لاہور (خصوصی رپورٹ)اداکارہ عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ ہر انسان میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے مگر یہ ضروری نہیں کہ ہر خواہش پوری ہو،کسی بھی شخص کی کامیاب زندگی میں صلاحیتوں کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ خوبصورت چہرہ خدا کا تحفہ ہوتا ہے لیکن میرے نزدیک ہر انسان خوبصورت ہوتا ہے۔اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں۔حائمہ ملک نے کہا کہ ضروری نہیں کہ انسان کی ہر خواہش پوری ہو جائے۔ زندگی…
Author: Daily Khabrain
لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے مصباح الحق زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے والے ایشیا کے پہلے کپتان بن گئے، مصباح نے پاکستان کی کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کیا، مصباح کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر دسویں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، اس کے ساتھ ہی مصباح نے بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے کا بھارت کے سارو گنگولی اور مہندرا سنگھ دھونی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔، گنگولی اور دھونی کی زیر قیادت بھارتی ٹیم نے نو، نو ٹیسٹ سیریز جیت رکھی تھیں۔ مصباح…
لاہور(خصوصی رپورٹ) روزنامہ خبریں کی24 ویں سالگرہ کے خصوصی اشاعتوں کا آغاز ہوگیا، خبریں کے لاہور، اسلام آباد، کراچی اور ملتان کے علاوہ بیورو آفسز اور خبریں کے ملک بھر کے دفاتر میں تقاریب کا آج سے اہتمام کیا جائے گا، اس موقع پر خصوصی دعائیہ تقاریب ہوگی اور سالگرہ کے کیک کاٹے جائیںگے۔ مرکزی تقریب لاہور آفس میں ہوگی۔
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے 2 نومبر 2016 کے اسلام آباد میں دھرنا ۔2 کو روکنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اسلام آباد کو کھلا رکھنے کیلئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مل کر دھرنے کو روکنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ اسلام آباد میں رینجرز اور پنجاب ریزرو کی 5 ہزار نفری طلب کر…
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پہلے دہشت گرد اندر سے حملے کرتے تھے‘ اب سرحد پار سے کارروائی کرتے ہیں،ہمیں ہر وقت الرٹ رہنا ہے‘ دہشت گردوں کے تانے بانے سرحد پار ملتے ہیں لیکن انٹیلی جنس اورسکیورٹی اداروں کو یہ ثابت کرنا ہے۔ اگر سکیورٹی میں کوتاہی ہوئی ہے تو ذمہ داروں کےخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ منگل کو یہاں نیشنل پولیس اکیڈمی میں اے ایس پیز کی پاسنگ آﺅٹ تقریب سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاس آﺅٹ ہونے والے اے ایس…
لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ ریما کل کو اپنی 45ویں سالگرہ منائیں گی ۔ ریما 27اکتوبر 1971ءکو پیدا ہوئیں اور ہدایتکار جاوید فاضل ( مرحوم ) کی پہلی فلم ” بلندی “ سے اداکار شان کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا ۔ فلم ” بلندی“ کی زبردست کامیابی نے ریما کے لئے فلم انڈسٹری کے دروازرے کھول دیئے اور وہ ہر پروڈیوسر کی منظور نظر بن گئیں ۔ ریما نے اپنی خوبصورت اداکاری اور شاندار رقص کے ذریعے دو دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کیا جس کے بعد انہوں نے امریکہ میں مقیم ڈاکٹر شہاب سے شادی کر کے…
لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارراحت فتح علی خان نے سانحہ کوئٹہ کی وجہ سے اپنی پریس کانفرنس ملتوی کردی ہے۔ راحت فتح علی خان نے گزشتہ روز ایک اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی تمام تیاریاں مکمل تھیں لیکن سانحہ کوئٹہ کی وجہ سے انہوں نے پریس کانفرنس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ۔اب یہ پریس کانفرنس آج مقامی ہوٹل میں ہوگی۔
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)امریکی شہر بوسٹن میں2013 میں ہونے والی میراتھن پر ہونے والے حملے کی داستان پر مبنی ہولی وڈ تھرلرفلم پیٹریاٹس ڈےکا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔پیٹر برگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی بوسٹن میراتھن کے دوران ہونے والے بم حملے کے بعد پولیس کمشنر کے اقدامات اور حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے اپنائی جانے والی حکمت عملی کے گرد گھوم رہی ہے۔فلم کی کاسٹ میں مارک والبرگ،جان گڈمین، جے کے سیمنز، ونسینٹ کراٹولا،جیمز کولبے اور کیون بیکن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔اسکاٹ اسٹوبر اور ڈوروتھے اوفریو کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ…
لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکارہ حمیراا رشد نے گزشتہ روز مقامی سٹوڈیومیں سہیل خان پروڈکشن کی فلم”شورشرابا“کا آئٹم سانگ ریکارڈ کرایا جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک طویل عرصے بعد کوئی اتنا خوبصورت گانا گایا ہے۔ حمیراارشد نے مزید کہا کہ میں نے ماضی میں بھی کئی فلموں کے گانے گائے ہیں لیکن میں دعوے سے یہ بات کہہ رہی ہوں کہ”شورشرابا“کو یہ گانا ضرورسٹریٹ سانگ بنے گا کیونکہ نہ صرف اس کا میوزک بلکہ شاعری بھی بہت خوبصورت ہے۔
لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستانی سینما مالکان اور ڈسٹری بیوٹرز نے بھارتی فلموں کی نمائش پر خودساختہ پابندی ختم کرتے ہوئے نئی فلمیں فوری طورپر ریلیزکرنے کا فیصلہ کیاہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں گزشتہ روزلاہور میں ایک اجلاس بھی ہوا جس میں مختلف ڈسٹری بیوٹرزاور سینمامالکان نے شرکت کی جہاں بھارتی فلموں کی نمائش کا فوری طور پر فیصلہ کیا گیا اور یہ موقف اختیارکیاگیا کہ حکومت نے چونکہ بھارتی فلموں پر پابندی نہیں لگائی لہذہ اب ان فلموں کی نمائش فوری طورپر دوبارہ شروع کی جارہی ہے۔ اس اجلاس میں اس بات کا جائزہ بھی لیا گیا کہ بھارتی…
