All posts by Daily Khabrain

صدارتی الیکشن ….امریکی عوام نے اپنی تاریخ برقرار رکھی

نیویارک (خصوصی رپورٹ )اگر یہ کہا جائے کہ ہیلری کلنٹن ماڈرن امریکہ کی تاریخ میں سیاسی طور پر سب سے زیادہ موثر شخصیت کے طور پر سامنے آئیں تو غلط نہ ہوگا اور انہوں نے اپنے طور پوری کوشش کی کہ وہ امریکی کی تاریخ میں صدر منتخب ہونے والی پہلی خاتون بن جائیں لیکن ان کی تمام تر کوشش اور بھرپور انتخابی مہم کے باوجود امریکی عوام نے ایک بار پھر ایک خاتون کو صدر منتخب نہیں کیا ۔یوں ایک بار پھر امریکہ کسی بھی خاتون کو صدر منتخب نہیں کر سکا۔ہیلری کلنٹن کے مقابلہ میں صدر منتخب ہونیوالے ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں کسی بھی عوامی پوزیشن کے لئے کبھی منتخب نہیں ہوئے ، وہ ایک ارب پتی بزنس مین کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔ یوں اگر صدارتی الیکشن 2016کی تاریخ لکھی جائے گی تو کہا جائے گا کہ امریکی عوام نے ایک خاتون کے مقابلے میں ایک ارب پتی بزنس مین کو اپنا صدر منتخب کیا ۔واضح رہے کہ ہیلری کلنٹن امریکہ کی تاریخ کی پہلی خاتون ہیں کہ جو ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار نامزد ہوئیں تاہم وہ دوسرے مرحلے میں ناکام ہو گئیں ۔

ڈونلڈ ٹرمپ صدر ….غیر قانونی تارکین وطن کیلئے ایک بڑا سوال ….آگے کیا ہو گا ؟

نیویارک (خصوصی رپورٹ) ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کے منگل کو صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ میں موجود گیارہ ملین سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کے سامنے ایک بڑا سوال کھڑا ہو گیا ہے کہ اب ان کا کیا بنے گا۔ یہ تارکین وطن صدارتی الیکشن 2016کی انتخابی مہم کے دوران اس وقت سے پریشانی کا شکار تھے کہ جب انہوں نے صدارتی ا میدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ان کی امریکہ میں موجودگی اور ممکنہ ڈیپورٹیشن پر سخت موقف بار بار سنا ۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اگر صدر منتخب ہو گئے تو امریکہ میں موجود غیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ چھوڑ کر واپس جانا ہوگا اور لیگل طریقے سے ملک میں آنا ہوگا تاہم انتخابی مہم کے آخری مرحلے پر انہوں نے اپنے اس موقف میں کچھ نرمی اختیار کی تھی ۔

آرمی چیف نے بڑا اعلان کردیا۔۔۔

کراچی(ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں دفاعی اور جارحانہ آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ جنرل راحیل شریف نے سدرن کمانڈ کی جنگی مشقوں میں شرکت کی اور فارمیشنز کی جنگی قابلیت میں اضافے، آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کورہیڈ کوارٹرز کراچی میں آرمی چیف کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اجلاس بھی ہوا جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں آرمی چیف نے کراچی کی موجودہ صورتحال پر سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کراچی میں فوکسڈ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی میں مکمل امن بحال کیا جائے۔

بھارت کی جنگی تیاریاں عروج پر….مودی نے فوجی سربراہان کو اہم حکم جاری کر دیا

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز مسلح افواج کے سربراہوں کا اجلاس بلا کر سرحدوں کی صورتحال اور قومی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں مشیر قومی سلامتی اجیت دوول بھی موجود تھے۔ بھارتی وائس آرمی چیف نے مودی کو کنٹرول لائن پر گولہ باری اور فائرنگ سے جانی ومالی نقصان اور فوج کی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیر اعظم کا 500اور1000کے کرنسی نوٹ منسوخ کرنیکا اعلان

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ)بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے کالے دھن اور کرپشن کی روک تھام کیلئے 8 اور 9 نومبر کی درمیانی رات سے 500 اور 1000 روپے کے کرنسی نوٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ غیر معمولی اعلان وزیر اعظم نریندرمودی نے پیر کی شب قوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے یہ دونوں نوٹ کاغذ کے ٹکڑے کے سوا کچھ نہیں ہوں گے، اس اقدام کا مقصد کرپشن، بدعنوانی، کالے دھن، جعلی کرنسی اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرنسی کی دیگر اقسام، جن میں ڈیمانڈ ڈرافٹ، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی وغیرہ میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ دو سال قبل اقتدار سنبھالتے ہی حکومت کو کرپشن اور بدعنوانی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جعلی کرنسی اور کالے دھن کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے حکومت کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام کا ایک مقصد پاکستان کے ایسے انتہاپسند گروپس سے نمٹنا بھی ہے جو بھارت میں کارروائیاں کرتے ہیں، سرحد پار دشمن بھارت کے جعلی نوٹوں کے ذریعے اپنی کارروائیوں کی فنانسنگ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس 500 اور 1000 کے نوٹ ہیں وہ انہیں ڈاک خانوں اور اپنے بینک اکاﺅنٹس میں جمع کراسکیں گے اور جمع کرائی جانے والی رقم کیلئے کوئی حد مقرر نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم عوام کی ہی رہے گی، لیکن جن لوگوں کے پاس کالا دھن ہے، اگر وہ یہ رقم بینکوں میں جمع کراتے ہیں تو انہیں محکمہ انکم ٹیکس کو جواب دینا ہوگا کہ یہ رقم ان کے پاس کہاں سے آئی اور اس پر انہوں نے ٹیکس کیوں جمع نہیں کرایا تھا۔ بینکوں میں رقم جمع کرانے کیلئے 10 نومبر سے 30 دسمبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ اعلان بھی کیا کہ منگل کو اور ملک کے کچھ علاقوں میں بدھ کو بھی اے ٹی ایم مشینیں بند رہیں گی۔ منگل کو بینک بھی صارفین کیلئے بند رہیں گے تاکہ وہ خود کو نئے نظام کیلئے تیار کرسکیں۔ اس کے علاوہ حکومت نے پانچ سو اور 2000 روپے کا نیا نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، پانچ سو کے نئے نوٹ پر دہلی کے لال قلعے کی تصویر ہوگی جبکہ گلابی رنگ کے نئے دو ہزار کے نوٹ پر بھارت کے مریخ مشن منگل یان آربیٹر کی تصویر ہوگی۔ آئندہ چند دنوں تک بینکوں سے رقم نکالنے پر بھی کچھ پابندیاں عائد رہیں گی، یعنی کتنی رقم نکالی جاسکتی ہے۔ بی بی سی ہندی کے مطابق صارفین اپنے بینک اکاﺅنٹس سے ہفتے میں صرف بیس ہزار روپے جبکہ ایک دن میں زیادہ سے زیادہ دس ہزار روپے نکلوا سکیں گے۔ 500 اور 1000 کے نوٹ شناختی کارڈ دکھا کر جمع کرائے جا سکیں گے۔ اس کے علاوہ بتایا گیا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران 500 اور 1000 کے نوٹ سرکاری اسپتالوں میں، ریلوے ٹکٹ بکنگ کاﺅنٹر، سرکاری بسوں اور ایئرلائن ٹکٹ کاﺅنٹر پر ٹکٹ، سرکاری مراکز سے پٹرول، ڈیزل اور گیس اسٹیشن سے خریداری کیلئے، ریاستی اور مرکزی حکومت کے زیر کنٹرول کو آپریٹیو اسٹورز، ریاستی حکومتوں کے دودھ کی خریداری کے بوتھ، شمشان گھاٹ میں استعمال کیے جا سکیں گے۔ تاہم وزیر اعظم کے مطانق یہ پابندیاں جلد ہی ہٹا لی جائیں گی۔ حکومت کے اس اعلان کے بعد سو روپے کا نوٹ ہی سب سے بڑا نوٹ رہ جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارت میں کرپشن ایک بڑا مسئلہ ہے اور اندازوں کے مطابق ملک کی متوازی معیشت کی مالیت بھی کھربوں ڈالرز ہے۔ حکومت کرپشن اور متوازی معیشت کی یہ رقم نکلوانا چاہتی ہے۔ ستمبر میں ہی ایک ایمنسٹی اسکیم ختم ہوئی ہے جس میں لوگوں کو کالا دھن سامنے لانے کیلئے سہولت دی گئی تھی۔
نوٹ ختم

”ٹرمپ“سپر پاور کا صدر بن گیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016ءکا صدارتی الیکشن جیت لیا۔ ہیلری کا برج الٹ گیا۔ ان کی فتح بارے تمام اندازے اور تجزیے غلط ثابت ہو گئے۔ امریکیوں نے ایک خاتون کو ملک کا نظم و نسق سنبھالنے کی اجازت نہیں دی۔ یہ بہت بڑا اپ سیٹ ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران دنیا بھر میں لوگوں کی سانیں رکی رہیں کیونکہ نتائج میں ڈرامائی اتار چڑھاﺅ آئے تھے۔

نوجوانوں میں بھرپور ٹیلنٹ ،بھارت سے بہتر ہیں

لاہور (شوبز ڈیسک ) نامور ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں بھرپور ٹیلنٹ ہے جو بھارت سے بہتر کام کر رہے ہیں ، پاکستانی فنکاروں نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے ، اس لیے دنیا بھر میں ہمارے فنکاروں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ۔ میرے نزدیک منفرد کرداروں کی اہمیت ہے جس کردار میں پرفارمنس کا مارجن زیادہ ہو اس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے بہت محنت کرتی ہوں ۔ محنت سے کام کرنے والے فنکار کو کبھی زوال نہیں آتا ۔ ایمان علی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا ہے اس لیے ماڈلنگ کو چھوڑنے کا تصور نہیں کر سکتی ۔ میں ان دنوں کمرشلز اور ٹی وی ڈراموں میں مصروف ہوں جس کی وجہ سے ماڈلنگ پر کم توجہ دے رہی ہوں ۔

ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم میں کیٹی پیری کی دھواں دار پرفارمنس

پینسلوینیا (شوبزڈیسک) امریکی ریاست پینسلوینیا میں گلوکارہ کیٹی پیری نے ہیلری کی انتخابی مہم میں پرفارمنس دے کر شائقین کومحظوظ کیا۔ہیلری کلنٹن نے امریکی ریاست پینسلوینا میں ریلی سے خطاب کیا جہاں ریلی کے اختتام میں گلوکارہ کیٹی پیری نے دھواں دھارپرفارمنس دے کر شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔کیٹی پیری نے اپنے مشہور و معروف گانے رورپر پرفارم کیا۔ دوسری جانب امریکی ریاست فلوریڈا میں بھی ہیلری کے حق میں گلوکار جون بون نے پرفارمنس دی جس میں امریکی نائب صدارتی امیدوار ٹم کین نے بھی ماو¿تھ آرگن بجا کر شائقین کو محظوظ کیا۔اس سے قبل بیونسے اور جے زیڈ بھی ہیلری کلنٹن کیلئے پرفارم کرچکے ہیں۔