All posts by Daily Khabrain

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کیخلاف ایکشن لے لیا

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعلی شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے جبکہ عمران خان نے ماضی میں بلند و بانگ الزامات لگائے لیکن ثبوت کوئی نہیں دیا۔انہوں نے کہا عمران خان نے میٹرو بس پر 70 ارب لگنے کا دعویٰ کیا تھا اس کے علاوہ اتفاق فاو¿نڈری کا سریا لگنے کا الزام لگا حالانکہ کے وہ کئی سالوں سے بند ہے۔مجھ پر جتنے الزام لگے ا?ج تک ایک دھیلے کا ثبوت نہیں دیا گیا۔شہباز شریف نے کہا عمران خان اسلام آباد کو بند نہیں کرنا چاہتے بلکہ سی پیک کو بند کرنا چاہتے ہیں۔ سی پیک کیخلاف سازشوں میں یہ مودی سے بھی آگے نکل گئے۔2014 کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر پاکستان کا دورہ نہیں کر سکے تھے۔عدالت سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرونگا کہ میرے کیس کی سماعت روز کی بنیاد پر کیا جائے ،عمران خان نے جھوٹ کی انتہا کر دی ،قسم کھاتا ہوں جو کہوں گا سچ کہوں گا ،عمران خان کیخلاف 26ارب روپے ہر جانے کا دعویٰ دائر کر رہا ہوں ،دھرنوں سے سی پیک منصوبے میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں ،عمران کو سی پیک منصوبے پر برق رفتار سے کام کرنے پر افسوس ہے ،عمران مخالفت میں پاک چین دوستی کا رشتہ بھی بھول گئے ،شہباز شریف کا عمران خان کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ،شہباز شریف نے کہا کہ اب خاموش نہیں رہونگا ،عمران اب تک میرے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کر سکے ،عمران کا منصوبہ اسلام آباد بند کرنا نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنا ہے

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے کنٹرول لائن اور ورکنگ باو¿نڈری پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کے نتیجے میں جانی نقصان پر شدید احتجاج کیاہے۔ذرائع دفترخارجہ کے مطابق خصوصی ڈیسک برائے امور جنوبی ایشیا کے سربراہ نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے حوالے کیا جس میں کہا گیا کہ بھارت ورکنگ باو¿نڈری اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے جس کے باعث 21 اکتوبر سے اب تک 4 پاکستانی شہری شہید ہوچکے ہیں۔

افغانی خاتون مونا لیزا ”شربت گلہ“ گرفتار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے والی افغان خاتون شربت گلہ کو آج صبح نوتھیہ کے علاقے میں اس کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا جب کہ اس کے شوہر اور دو بچوں کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کی ٹیموں نے چھاپہ مار کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

خوفنا ک ہتھیار ….’شیطان 2‘تیار….طاقت ایسی کہ امریکہ کانپ اُٹھا

ماسکو (نیوز ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے پہلی بار اپنے خوفناک ہتھیار کی تصاویر بھی جاری کر دی ہیں جسے ”شیطان 2“ کا نام دیا گیا ہے۔ خبریں ہیں کہ یہ دیو قامت میزائل پورے 16 ایٹم بم بیک وقت لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ایٹمی میزائل اس قدر طاقتور ہے کہ اس کے ایک حملے میں فرانس جیسا ملک صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ امریکہ اور اس کے اتحادی یورپی ممالک کے لئے یہ انکشاف خصوصی طور پر لرزہ خیز ہے کہ شیطان دوئم میزائل صرف یورپ ہی نہیں بلکہ امریکہ کے مغربی ساحل سے لے کر مشرقی ساحل تک مار کرسکتا ہے یعنی یورپ اور امریکہ کا ہر گوشہ اس کے نشانے پر ہے۔ ان تصاویر کو دیکھ کر امریکا اور یورپ پر لرزہ طاری ہو گیا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میزائل کے سامنے ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے ایٹم بم پٹاخوں جیسے ہیں۔ یہ میزائل صرف بے پناہ طاقت کا حامل ہی نہیں بلکہ ریڈار کی نظر سے بچنے کی صلاحیت سے بھی لیس ہے۔

