ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث سستا پروٹین بھی عام شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے، مرغی کا گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 540 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہی گوشت 550 سے 580 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 245 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں انڈے 250 سے 255 روپے فی درجن میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ برائلر مرغی اور انڈے، جو کبھی سستا اور آسانی سے دستیاب پروٹین سمجھے جاتے تھے، اب غریب طبقے کی دسترس سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام لایا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم ہو۔





































