اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملک بھر میں شیڈول فورتھ میں شامل افراد کے بلاک کیے گئے شناختی کارڈز بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیرداخلہ چوہدری نثار سے دفاع پاکستان کونسل کے رہنماﺅں کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاک کیے گئے پاسپورٹس بھی فوری طورپر بحال کیے جائیں گے، صوبائی سطح پر شیڈول فورتھ کی لسٹوں کا بھی از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ نادرا کی طرف سے لگ بھگ 2ہزار افراد کے شناختی کارڈز بلاک کیے گئے تھے، ان افراد کی شہریت بھی عارضی طور پر منسوخ کردی گئی تھی۔
All posts by Daily Khabrain
یونس خان اور مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا
دبئی(ویب ڈیسک) ابوظبی میں ہونے والے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں یونس خان نے شاندار سنچری بنائی ہے، دوسری طرف یونس خان اور مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا۔ دونوں 15 سنچری پارٹنر شپ قائم کر کے پاکستان کی پہلی جوڑی بن گئے۔ یونس خان کے ٹیسٹ کیریئر کی 33 ویں سنچری ہے۔یونس خان نے اننگز میں 9 چوکے اور 1 چھکا بھی لگایا،یونس خان بیماری کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔یہ ان کی مسلسل دوسری ٹیسٹ سنچری ہے، دو ماہ قبل انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اوول کے میدان 218رنز بنائے تھے، یہ سنچری بنا کر یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں ساتویں نمبر پر آگئے۔چوتھی وکٹ کی شراکت میں دونوں نے 15 سنچریز پارٹنر شپس بنا کر پاکستان کی پہلی جوڑی بن گئے۔ مڈل آرڈرز بلے بازوں نے 49اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ مصباح اور یونس کے درمیان سب سے بڑی شراکت 218 رنز کی ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی سانجھے داری 451 رنز مدثر نذر اور جاوید میانداد نے بنائی۔
نجی ٹی وی کی اینکر کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ درج
کراچی(ویب ڈیسک) کراچی نادرا آفس کے باہرنجی ٹی وی کی خاتون میزبان عوام کی مشکلات کے حوالے سے پروگرام کررہی تھیں کہ اس دوران وہاں سیکیورٹی پر مامور ایف سی اہلکار نے کیمرہ مین کو ریکارڈنگ سے روکنے کی کوشش کی جس پر خاتون اینکر نے ایف سی اہلکار کو ایسا کرنے سے منع کیا اور کچھ سخت جملے بھی کہے جب کہ اس دوران خاتون نے اہلکار کی وردی پر بھی ہاتھ ڈالا اور کھینچا تانی کی جس پر اہلکار نے مشتعل ہو کر خاتون اینکر کو تھپڑ دے مارا۔
واقعے کے بعد صحافی برادری کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے جب کہ بعض حلقوں کی جانب سے خاتون اینکر کے رویے پر بھی تنقید کی جارہی ہے۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مذکورہ ایف سی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں ہوائی فائرنگ اور خاتون پر تشدد کرنے کی دفعات شامل ہیں۔ خاتون کو تھپڑ مارنے کے بعد وہاں موجود افراد شدید مشتعل ہوگئے تھے جن کے غصے اور مارپیٹ سے بچنے کے لیے ایف سی اہلکار نے 18 بلیٹ ہوائی فائر بھی کیے۔دوسری جانب نادرا حکام کی جانب سے بھی خاتون اینکر کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔
راحیل شریف فیلڈمارشل….فیصلہ آگیا
اسلام آباد ( کرائم رپورٹر ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈمارشل بنانے کی درخواست مسترد۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے وکیل کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔اسلام آباد ہائیکورٹ، جنرل راحل شریف کو فیلڈ مارشل بنانے کی درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان میں فیلڈ مارشل کا کوئی عہدہ موجود نہیں، عدالت پارلیمنٹ کو خاص قانون سازی کی ہدایت نہیں کرسکتی درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ سپہ سالار کی خدمات کے پیش نظر انہیں فیلڈ مارشل بنایا جائے۔
پاناما لیکس، سپریم کورٹ نے درخواستوں پر سماعت کی تاریخ یکم نومبرمقرر کردی
اسلام آباد( ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے پاناما لیکس پر درخواستوں کی سماعت یکم نومبر مقرر کر کے وزیراعظم سمیت تمام فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس پر درخواستوں کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کی تھی تاہم اب سپریم کورٹ نے پاناما لیکس پر درخواستوں کی سماعت یکم نومبر کو مقرر کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مریم نواز، کیپٹن صفدر، حسن اور حسین نواز سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے یکم نومبر سے قبل جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور اس حوالے سے نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت، سیکرٹری داخلہ، پیمرا، نیب، الیکشن کمیشن، ایف بی آر، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وزارت پارلیمانی امور کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ 30 اکتوبر تک جواب جمع کرائیں تاکہ پاناما لیکس پر کارروائی کو آگے بڑھایا جائے۔واضح رہے کہ پاناما لیکس پر تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے وقت سے پہلے بڑی خبر سنا دی
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمیں گرفتار کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام کرپشن سے تنگ ہیں تاہم یہ لڑائی عمران خان کی ذاتی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ہے ۔”ڈاکٹر طاہر القادری کیساتھ اچھے تعلقات ہیں “۔شاہ محمود نے کہا کہ کرپشن اور کرپٹ نظام سے تنگ افراد دھرنے میں آئیں اور اپنا حصہ ڈالیں ، ہماری جنگ کرپٹ نظام ہے خلا ف ہے، پاناما لیکس پر ہماری پٹیشن بڑی جامع ہے ۔”گزشتہ دھرنا بہت کامیاب تھا “۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نظریے کی بات کر رہے ہیں ، یہ لڑائی عمران خان کی ذاتی نہیں ¾شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 2014کا دھرنا بہت کامیاب تھا، اس وقت کی تحریک انصاف اور اب کی پی ٹی آئی میں زمین آسمان کا فرق ہے، مختلف جماعتوں کے قائدین اور عوام کو دو نومبر کے احتجاج میں شرکت کی اپیل کر رہے ہیں ۔
ثانیہ مرزا نے شعیب کو بڑا تحفہ دیدیا
نئی دہلی(این این آئی) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ڈبلز کی عالمی رینکنگ میں نمبرون پوزیشن پر 80 ہفتے مکمل ہوگئے ۔ یہ بات ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کیسائٹ پر اپنے جاری کئے گئے پیغام میں کی ۔ ثانیہ مرزا سے قبل یہ اعزاز مارٹینا نیوراتلا کو حاصل ہوا جو مسلسل181 ہفتے ڈبلز رینکنگ میں نمبر ون پر رہیں ۔ان کے بعد کارا بلیک 145 ہفتے اور لیزل ہربر 134 ہفتے نمبر ون کی پوزیشن پر رہیں ۔ڈبلز مقابلوں میں ہنگس کیساتھ نمبرون پوزیشن پر طویل عرصے رہنے کے بعد اب رواں برس اگست میں ہونے والے سنسناٹی اوپن میں باربورا سٹرائکووا کیساتھ کوکو واندی ویگے کو شکست دی تھی ۔ثانیہ مرزانے مارٹینا ہنگس کیساتھ 12 ماہ کے عرصے میں 13 ٹائٹل جیتے ۔مسلسل 41 فتوحات حاصل کرنے کے بعد فروری میں سینٹ پیٹرس برگ میں یہ جوڑی علیحدہ ہوئی ۔ فروری سے اگست تک کے درمیان ہنگس اور مرزا کی جوڑی نے صرف روم میں ایک ٹائٹل جیتا ۔ جس کے بعد اگست میں یہ جوڑی علیحدہ ہوگئی ۔
گورنر سندھ کے برطانوی پاسپورٹ کی کاپی منظرعام پر آ گئی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ کے برٹش پاسپورٹ کی کاپی سامنے آ گئی۔ پاسپورٹ دو ہزار نو میں جاری ہوا دو ہزار بیس تک قابل استعمال۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے آئین کے تحت دہری شہریت والا شخص گورنر نہیں بن سکتا۔ تفصیلات کے مطابق سید مصطفی کمال کی دھواں دھار پریس کانفرنس کے بعد گورنر سندھ کا برطانوی پاسپورٹ سوشل میڈیا پر آگیا۔ قانون کے مطابق دہری شہریت کا حامل شخص گورنر نہیں بن سکتا۔ اگر عشرت العباد نے حقائق چھپائے ہیں تو انہیں سزا ہوسکتی ہے۔ تحریک انصاف نے بھی گورنر کے خلاف تحقیقات اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ برٹش پاسپورٹ کے مطابق 2009سے 2020تک قابل استعمال ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ 14 برس سے اپنی شہریت سے متعلق اہم معلومات پوشیدہ رکھ کر اہم ترین عہدے پر فائز ہیں۔ الیکشن کمیشن پاکستان کے سیکرٹری کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق گورنر دہری شہریت نہیں رکھ سکتا۔ ڈاکٹر عشرت العباد کو گورنری فورا چھوڑنا پڑیگی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف بھی سید مصطفی کمال کی ہمنوا ہو گئی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر سندھ کے خلاف تحقیقات اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔ تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا برس سے گورنر کے عہدے پر فائزعشرت العباد خود بھی تمام معاملات میں ملوث رہے ہیں اور ایم کیو ایم کو بھی اس سارے کھیل کا حصہ سمجھا جائے۔