دھرنے سے قابل شیخ رشید بڑی مشکل میں پھنس گئے

راولپنڈی(ویب ڈیسک) متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کی لال حویلی سے متصل جگہ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 15 روز میں خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔متروکہ وقف املاک کی جانب سے شیخ رشید کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لال حویلی سے متصل جگہ غیر قانونی اور تجاوزات میں شامل ہے اس لئے اسے خالی کیا جائے، لال حویلی کے ذمہ رقوم بھی ادا نہیں کی جا رہیں، اگر 15 روز میں کوئی قابل اطمینان جواب داخل نہ کرایا گیا تو لال حویلی کو خالی کرا لیا جائے گا۔دوسری جانب شیخ رشید کا متروکہ وقف املاک کی جانب سے جاری نوٹس پر ردعمل میں کہنا تھا کہ 28 تاریخ کو لال حویلی میں ایک بڑا سیاسی شو ہونے جا رہا ہے جس میں عمران خان اور طاہر القادری بھی شریک ہوں گے، سیاسی شو کو ناکام بنانے کے لئے ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں جاری کیا گیا نوٹس بلا جواز ہے، وہ کسی نوٹس کو نہیں مانتے اور نہ ہی لال حویلی خالی کریں گے کیونکہ یہ حویلی ان کے آباو¿ اجداد کی نشانی ہے۔ شیخ رشیدکیچینل ۵ سے خصوصی گفتگو۔

کھلاڑیوں کے پش اپس لگانے کا معاملہ قومی اسمبلی تک جا پہنچا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سیاستدانوں کو قومی ٹیم کے جیت کی خوشی میں پش اپس لگانے میں بھی سازش نظر آنے لگی ہے اور کھلاڑیوں کے پش اپس لگانے کا معاملہ قومی اسمبلی تک جا پہنچا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں حکومتی رکن رانا محمد افضل خان نے قومی کھلاڑیوں کے پش اپس لگانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی جیت کر تو پش اپس لگاتے ہیں لیکن ہارنے پر خاموشی کیوں اختیار کرتے ہیں، کھلاڑی پش اپس لگا کر دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں جب کہ چوہدری نذیر نے رائے دی کہ کھلاڑی جیت کر شکرانے کے نوافل ادا کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

جمہوریت ڈی ریل کیے بغیر احتساب چاہتے ہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)عمران خان کا کہنا ہے کہ 2 نومبر کو کسی پارٹی کی تحریک نہیں پورے ملک کی تحریک ہے اور اس دن کرپٹ الیون سے میچ ہوگا جب کہ ہم جمہوریت ڈی ریل کیے بغیر احتساب چاہتے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم سے لے کرپٹواری تک سب قانون کے تحت ہیں لیکن ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت قائم ہے، وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں سب کے سامنے جھوٹ بولا اور کہا کہ خود کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں، نواز شریف کہتے ہیں کہ فلیٹ2005میں لئےاور کلثوم نوازکہتی ہیں کہ 90ئ کی دہائی میں فلیٹ لیے جب کہ حسین نواز نےسب کےسامنے کہا کہ یہ مریم کی کمپنیز ہیں۔ انہوں نے کہا 4 حلقے اس لیے نہیں کھولے جارہے تھے کیونکہ دھاندلی ہوئی تھی جس کا نواز شریف نے ہری پور میں جلسے کے دوران تسیلم بھی کیا اور الیکشن میں جو جیتا اس نے اور جو ہارا اس نے بھی دھاندلی کاکہا جب کہ جوڈیشل کمیشن نےالیکشن کمیشن کے خلاف نوٹس دیے اور 40 کوتاہیوں کی نشاندہی کی۔سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر نیب میں 14 کیسز ہیں لہذا اگر نیب اور ایف بی آر اگر ٹھیک ہوں گے تو سب ٹھیک ہو گا لیکن نوازشریف اور خورشید شاہ نے مل کر نیب کا سربراہ مقررکیا۔عمران خان نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ڈبل شاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ اورنواز شریف کے خلاف نیب میں کیسز ہیں لہذا خورشید شاہ کیسے نیب کے سربراہ کی مخالفت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن ہوتے ہیں لیکن جمہوریت نہیں ا?تی لہذا دھرنا صاف اور شفاف الیکشن کے لیے دیا جب کہ تیسری دنیا میں کونسا ڈکٹیٹر ہے جو الیکشن نہیں کرواتا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم پر کرپٹ مافیا اور چور بیٹھے ہیں،20 سال سے جدو جہد کررہاہوں سب سے لڑائی نہ لڑوں تو کیا کروں لہذا 2 نومبر کو کسی پارٹی کی تحریک نہیں پورے ملک کی تحریک ہے اور اس دن کرپٹ الیون سے میچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور احتساب ایک ہی چیز ہے ، جمہوریت میں پرامن احتجاج ہرکسی کاحق ہے اور ہم جمہوریت ڈی ریل کیے بغیر احتساب چاہتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ کینسر کا علاج بہت مہنگا ہے، 8 سے 10 لاکھ روپے میں ہوتا ہے لیکن شوکت خانم میں 75 فیصد مریضوں کا علاج مفت ہوتا ہے اور شوکت خانم ہسپتال 4 سو کروڑ روپے خسارہ کرتا ہے جب کہ کے پی کے کی 60 فیصد آبادی کو ہیلتھ انشورنس پر لے آئے۔

نثار حویلی بڑی تباہی سے بچ گئی ، متعدد ہینڈ گرینڈ برآمد …. خواتین سمیت 12 زخمی ، حالت تشویشناک

لاہور (کرائم رپورٹر) آج صبح اندرون موچی گیٹ میں چار بجکر 15 منٹ پر تین مکان زور دار دھماکہ سے زمین بوس ہوگئے جس سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ چار خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق دو زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ تنگ گلیوں کے باعث امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ۔ بتایا گیا ہے کہ اندرون موچی گیٹ نثار حویلی کے قریب رہائش پذیر حاجی عمران کے مکان کی چھت آج صبح زور دار دھماکہ سے گر گئی‘ جس کے نتیجہ میں 2 ملحقہ مکان بھی زمین بوس ہوگئے۔ مکان گرنے کے باعث پورا علاقہ دھماکے کی گونج سے لرز گیا۔ قریبی رہائشی کلمہ کا ورد کرتے ہوئے چیخ و پکار کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ملبہ تلے دبے افراد کے چلانے کے باعث اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کرتے رہے جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس کی گاڑیاں‘ فائر بریگیڈ کا عملہ اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے کافی کوششوں کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا جہاں عاصم‘ کاشف عرف ممی‘ عمران‘ علی رضا‘ اعظم اور افضل سمیت چار خواتین کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ہسپتال میں لائے گئے دو زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران مکان کے ملبے تلے ایک ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوا ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ آخری اطلاع ملنے تک ریسکیو کا عمل جاری تھا اور ملبے تلے دبے دو افراد کو نکالنے کی کوشش جاری تھی۔لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس کے مطابق واقعہ کی انکوائری کررہے ہیں اور جائے حادثہ سے تمام شواہد بھی اکٹھے کرلئے گئے ہیں اور اہل خانہ سمیت محلے داروں‘ عینی شاہدین کے بھی بیان قلمبند کئے گئے ہیں۔ ہینڈ گرنیڈ کو بھی قبضہ میں لے کر فرانزک لیب میں بھیج دیا گیا ہے۔ تاحال واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے یا کسی اور وجہ سے۔

دھرنا ہو گا یا نہیں …. حکومت کا آخری فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے 2 نومبر 2016 کے اسلام آباد میں دھرنا ۔2 کو روکنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اسلام آباد کو کھلا رکھنے کیلئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مل کر دھرنے کو روکنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ اسلام آباد میں رینجرز اور پنجاب ریزرو کی 5 ہزار نفری طلب کر لی گئی ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے اسلام آباد میں رینجرز پنجاب پولیس کی بھاری نفری اور کنٹینرز کیلئے 46 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔لاہور (خصوصی رپورٹ)حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے کریک ڈاون کا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس میں وزیر قانون پنجاب، و دیگر سنیئر حکام نے شرکت کی جس میں سپیشل برانچ کی طرف سے پی ٹی آئی کے ہر ضلع میں سرگرم لیڈروں اور کارکنوں کی فہرستوں پر تبادلہ خیال ہوا تاہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ احتجاج سے ایک دو روز قبل فہرست اے اور فہرست بی میں شامل افراد کو نظر بند اور مختلف کیسوں میں پکڑا جائے گا۔ تمام اہم اضلاع کی پولیس کو اپنے شہروں میں اس کے نتیجہ میں ہونے والے احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔ اجلاس میں کارکنوں کو اسلام آباد جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مختلف بڑے شہروں سے باہر جانے والے راستوں کو بند کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ اہم لیڈروں اور ورکرز کی فہرستیں سپیشل برانچ کی طرف سے ترتیب دی گئی ہیں۔

سانھہ کوئٹہ …. حملہ آوروں کی تصاویر

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لشکرجھنگوی کے بعد داعش نے بھی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹرپر ہونیوالے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور تین حملہ آوروں کی تصاویر بھی جاری کردیں۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق حملہ داعش کے جنگجوﺅں نے کیا“۔یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ جنگجوﺅں نے حملے میں مشین گنیں اورگرنیڈ استعمال کیے اور پھر ہجوم میں بارود سے بھری اپنی خودکش جیکٹس اڑادیں۔