نیو یارک(ویب ڈیسک) : معروف سرچ انجن گوگل نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر اپنے صارفین کو اپنے ڈوڈل کے ذریعے بہت خوبصورت طریقے سے پیغام دیا ہے کہ کس طرح آپ اس وبا کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پھیل جانے والے جان لیوا کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے معروف سرچ انجن گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ذریعے دنیا بھر کے صارفین کو سماجی دوری اختیار کرنے کا پیغام دے دیا۔ ڈوڈل کا پیغام ہے کہ گھروں پر رہیں، محفوظ رہیں۔ گوگل نے خوبصورت انداز اختیار کرتے ہوئے صارفین کی توجہ…
Author: Daily Khabrain
بیجنگ(ویب ڈیسک): چین نے بغیر پائلٹ کا فضائی ٹیکسی تیار کرلیا جو شہریوں کو ٹریفک جام کے مسئلے سے نجات دلانے کے علاوہ تیزرفتار اور آرام دہ فضائی سہولت فراہم کرے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’ای ہینگ‘ نامی چینی کمپنی نے اڑنے والی ٹیکسی تیار کرلی ہے تاہم اسے تین سال بعد عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے متعارف کرائی جائے گی، چین میں یہ واحد فضائی ٹیکسی سروس ہوگی جو بغیر پائلٹ کے اڑان بھرے گی اور مسافروں کو مقررہ مقام تک پہنچائے گی۔ رپورٹ کے مطابق ایک وقت میں تقریباً 2 مسافر سفر…
وزیر اعلی پنجاب نے ایکٹی مرا انجیکشن کے 1000 کورونا مریضوں پر ٹرائلز کی منظوری دے دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی پریس کانفرنس لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔10 جون2020ء) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس کی وبا خطرناک حد تک پھیل رہی ہے۔لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ 967 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے لاہور کے بڑے ٹیچنگ اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی ہے۔لاہور جنرل اسپتال اور پی کے ایل آئی کے ہائی ڈپنڈنس یونٹ اور آئی سی یو بھی مکمل طور پر بھر گئے ہیں۔حکومت پنجاب نے ایک ہزار کورونا مریضوں پر ایکٹی مرا…
لاہور(ویب ڈیسک): قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ 4 تجربہ کار کوچز کے ایک ساتھ ہونے سے بہت فائدہ ہوگا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ویڈیو کانفرنس میں قومی ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ نے کہا کہ یونس خان، میرے، مصباح اور وقار یونس کے لیے ہیلپنگ ہینڈ ہوں گے، یونس خان زبردست انسان ہیں، ان سے ہمیشہ بہترین تعلق رہا ہے۔ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں انھوں نے 11 سال کاؤنٹی کرکٹ کھیلی، 6 سال ٹیم کی کوچنگ کی، وہ پی سی بی کے ساتھ کنسلٹنٹ کی حیثیت…
ویل مدت کے لیے قیادت سونپنا خوش آئند لیکن بھرپور اعتماد بھی دیاجائے، کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینا ہونگے: سابق کپتان لاہور (ویب ڈیسک) شعیب ملک نے بابر اعظم کو با اختیار کپتان بنانے کا مشورہ دے دیا۔ ایک انٹرویومیں شعیب ملک نے کہا کہ میں بابر اعظم کا پرستار ہوں، ہمارے کلچر میں کئی منفی چیزیں ہوتی ہیں، نوجوان بیٹسمین ان سب کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں،وہ اپنی ذمہ داریاں نہیں بھولتے، بہتر یہی ہوتا ہے کہ کسی کے بس میں جو ہواسے بہترین انداز میں سرانجام دے، بابر اعظم میں یہی…
ویب ڈیسک : اداکارہ میرا نے عالمگیر وبا کورونا کی مشکل گھڑی میں قوم کا ہمت و حوصلہ بڑھانے کے لیے خصوصی پیغام دیا ہے۔ اداکارہ میرا نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے پتا ہے آپ لوگ پریشان، بہت گھبرائے ہوئے ہیں، مجھے یہ بھی پتا ہے آپ لوگوں کے گھروں میں کیا ہو رہا ہے۔ میرا نے کہا کہ میں سب سمجھتی ہوں، آپ کے دلوں کا حال خوب جانتی ہوں، پریشان نہ ہوں اچھا وقت جلد آئے گا، مجھ پر بھروسہ رکھیں اور اپنا خیال رکھیں۔ واضح رہے گزشتہ ماہ اداکارہ نے بھی امریکا سے وطن واپس لوٹنے کے بعد اپنا کورونا…
کراچی: سندھ پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گمشدہ یا اغوا ہونے والے بچوں کے والدین کی مدد کے لیے ایپ متعارف کرادی۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس، چائلڈ پروٹیکشن بیورو، سی پی ایل سی نے مشترکہ طور پر بنائی جانے والی ’زینب الرٹ‘ نامی ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرادی۔ اس ایپ کو قصور کی ننھی زینب کے نام سے منسوب کیا گیا تاکہ دیگر اغوا یا گمشدہ ہونے والے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ اینڈرائیڈ ورژن استعمال کرنے والے صارفین گوگل پلے اسٹور سے اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے گھر…
سڈنی(ویب ڈیسک) : آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بالر بریٹ لی نے کہا ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی جائے۔ یہ بات انہوں نے بھارت کے سابق مایہ ناز بیٹسمین سچن ٹنڈولکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ایک موبائل ایپ کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے بریٹ لی کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ جب اس سال ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی تو شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی کیوں کہ ان کی موجودگی سے کھلاڑیوں کو…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 702 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 255 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 385 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 43 ہزار 460، سندھ میں 41 ہزار 303، خیبر پختونخوا میں 14 ہزار 527، بلوچستان میں 7 ہزار 31، گلگت بلتستان میں 974، اسلام آباد میں…
امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا پاکستان کو 21 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کا نیس ڈیک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر کو دھچکا لگا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے ضرورت مند افراد کی مالی امداد کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں اور امریکی حکومت نے بھی پاکستان کو 10 ترجیحی ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے، کورونا کا مقابلہ…