Author: Daily Khabrain
اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرسٹین لے گارڈ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی معاونت سے چلائے جانے والے معاشی اصلاحاتی پروگرام کی کامیاب تکمیل پر وہ پاکستان کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ بہتر معاشی استحکام اور ساتھ ہی طاقت ور بیرونی بفرز اور مضبوط سرکاری مالیات سے معیشت کو ایک ٹھوس بنیاد فراہم ہوگی، بہت سی ٹیکس مستثنیات اور رعایات ختم کر دی گئی ہیں اور بلند ٹیکس محاصل سے سرکاری سرمایہ کاری اور سماجی اخراجات میں اضافہ ممکن ہوا ہے۔ تین سال پہلے کے مقابلے میں…
امریکہ(ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کوئٹہ میں دہشتگردی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے پولیس کیڈٹس کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں کیونکہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد براہ راست عوام کی خدمت کے کیریئر سے وابستہ ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ اِس مشکل لمحے میں ہم پاکستان کے عوام اور حکومتِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دہشت گردی کے خطرے سے نبرد آزما ہونے…
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بنی گالہ میں عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کہہ رہے ہیں کہ صوبے میں بھارت مداخلت کررہا ہے تو وزیراعظم نے عالمی فورمز پراس حوالے سے بات کیوں نہیں کی، نواز شریف نے اقوام متحدہ سمیت دیگر فورم پربھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کا معاملہ کیوں نہیں اٹھایا جب کہ مودی پاکستان کودہشت گرد کہنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے لیکن نوازشریف بھارت کے خلاف چپ کیوں ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم جب کچھ کرنا چاہتے تو کچھ نہ کچھ ہو جاتا ہے، پتہ چلنا…
کوئٹہ(ویب ڈیسک) کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں درجنوں کیڈٹس کے شہید ہونے کے بعد ملک کی اعلیٰ ترین سول اور فوجی قیادت کوئٹہ میں موجود ہے جہاں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار،گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن بھی شریک ہیں۔اجلاس میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے سے متعلق غورو خوض جاری ہے اور واقعے کی کڑیوں تک پہنچنے کے لیے حکمت عملی پر غور…
کوئٹہ(ویب ڈیسک)8 اگست کو کوئٹہ کے سول اسپتال میں نامور وکلا کی شہادت پر کہا گیا کہ دہشت گرد بھاگ رہے ہیں اور وہ اپنی ناکامیوں کے خوف سے مذموم کارروائیوں کررہے ہیں لیکن اب پولیس ٹرینگ سینٹر پر حملے میں 61 اہلکاروں کی شہادت پر وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے انوکھی منطق پیش کی ہے کہ کوئٹہ کو بچالیا گیا ہے۔گزشتہ رات کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے 61 اہلکار شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے لیکن وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کی نرالی منطق نے سب کو حیران کردیا۔ وزیراعلیٰ…
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ہم انصاف کو اپنے اوپر مسلط نہیں کرتے بلکہ صرف تقریریں کرتے ہیں لہذا انصاف کی رٹ لگانے سے کچھ نہیں ہوگا انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے جب کہ دہشت گردی کے تانے بانے سرحد پار سے ہیں۔نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ آج ہم سب کے لیے دکھ کا لمحہ ہے، کوئٹہ میں بڑی تعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور لوگ روز روز اپنے پیاروں کی میتیں اٹھاکر تنگ آگئے ہیں۔…
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پاک فوج کی ٹرپل ون بریگیڈ کو یکم نومبر کو طلب کرلیاجائے گا۔حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے پیش نظر ریڈزون کی سکیورٹی کے لئے فوج کو طلب کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاک فوج کے چار میجر جنرلز کے تبادلے کر کے انہیں نئے عہدے تفویض کر دیئے گئے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق جن افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں ان میں میجر جنرل احمد حیات‘ میجر جنرل نعمان‘ میجر جنرل اشرف نور اور میجر جنرل ہارون رضی شامل ہیں۔ جنرلز‘ تبادلے
