ترقی کی جانب جانا شروع ہوگےا اور آپ دےکھےں گے کہ 2018ءمےں وہ پاکستان نہےں ہوگا 2013ءمےں تھا ۔انہوںنے پانامہ کےس مےں پی ٹی آئی کے وکےل حامد خان کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب مےں کہاکہ ہمار امسئلہ نہےں یہ پی ٹی آئی کا مسئلہ ہے اور اس حوالے سے وہ ہی بہتر بتا سکتے ہےں۔ انہوںنے کہاکہ ملک مشکلات سے گزر رہا ہے ہمیں اس کو آگے لے کر جانا چاہیے اور اس کے لئے سیاسی یکجہتی کی ضرورت ہے اختلافات نہیں ہونے چاہئیں۔ عمران خان کی لندن روانگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی پر شک نہیں کرنا چاہیے ، ہو سکتا ہے کہ عمران خان لندن میں اپنے بچوں سے ملنے گئے ہوں۔ لیکن عمران خان کو لندن یاترا سے بھی کچھ حاصل نہیںہو گا۔ پانامہ لیکس کے حوالے سے سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پامانہ کا معاملہ عدلت میں ہے اور حق اور سچ کی فتح ہو گی۔ کیس کے لئے ہمارے وکلاءتبدیل نہیں ہوئے بلکہ وہی ہیں اور حامد خان پی ٹی آئی کے وکیل ہیں اور ان کو ہٹانے کے حوالے سے پی ٹی آئی ہی بہتر جواب دے سکتی ہے ۔بلاول بھٹو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جب بھی ملے انہیں بیٹا کہہ کر پکارا۔ بلاول کے 4مطالبات میں سے ایک پورا کر دیا گیا ہے دیگر تین مطالبے اپنے وقت پر پورے ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain