All posts by Daily Khabrain

شربت گلہ کا اعتراف جرم ….سزا سُنا دی گئی

پشاور کی عدالت نے افغان مونا لیزا شربت گلہ کو جعلی شناختی دستاویزات بنوانے کے اقرارپر ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا، پندرہ دن قید ، ایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کریں گی۔واضح رہے کہ افغان شہری شربت گلہ کو گزشتہ ماہ 26 اکتوبر کو ایف آئی اے نے جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔شربت گل کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں حراست میں لیا تھا، جس کے بعد انہیں 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔اس سے پہلےافغان سفیرنے بھی شربت گلہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے تمام تر مہمانداری کے باوجود افغان سفیر عمر زاخیلوال کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت سے اس کیس میں جو توقعات و امیدیں وابستہ تھیں وہ پوری نہیں ہو سکیں۔ نادرا نے صرف شربت گلہ کو نہیں بلکہ لاکھوں افغانوں کو شناحتی کارڈ جاری کئے ہیں۔ شربت گلہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا جائے۔

بلاول نے بھی تخت راﺅنڈ گرانے کا اعلان کر دیا

بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو وارننگ دی ہے کہ چار مطالبات مان لیں ورنہ تیر سے شیر کا شکار کریں گے ، جمہوری احتساب چاہتے ہیں ، بھاگنے نہیں دیں گے۔اپنے خطاب میں بلاول نے کہا بی بی کا بیٹا اور عوام مل کر تخت رائے ونڈ کو گرائیں گے ،تخت راﺅنڈ غریب عوام کا خیا ل نہیں رکھتے ،اگر عوام نے بی بی کے بیٹے کا ساتھ دیا تو ملک میں تبدیلی لائیں گے ،سندھ میں تبدیلی لا چکے ہیں اور جلد پارٹی میں بھی تبدیلی لا رہے ہیں ۔رحیم یار خان میں سیاسی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جمہوری احتساب چاہتے ہیں ، کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے۔عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ جو انہوں نے کیا اس کے اس کے خوفناک نتائج نکلیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ڈہرکی میں پارٹی کو نیا پلان دیں گے ، سندھ میں تبدیلی لے آئے ، عوام کی مدد سے پاکستان میں تبدیلی لائیں گے۔پانامہ لیکس دنیا کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل ہے ،نواز شریف کو قوم کو جواب دینا ہو گا ،

پاکستان میں اچانک دھند کیسے آئی؟

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں اچانک دھند کیسے آئی؟اس کی وجوہات کیا ہیں؟اس دھند جسے سموگ کا نام بھی دیا جارہا ہے اس کے انسانی صحت پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟اس سموگ کی تحقیق کیلئے مختلف ادارے کام کررہے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی 20رکنی کمیٹی قائم کررکھی ہے۔ پاکستان میں تو اس کی تحقیق جاری تھی لیکن امریکی خلائی ادارے ناسا نے ہمسائے ملک بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف کرکے سب پاکستانیوں کو حیران کردیا ہے،ناسا کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب میں کسانوں کی جانب سے جلائی جانے والی فصلوں کی باقیات اور گھاس سے کثیف دھواں فضا میں جاتا ہے جو سرد موسم میں منجمند ہوکر گاڑھے دھویں یا اسموگ کی صورت میں بھارت اور پاکستان پر چھایا رہتا ہے۔ سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر اور ڈیٹا پر مشتمل ناسا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھند کی وجہ محض دیوالی کی آتش بازی نہیں بلکہ اس میں زرعی فضلے مثلاً چاول کے پھوگ کو لگائی جانے والی آگ بھی شامل ہے۔ اس کی وجہ سے ایک جانب تو معمولاتِ زندگی مثلاً ٹرانسپورٹ اور پروازیں تاخیر کی شکار ہورہی ہیں تو دوسری جانب لوگ سانس اور آنکھوں کے امراض سمیت کئی بیماریوں کے شکار ہورہے ہیں اور یہ انسانی دماغ کو بھی متاثر کرتی ہے۔ محکمہ موسمیات پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق بھارتی پنجاب میں قائم کوئلے کے بجلی گھر بھی اس دھند کی وجہ ہے اور قدرتی طور پر چلنے والی ہواو¿ں کے تحت یہ دھند سردیوں میں بڑھتے بڑھتے سندھ پنجاب سرحد کے قریب پہنچنے لگی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین چاروز سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے جس میں عجیب سے کثافت شامل ہے جس سے آنکھوں کو جلن اور سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے،اس دھند کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات بھی ہوئے ہیں۔

