تازہ تر ین

نثار حویلی بڑی تباہی سے بچ گئی ، متعدد ہینڈ گرینڈ برآمد …. خواتین سمیت 12 زخمی ، حالت تشویشناک

لاہور (کرائم رپورٹر) آج صبح اندرون موچی گیٹ میں چار بجکر 15 منٹ پر تین مکان زور دار دھماکہ سے زمین بوس ہوگئے جس سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ چار خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق دو زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ تنگ گلیوں کے باعث امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ۔ بتایا گیا ہے کہ اندرون موچی گیٹ نثار حویلی کے قریب رہائش پذیر حاجی عمران کے مکان کی چھت آج صبح زور دار دھماکہ سے گر گئی‘ جس کے نتیجہ میں 2 ملحقہ مکان بھی زمین بوس ہوگئے۔ مکان گرنے کے باعث پورا علاقہ دھماکے کی گونج سے لرز گیا۔ قریبی رہائشی کلمہ کا ورد کرتے ہوئے چیخ و پکار کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ملبہ تلے دبے افراد کے چلانے کے باعث اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کرتے رہے جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس کی گاڑیاں‘ فائر بریگیڈ کا عملہ اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے کافی کوششوں کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا جہاں عاصم‘ کاشف عرف ممی‘ عمران‘ علی رضا‘ اعظم اور افضل سمیت چار خواتین کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ہسپتال میں لائے گئے دو زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران مکان کے ملبے تلے ایک ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوا ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ آخری اطلاع ملنے تک ریسکیو کا عمل جاری تھا اور ملبے تلے دبے دو افراد کو نکالنے کی کوشش جاری تھی۔لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس کے مطابق واقعہ کی انکوائری کررہے ہیں اور جائے حادثہ سے تمام شواہد بھی اکٹھے کرلئے گئے ہیں اور اہل خانہ سمیت محلے داروں‘ عینی شاہدین کے بھی بیان قلمبند کئے گئے ہیں۔ ہینڈ گرنیڈ کو بھی قبضہ میں لے کر فرانزک لیب میں بھیج دیا گیا ہے۔ تاحال واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے یا کسی اور وجہ سے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain