سری نگر:(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں محاصرے کی آڑ میں مزید 5 کشمیریوں کو شہیدکیا۔کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے شوپیاں کے علاقے سوگوہندھما کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اتوار سے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج کا یہ تیسرا محاصرہ ہے، اب تک 14 کشمیری شہید اور درجنوں کو زخمی کیا جا چکا ہے۔
Author: Daily Khabrain
ملتان(ویب ڈیسک)تین دن سے بخار اور سانس کی تکلیف کا شکار مفتی عبدالقوی کو مظفر گڑھ کے طیب ایردوان ہسپتال میں منتقل کردیا گیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عبدالقوی کا کہنا ہے کہ تین دن سے بخار اورسانس لینے میں تکلیف تھی، طیب اردوان اسپتال میں زیر علاج ہوں،کورونا کا ٹیسٹ کرایا ہے لیکن ٹیسٹ کا نتیجہ ابھی نہیں آیا ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپنی صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔
کرا چی (ویب ڈیسک)پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس نے ایک ٹک ٹاک سٹوڈیو سیل کر دیا ہے، جس میں پولیس سٹیشن بنایا گیا تھا۔کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے سن بیم اپارٹمنٹ میں موجود اس فلیٹ پر جب پولیس پہنچی تو یہ بند تھا اور اہلکار تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ڈی ایس پی شاہراہ فیصل اقبال شیخ نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ انھیں مقامی لوگوں نے اطلاع دی تھی کہ یہاں تھانہ بنایا گیا ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مارا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔’اس جعلی…
اداکارہ مہوش حیات نے ٹویٹ کے ذریعے اسلام آباد اور مارگلہ ہلز کی ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جب بھی موقع ملتا ہے میں مارگلہ ہلز ضرور جاتی ہوں لیکن وہاں پھیلائی گئی گندگی اور کچرا دیکھ کر بہت مایوسی ہوتی ہے ، اداکارہ نے اسلام آباد کے عوام سے یہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا گھر ہے ہمیں اسے صاف ستھرا رکھنا چاہیے، اس طرح کچرا پھیلا کر ہم آنے والے سیاحوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔۔۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک): قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ سیکریٹریٹ کو کرونا وائرس نے گھیر لیا ہے، مزید 3 اراکین قومی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرایع نے بتایا ہے کہ پارلیمنٹ سیکریٹریٹ کے مزید 22 ملازمین میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے، جب کہ نیشنل اسمبلی کے تین اراکین میں بھی وائرس کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے۔ ذرایع کے مطابق پارلیمنٹ میں کرونا سے متاثرہ ملازمین کی تعداد 80 سے تجاوز کر گئی ہے، این آئی ایچ نے کرونا ٹیسٹ رپورٹ پارلیمنٹ سیکریٹریٹ کو بھجوا دی، خیال رہے کہ پارلیمنٹ…
20 مرتبہ گرینڈ سلامز ٹینس کے چیمپیئن راجر فیڈرر کا کہنا ہے کہ وہ 2021تک کھیل سے دور رہیں گے اس کی وجہ انہوں نے اپنے گھٹنے کی حالیہ سرجری بتائی جس کے باعث انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
سڈنی(ویب ڈیسک) : آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بالر بریٹ لی نے کہا ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی جائے۔ یہ بات انہوں نے بھارت کے سابق مایہ ناز بیٹسمین سچن ٹنڈولکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ایک موبائل ایپ کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے بریٹ لی کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ جب اس سال ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی تو شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی کیوں کہ ان کی موجودگی سے کھلاڑیوں کو…
کھٹمنڈو (ویب ڈیسک): بھارت کی مخالفت اور ناراضگی کے باوجود نیپالی پارلیمنٹ نے ان علاقوں کو جن پر بھارت اپنا دعوی کرتا ہے شامل کرتے ہوئے نیپال کا نیا سیاسی نقشہ منظور کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لداخ پر چین سے ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت کو ایک اور محاذ پر زور دار جھٹکا لگ گیا۔ بھارتی سرحد سے متصل تین متنازع علاقے نیپال کے نقشے میں شامل کر لیے گئے۔ نقشے کی تبدیلی کے لیے آئینی ترمیم بل ایوان زیریں میں بحث کے لیے پیش کیا گیا جسے اراکین نے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا ہے۔ غیر ملکی خبر…
ہر اننگز میں اضافی ریویو ملے گا،ٹیسٹ میں کورونا متبادل پلیئر کی اجازت دبئی (ویب ڈیسک) گیند کو تھوک سے چمکانے پر 5 رنز کی پنالٹی عائد ہوگی جب کہ کم تجربہ رکھنے والے امپائرز کی وجہ سے ٹیموں کو ہر اننگز میں اضافی ریویو ملے گا۔ حال ہی میں کرکٹ کمیٹی نے مختلف اقدامات کی سفارش کردی تھی، کونسل نے واضح کیا ہے کہ پلیئنگ کنڈیشنز میں عارضی تبدیلیوں کا اطلاق ون ڈے اور ٹوئنٹی کرکٹ میں نہیں ہوگا۔گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی کے حوالے سے آئی سی سی نے واضح کیا کہ شروع میں اگر کسی پلیئر نے ایسا کیا…
لاہور(ویب ڈیسک) : کورونا وائرس کے پیش نظر ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کودینے کا فیصلہ کرلیا گیا، پاکستان رواں سال کی بجائے آ ئندہ سال ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، فیصلہ سری لنکا میں کورونا کی بہتر صورتحال کے باعث کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی سی اجلاس میں میزبانی سری لنکاکو دینے کی پیشکش پی سی بی نےکی ، جس پر سری لنکن کرکٹ بورڈ رواں سال ایشیا کپ کی میزبانی کے لئے تیار ہو گیا۔…