عوام کیلئے خوشخبری …. گیس کی نئی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موسم سرما میں لوڈ مینجمنٹ کا دورانیہ پچھلے سال سے کم رہے گا، گھریلو صافین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، او جی ڈی سی ایل نے تین نئے مقامات سے تیل اور گیس دریافت کرلی ہے، گھوٹکی میں خمیسو، خیرپور میں کندن واری اور متھری فیلڈ سے مجموعی طور پر 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں جلد آنا شروع ہو جائے گی، موجودہ حکومت کے دور میں کوئی گیس کنکشن ترجیحی بنیاد پر نہیں دیا جا رہا،مقامی سطح پر لوگ کمپریسر کی روک تھام کی کوشش کریں تو گیس کمپریسرز کے استعمال کی حوصلہ شکنی ہو سکتی ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا اور وزارت پٹرولیم اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے افسران بھی موجود تھے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پچھلے ہفتہ کے دوران او جی ڈی سی ایل نے تین نئے مقامات سے تیل اور گیس دریافت کیا ہے، ان میں ضلع گھوٹکی میں خمیسو، خیرپور میں کندن واری اور متھری فیلڈ سے مجموعی طور پر 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں جلد آنا شروع ہو جائے گی، جب سے موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی ہے تیل و گیس کی 90 دریافتیں ہوئی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے جبکہ دریافتوں کی کامیابی کی شرح بھی 35 فیصد سے بڑھ کر 55 فیصد ہو گئی ہے، پچھلی حکومت کے دور میں 35 دریافتیں ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ہے لیکن پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، موجودہ حکومت کے دور میں مجموعی طور پر 319 کنوﺅں کی کھدائی کی گئی ہے اور 944 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں شامل کی گئی ہے جس میں سے 466 ایم ایم سی ایف ڈی گیس نئی فیلڈز اور 478 موجودہ فیلڈز سے شامل ہوئی ہے۔ اسی طرح سسٹم میں 32 ہزار بیرل یومیہ تیل کا بھی اضافہ ہوا ہے، اس میں 11 ہزار نئی فیلڈز اور 21 ہزار بیرل موجودہ فیلڈز سے سسٹم میں شامل کیا گیا ہے، یہ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کی بہت بڑی کامیابی ہے، اگر سسٹم میں اضافی تیل شامل نہ کیا جاتا تو ہماری درآمد مزید بڑھ جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں 2 ڈی بلاکس میں 21 ہزار کلومیٹر اور 3 ڈی بلاکس میں 18 ہزار کلومیٹر کی حدود میں سروے کیا گیا ہے، سابق حکومت سے یہ 30 فیصد زیادہ ہے، ہم یہ صرف دعویٰ نہیں کر رہے بلکہ حقائق پر مبنی اعداد و شمار دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنر پیساکھی فیلڈ میں 10 سال سے پراسیسنگ پلانٹ نہیں لگ رہا تھا، اب یہ کام مکمل ہو گیا ہے اور رواں موسم سرما سے پہلے 180 ایم ایم سی اضافی گیس اس سے سسٹم میں آ جائےگی ¾ 400 ٹن یومیہ ایل پی جی اور 4 ہزار بیرل تیل یومیہ سسٹم میں شامل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسی کا نتیجہ ہے کہ تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے، ابھی مزید کامیابیاں بھی ملیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رواں موسم سرما کے دوران گیس کی لوڈ مینجمنٹ پچھلے سال سے کم ہو گی، 18 ویں ترمیم کے بعد گیس پیدا کرنے والے صوبے ہی اپنے صوبوں سے پیدا ہونے والی گیس استعمال کرنے کے مجاز ہیں لیکن مشترکہ مفادات کونسل میں اس معاملہ کو زیر غور لایا جانا چاہئے تاکہ گھریلو صارفین کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، پنجاب میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی طلب 24 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں کوئی گیس کنکشن ترجیحی بنیاد پر نہیں دیا جا رہا اور اوگرا جتنی بھی اجازت دیتا ہے اسی کے مطابق کنکشن فراہم کئے جاتے ہیں، اب تک ایس این جی پی ایل 2013ءکے آخر تک دی جانے والی درخواستوں پر کنکشن جاری کر رہی ہے لیکن رواں مالی سال کے دوران یہ بڑھ کر 2015ءتک جمع کرائی جانے والی درخواستوں تک کنکشن پہنچ جائیں گے۔ اس کے علاوہ حکومت نے ارجنٹ گیس سکیم بھی شروع کی ہے اس سے بھی صارفین مستفید ہو سکتے ہیں تاہم اس میں بھی میرٹ کا خیال رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ایس این جی پی ایل نے 10 لاکھ گیس کنکشن دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو ہم نے کنٹرول کیا ہے، مشترکہ مفادات کونسل نے ایل پی جی کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے کی اجازت دےدی ہے اس سلسلہ میں طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے، معاملات کو جلد حتمی شکل دےدی جائے گی تاہم ایل پی جی کی دستیابی کی صورتحال بہت بہتر ہے۔

مریم نواز کی کتنی آف شور کمپنی ….وزیراعظم کے داماد نے سب بتا دیا

وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اہلیہ کی آف شور کمپنی سے متعلق عمران خان کے الزامات کو بے بنیاد اور غلط قرار دے دیا ہے۔سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ انکی اہلیہ پرجن اثاثوں کا الزام لگایا انکی کبھی وہ مالک نہیں رہی ، درخواست بے بنیاد اور جھوٹی قرار دیکر خارج کی جائے۔ عمران خان نے ان کے خلاف جھوٹا کیس بنایا۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ ان کی نااہلی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس نہیں بھیجا گیا ، الیکشن کے بعد آرٹیکل 63 کے تحت نا اہلی کا دائرہ محدود ہے ، الیکشن سے پہلے آرٹکل 62 کے تحت نااہلی کا سوال نہیں اٹھایا گیا ، سپریم کورٹ میں اہلیت پر سوال آرٹیکل 225 کی خلاف ورزی ہے۔ وزیراعظم کے داماد کا کہنا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی مکمل تفصیل فراہم کی، ان کی اہلیہ بھی باقاعدگی کے ساتھ ٹیکس ادا کرتی ہے، ٹیکس ریٹرن میں اہلیہ نے تمام اثاثے ظاہر کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی درخواست بے بنیاد اور جھوٹی قرار دیکرخارج کی جائے۔

امریکہ میں پاکستانی اور بھارتی آمنے سامنے

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکہ میں مقیم بھارتیوں نے ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن پر پاکستان نواز ہونے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ ریپلکن پارٹی کے مسلمان مخالف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریفوں کے پل باندھنا شروع کردئیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریپبلکن ہندوکولیشن کی طرف سے 29 سیکنڈ کا ایک اشتہار بھارتی ، امریکی چینلوں پر چلایا جارہا ہے جس میں ہیلری کلنٹن پر پاکستان کیلئے ہمدردی رکھنے اور اسے اربوں ڈالر امداد دینے پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ اشتہار میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ ہیلری کلنٹن ماضی میں اس لابی کا حصہ رہی ہیں جس میں وزیراعظم نریندر مودی کے امریکہ کے ویزے کی مخالفت کی۔”کروکڈکلنٹن، ووٹ فار ریپبلکن،ووٹ فار یو ایس انڈیا ریلیشنز“ ،کے عنوان سے اشتہار بھارتی ، امریکی ٹیلی ویژن چینلوں پر چلایا جارہا ہے۔ اشتہار میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ ہیلری کلنٹن ایسے اداروں سے فنڈز لے رہی ہیں جو انتہا پسندی کے حامی ہیں جبکہ ہیلری کلنٹن کی اتحادی ہما عابدین پاکستانی نژاد ہیں۔ اشتہار کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن کشمیر پاکستان کو دینے کا ارادہ رکھتے تھے ۔ویڈیو میں امریکیوں سے کہا گیا کہ وہ ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں جو امریکہ اور بھارت کے تعلقات اور امریکہ کیلئے موضوع ہیں دوسری جانب ہیلری کلنٹن کے حامیوں نے اس اشتہار کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہاکہ ٹرمپ اور ریپبلکن ہندوکولیشن غلط حقائق پیش کرکے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔

بھارت کا خوفناک آبی منصوبہ ….

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارت نے دریائے سندھ اور اس کے معاون دریاﺅں چناب ، جہلم نے مزید پانی کو اپنے تصرف میں لانے کیلئے ہائیڈل پراجیکٹس کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی طرف پیش رفت شروع کر دی ہے۔ وزیراعظم آفس نے اس ضمن میں سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی کو دسمبر تک ہر صورت میں ٹیکنواکنامک اپریزل مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے۔ وزیراعظم آفس نے الیکٹرسٹی اتھارٹی کو چھ ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹس دریائے چناب پر تعمیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سنٹرل واٹر کمیشن سے اس معاملہ میں رجوع کرنے کا کہا ہے کہ ان پراجیکٹس میں 1856ءواٹ کا لائن آف کنٹرول کے قریب سوالکوٹ ہائیڈل پراجیکٹ، 540 میگاواٹ کا کرار اور 990 میگا واٹ کا کرتھائی پراجیکٹ شامل ہے۔

تیزابی بارش کا خطرہ …. شہریوں میں خوف و ہراس

لاہور(عثمان علی)آلودہ دھند کے بعد کیا تیزابی بارش کے خطرات بھی ہیں اس سوال نے نئی بحث کو جنم دیدیا،ماہرین کا کہنا ہے شہر پر چھائی آلودہ دھند میں سلفرڈائی آکسائیڈ،کاربن مونوآکسائید،کاربن ڈائی آکسائیڈ سمیت دیگر گیسیں موجود ہیں جو بارش کے پانی کیساتھ مل کر پانی کی پی ایچ ویلیو کم کر کے اس میں تیزابی خصوصیات پید ا کر سکتی ہیں اور اگر صورتحال مزید ابتر ہوئی تو تیزابی بارش کا امکان موجودہے اگرچہ یہ امکان نہ ہونے کے برابر ہے تاہم اس کو ردبھی نہیں کیاجاسکتا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر ماحولیات وہیلتھ اینڈسیفٹی ڈاکٹرحسن زاہد کاکہنا تھا کہ تیزابی بارش کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے لیکن اس وقت کی صورتحال کا اگر جائزہ لیا جائے تو یہ بات مدنظر رکھنی چاہیے کہ صورتحال اگر مزید ابتر ہوئی تو اس تھیور ی کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال سے بچنے کیلئے مندرجہ ذیل اقدامات بھی کیے جانے چاہئیں:ایسی فیکٹریاں جو دھواں چھوڑ رہی ہیں ان کو چند د ن کیلئے بندکر دیاجائے ،ٹوسٹروک رکشوں کیخلاف کریک ڈاون کیا جائے اور جہاں جہاں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اس کے ارگرداور شہر کی دیگر سڑکوں پر پانی کا چھڑکاو کیا جائے ۔
تیزابی بارش

میٹرک سالانہ امتحان 2017 کے شیڈول کا اعلان

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2017ءکے شیڈول کا اعلان کردیا۔ امیدوار 14 دسمبر تک آن لائن رجسٹریشن کراسکیں گے۔ امتحان کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔ ترجمان لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ جسٹریشن کا آغاز 11 نومبر سے ہو گا۔ امیدوار مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن کرا دیں بصورت دیگر انہیں امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لاہور ….دہشتگردی کا خطرہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر شہر بھر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران شناختی دستاویزات پیش نہ کرنے پر پولیس نے درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ لاہور میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