چینی سفیر کی عمران سے ملاقات،اہم پیشرفت سامنے آگئی
فتح جنگ (فرحت عباس شاہ) باخبر ذرائع سے معلوم ہواہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اورچین کے سفیر سن وی ڈونگ کی ملاقات اور چینی سفیر کی طرف سے مغربی روٹ کی دوٹوک حمایت اور تائید کے بعد وفاقی حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے تحت زیر تعمیر ہکلہ ،فتح جنگ ،ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے ذاتی طور پر مغربی روٹ کے بارے میں چین کی تشویش کا نوٹس لیا ہے اور موجودہ مشکل سیاسی صورتحال کے پیش نظرچیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑکو خصوصی ٹاسک دیا ہے کہ وہ باقی زیر تعمیر منصوبے بالائے طاق رکھتے ہوئے فل الفور مغربی روٹ پر کام تیز کرنے اور ساری توجہ اسی پر مرکوز کر دیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں اپنی فیس سیونگ کیلئے رات کے اوقات میں بھی مغربی روٹ پر کام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ضروری مشینری اور آلات متعلقہ مقامات پر پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اگرچہ مغربی روٹ ہکلہ (اسلام آباد)سے گوادر تک پھیلا ہوگالیکن اس کی سب سے اہم شاخ ہکلہ سے یارک (ڈیرہ اسماعیل خان) تک ہے ۔ جس کی لمبائی 280کلومیٹر ہے اور یہ بالکل نیا روٹ اور نئی موٹروے تعمیر ہوگی جبکہ گوادر تک باقی تمام روٹ اور ڈھانچہ موجود ہے جس سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نوازشریف نے ہکلہ موٹروے پر دن رات کام شروع کرنے کی ہدایت دے کر ایک طرف چین کو مطمئن کرنے اور دوسری طرف خیبرپختونخوا حکومت ،تحریک انصاف ،اے این پی اور جمعیت علماءاسلام (ف)کو بھی خاموش کرنے کی کوشش کی ہے جو مغربی روٹ کو نظرانداز کرنے کی صورت میں بھر پور احتجاج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ اسفند یار ولی نے کھل کر نوازشریف کی مخالفت کا اعلان کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر مغربی روٹ کو نظرانداز کیا گیا تو باقی روٹ بھی بلاک کردیں گے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق انہی دھمکیوں خطرات اور تحفظات کے پیش نظر چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کی اور مغربی روٹ کے حوالے سے ان کی شکایات سنی اور واضح پالیسی کا اعلان کیا کہ مغربی روٹ بھی سی پیک کا لازمی حصہ ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں مغربی روٹ کیلئے مختص فنڈز مشرقی روٹ کے مقابلے میں تقریباًنصف کم ہیںجو مذکورہ سیاسی جماعتوں اور کے پی کے حکومت کیلئے باعث تشویش بات ہے صرف اکیلے لاہور عبدالحکیم سیکشن کے فنڈز پورے مغربی روٹ کے فنڈز سے زیادہ ہیں ۔ جبکہ یہ سیکشن صرف 230کلومیٹر ہے اور مغربی روٹ ڈیڑھ ہزار کلومیٹرسے بھی زیادہ ہے ۔ یاد رہے کہ وزیراعظم نوازشریف گزشتہ مئی میں ڈی آئی خان جا کر ہکلہ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھا تھا ۔ اس موٹروے کے پانچ میں سے تین سیکشن ٹھیکے پر دیئے جاچکے ہیں جبکہ دو سیکشن کا ابھی تک ٹھیکہ زیر التواءہے ۔ موجودہ رفتار کے حساب سے 2018میں اس کی تکمیل ممکن نہیں دکھائی دے رہی ۔
کارکن تیاری کر لیں بلاول نے بھی اہم اعلان کر لیا
کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام پارٹی کارکنان اور جیالوں پر زور دیا ہے کہ وہ 2018کے عام انتخابات کی بھرپور تیاریاں شروع کریں کیونکہ پارٹی قیادت سندھ سمیت تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر میں متحرک اور پرجوش نئی باڈیوں کا اعلان کرنے جا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بلاول ہاو¿س میں پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی صدارت کے حتمی تین امیدواروں سید قائم علی شاہ، نثار احمد کھوڑو اور مولا بخش چانڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم این اے فریال تالپر بھی موجود تھیں، بلاول بھٹو زرداری نے تینوں امیدواروں سے انفرادی انٹرویوز لیے، اس موقع پر سید قائم علی شاہ، نثار احمد کھوڑو اور مولابخش چانڈیو نے پارٹی چیئرمین کو پارٹی اور کارکنان کی توقعات پر پورا اترنے اور کسی بھی چیلینج سے نمٹنے کے لیے اپنے اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں،بلاول بھٹو زرداری نے تینوں امیدواروں کی پارٹی کے لیے محنت اور قربانیوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت ہمیشہ سے کارکنان اور جیالوں کی رائے کا احترام کرتی ہے اور تمام نئی تنظیمیں اس کی عکاس ہونگی۔