لاہور (خصوصی رپورٹ) بند روڈ کے علاقے سے 4 روز قبل لاپتہ ہونے والے محنت کش کے 2سالہ بیٹے کی گزشتہ روز کھلے مین ہول سے نعش مل گئی ہے۔ شبہ ہے کہ بچہ عبدالرحمن گلی میں کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر نے سے ہلاک ہو گیا۔ سانحہ پر ورثا اور اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور واسا کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ بتایا جاتا ہے شاہدرہ کا رہائشی عدنان بشیر مقامی مل میں کام کرتا ہے۔ 4 روز قبل وہ اپنے 2سالہ بیٹے کے ہمراہ بند روڈ کے علاقے یاسین شریف روڈ پر واقع اپنے سالے کے…
Author: Daily Khabrain
کوئٹہ(خصوصی رپورٹ) دہشت گرد تربیتی مرکز کے ہاسٹل کے ہربند دروازے کو یہ کہہ کر دھوکے سے کھلواتے کہ ہم فوجی ہیں دروازہ کھولو،جو مقفل دروازہ دھوکے سے کھلتا تو وہاں قتل عام کرتے رہے ۔اے ایف پی نے زخمی کیڈٹ22سالہ حکمت اللہ کے حوالے سے بتایا کہ دہشتگردوں کے حملے کے بعد زیر تربیت اہلکاروں نے ہاسٹل کے کمروں کو اندر سے بند کرلیا تھا،دہشتگرد ہرکمرے کا بند دروازہ کھٹکھٹاتے اور اہلکاروں سے کہتے کہ ہم فوجی ہیں،جیسے ہی اہلکار دروازے کھولتے تو وہ ان پر فائرنگ کردیتے ۔ حکمت اللہ نے بتایا کہ دہشتگرد ایک ایک کمرے میں…
امےرجماعت اسلامی سےنٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ خبرےں نے ہمےشہ حق اور مظلوم کا ساتھ دےا اس نے ملک کی ترقی اور خوشحالی مےں بھی اہم کردار ادا کےا ےہی وجہ ہے کہ خبرےں گروپ کی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اور ہماری دعا ہے کہ ورزنامہ خبرےں اسی طرح ترقی کی راہ پر گامزن رہے خبرےں کی 24 وےںسالگرہ کے موقع پر چےف اےڈےٹر ضےاءشاہد و اےڈےٹر امتتان شاہد کو مبارک باد پےش کرتے ہے ۔
لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس کے ہاسٹل میں 22سالہ طالبہ نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اٹک کی رہائشی 22سالہ طالبہ عائشہ فرقان اتھلیٹ تھی۔ اس نے پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس کے شعبہ سپورٹس میں بی ایس سپورٹس اینڈ سائنس میں داخلے کے لئے فارم جمع کرایا تھا اور سپورٹس ٹرائل کے لئے اپنی کزن سعدیہ اخلاق کے ساتھ یونیورسٹی ہاسٹل نمبر 5 میں اس کے کمر ے میں مقیم تھی۔ گزشتہ روز ہوسٹل کے کمرے میں عائشہ فرقان کی دوپٹے سے گلے میں پھندا لگی نعش پنکھے کے لئے لگے لوہے…
سری نگر (نیٹ نیوز) پابندی توڑ کر حریت رہنماءمیر واعظ عمرفاروق نے نماز جمعہ جامع مسجد سری نگر میں ادا کرنے کا اعلان کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی جے پی رہنما یشونت سنہا سے ملاقات کے بعد حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود ہرصورت جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے،کشمیری مسلمان 15ہفتوں سے جامع مسجد سری نگر میں نماز جمعہ ادا نہیں کرسکے ہیں۔
لاہور (خصوصی رپورٹ) حساس اداروں کی جانب سے پولیس اور ایئر پورٹ حکام سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے دہشت گرد صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر شہروں میں موجود ایئرپورٹس پر دہشت گردی کی کارروائی کر سکتے ہیں۔ دہشت گرد کارروائی کیلئے ریموٹ کنٹرول بم استعمال کرسکتے ہیں۔ حساس اداروں کی طرف سے پولیس، ایئرپورٹ حکام، سپیشل برانچ سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو اطلاع دی گئی ہے کہ دہشت گرد صوبائی دارالحکومت لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، ملتان سمیت ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ…
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی حکومت 2نومبر کو تحریک انصاف کی دھرنے کی کال کو غیرمو¿ثر بنانے کیلئے اپوزیشن کی طرف سے تیارکردہ پانامہ لیکس پر ٹی او آرز کو قبول کر سکتی ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ 2نومبر کو حالات کسی طرف بھی جا سکتے ہیں‘ بہتر ہے حکومت پانامہ لیکس پر اپوزیشن کے ٹی او آرز کو قبول کر لے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے دوستوں کے ذریعے پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطے کر کے مدد کی خواہش ظاہر کی ہے۔ حکومت اگلے چند روز میں حالات کا مقابلہ کرنے…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ کوئٹہ کے زخمی اہلکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاسنگ آﺅٹ کے بعد انہیں دوبارہ واپس کیوں بلایا گیا تھا، تحقیقات ہونی چاہئیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سانحہ کوئٹہ کے زخمی اہلکاروں نے کہا کہ ایوب قریشی کے حکم پر تمام اہلکاروں کو واپس بلایا گیا تھا جبکہ ٹریننگ 2روز پہلے مکمل کر لی تھی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ سازش ہے یا نہیں اس کا علم نہیں تاہم ٹریننگ مکمل کر کے جانے کے بعد دوبارہ تمام اہلکاروں کو واپس بلانے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ذرائع نے کہا ہے…
کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف نے پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کے بعد گورنر ہاﺅس بلوچستان میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں بالخصوص کوئٹہ اور بالعموم بلوچستان کو دہشت گردوں کے حملوں سے بچانے کیلئے نئی سٹریٹجی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ غیرملکی فنڈنگ سے چلنے والے گروپوں اور نیٹ ورکس کی کارروائیوں کی زد کے آنے کے خطرے سے دوچار عوام کو تحفظ دینے کیلئے راہیں اور طریقے تلاش کرنے کیلئے فوجی اور سول اعلیٰ قیادت نے مل بیٹھ کر غور کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان،…
کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف نے پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کے بعد گورنر ہاﺅس بلوچستان میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں بالخصوص کوئٹہ اور بالعموم بلوچستان کو دہشت گردوں کے حملوں سے بچانے کیلئے نئی سٹریٹجی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ غیرملکی فنڈنگ سے چلنے والے گروپوں اور نیٹ ورکس کی کارروائیوں کی زد کے آنے کے خطرے سے دوچار عوام کو تحفظ دینے کیلئے راہیں اور طریقے تلاش کرنے کیلئے فوجی اور سول اعلیٰ قیادت نے مل بیٹھ کر غور کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان،…
