اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)عمران خان نے 27اکتوبرکو داتا دربار سے اسلام آباد تک پیدل مارچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کارکنوں کو پیدل مارچ میں شرکت کیلئے دعوت دیدی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے داتا دربار لاہور سے اسلام آباد کی طرف پیدل مارچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
Author: Daily Khabrain
کراچی (نما ئندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر پاکستان کو پرامن اور خوشحال ملک بنائیں گے، پاکستان کے عوام وسعت قلب رکھتے ہیں اور فلاحی اداروں کو دل کھول کر عطیات دیتے ہیں، عطیات دینے کے معاملے میں احتیاط سے کام لینا چاہئے اور ان اداروں کو عطیات دینے چاہئیں جو روشنی اور محبت پھیلاتے ہیں، ایسے اداروں کو عطیات دینے سے گریز ضروری ہے جو اندھیرے اور نفرت پھیلا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ”پولیو کے عالمی دن“ کے موقع پر…
لاہور (خبر نگار) چےف سےکرٹری پنجاب نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی 104 دن کی رخصت منظور کر لی جبکہ عائشہ ممتاز نے کہا ہے کہ چھٹی ختم ہونے کے بعد جہاں بھی ڈیوٹی لگائی جائے گی وہ اسے جوائن کروں گی۔تفصےلات کے مطابق صوبائی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کے نام درخواست میں عائشہ ممتاز نے کہا کہ ان کے سسر پرہارٹ اٹیک اورفالج کاحملہ ہوا ہے ان کی ساس کینسرکی مریضہ ہیں ان حالات میں ان کیلئے رخصت حاصل کرنے کے سواکوئی چارہ نہیں، چیف سیکرٹری پنجاب نے عائشہ ممتاز کی 20 اکتوبر…
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ ہائیکورٹ میں نجی سیکیورٹی گارڈز رکھنے کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ مختلف سیکیورٹی اداروں کی رپورٹس کے مطابق جان کو خطرہ ہے، غیر جمہوری اور انتہا پسند قوتیں نقصان پہنچاناچاہتی ہیں جبکہ میری والدہ کو بھی دہشت گردوں نے نشانہ بنایااس لیے بلٹ پروف ،سیاہ شیشوں والی گاڑی استعمال کرنے ،لائسنس یافتہ اسلحہ والےگارڈزرکھنے کی اجازت دی جائے۔بلاول بھٹو زرداری کی درخواست کی سماعت کل متوقع ہے۔
اسلام آباد (اے این این، آن لائن) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو کرپٹ افسران کی جانب سے رضاکارانہ رقم واپسی کے اختیار (پلی بارگین) کے استعمال سے روک دیا جبکہ گزشتہ دس سال میں رضاکارانہ رقوم واپس کرنے والوں کی تفصیلات طلب کر لیں گئیں، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ رضاکارانہ واپسی کا قانون بناتے وقت شرم نہیں آئی، یہ قانون کس نے بنایا؟ باہر ممالک کے لوگ اس قانون پر ہنستے ہیں کہ ایسے قوانین سے ملک چلایا جارہا ہے۔ پیرکو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں…
اسلام آباد،لاہور (نمائندگان خبریں) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلام آباد بند کرنے والے پاکستان کی تباہی کا ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں سڑکوں پر فیصلے کرنے والوں کو مایوسی اور ناکامی ہو گی، باشعور عوام منفی سیاست کرنے والوں کو ہر سطح پر مسترد کر چکے ہیں معاشی بحالی کے لیے مشکل اور ٹھوس فیصلے کیے مثبت پالیسیوں کے باعث اقتصادی اشاریے بہتر ہوئے بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا، دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماﺅں طلال چوہدری اور وزیرمملکت محمد زبیر نے کہا ہے…
چندی گڑھ (اے پی پی) ویرات کوہلی ون ڈے میں 26 ویں سنچری داغ کر کمار سنگاکارا سے آگے نکل گئے، انہوں نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں حاصل کیا، 27 سالہ بلے باز نے کیویز کے خلاف انتہائی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ اور 154 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ویرات کوہلی زیادہ سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
لاہور (اے این این) پاکستان کرکٹ ٹیک کے ٹیسٹ اسپنر سعید اجمل نے کہا کہ قومی ٹیم میںکرکٹ کھیلنے کیلئے مجھے ایک اور چانس ملنا چاہیے۔دوسرے لوگ میرے بارے میں کیا سوچتے مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے آج بھی اپنی صلاحیتوں پر بھروسا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ انہیں قومی ٹیم میں ایک اور موقع دیا جائے۔خیال رہے کہ نیشنل چیمپئن شپ کے وہ ٹاپ بولرز میں شامل ہیںاور قومی سلیکٹرز کو ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔
لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹرز محمد حفیظ اور اوپنر احمد شہزاد پر قومی ٹیم سے ہمیشہ کے لئے ڈراپ ہونے کی تلوار لٹکنے لگی۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے بھی پی سی بی کے اعلی عہدیداروں کو بتا دیا ہے کہ محمد حفیظ اور احمد شہزاد کی انٹرنیشنل کرکٹ ختم ہوگئی ہے اور اب انہیں صرف ڈومیسٹک کرکٹ یا کاﺅنٹی کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے ۔ دونوں کھلاڑی کافی عرصہ سے پرفارم نہیں کرپارہے ۔ کبھی ڈسپلن اور کبھی ان فٹ کا شکار کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے لئے بھی سلیکٹرز کی توجہ حاصل نہیں کرپارہے۔ تاہم پی…
اسلام آباد (ملک منظور احمد، محمد رضوان ملک، مظہر شیخ ، شاہد ملک ، نزاکت حسین ، عکاسی سید فتح علی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی و معاشی ترقی کے لیے امن وامان اور سیاسی استحکام وقت کی ضرورت ہے اقتصادی پالیسیوں میں عدم تسلسل اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہم اقتصادی ترقی نہیں کرسکے ملک ستر سال تک مسائل کی دلدل سے نہیں نکل سکا ہے اس کی بڑی وجہ ہمیں اپنے چال چلن تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اگر ہم اپنی چال بدلنا چاہتے ہیں پاکستان میں…
