All posts by Faisal Khan

حکومت کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے فضائی سفر کے کرایوں میں کمی اور پنشن متعارف کروانے کا فیصلہ

ہم پنشن اسکیم میں توسیع کر رہے ہیں جس سے مزدوروں ، ڈرائیوروں ، باورچیوں اور دیگر گھریلو ملازموں کو اسکیم میں شامل کر کے اس میں توسیع کی جائے گی، معاون خصوصی زلفی بخاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) حکومت کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے فضائی سفر کے کرایوں میں کمی اور پنشن متعارف کروانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مبطابق غیر ملکی خبررساں ادرے سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اووسیز پاکستانی زلفی بخاری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بیرون ملک موجود پاکستانیوں کے لئے فضائی سفر کے کرایوں میں کمی اور پنشن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بات کرتے ہوئے ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہم پنشن اسکیم میں توسیع کر رہے ہیں جس سے مزدوروں ، ڈرائیوروں ، باورچیوں اور دیگر گھریلو ملازموں کو اسکیم میں شامل کر کے اس میں توسیع کی جائے گی۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں پالیسی بنائی جا رہی ہے اور بہت جلد کچھ مہینوں میں وہ سب کے سامنے پیش کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت معاشرے کے غریب طبقے کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کرتی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ای او بی آئی پنشن میں ایک لاکھ روپے سے اضافہ کیا ہے اور وہ اس میں مزید اضافہ کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

خیال رہے کہ اس وقت پاکستانیوں کی کثیر تعداد بیرون ملک میں موجود ہے، ہر سال پاکستانیوں17 کی بڑی تعداد نوکری کی تلاش میں مختلف ممالک جاتی ہے۔ حالیہ کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ان پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو بیروزگاری کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد ان کی جانب سے حکومت سے اپیل کی گئی تھی کہ ان کی واپسی کا انتظام کیا جائے کیونکہ ان کے پاس ذرائع موجود نہ تھے۔تاہم اس مشکل وقت میں حکومت پاکستان کی جانب سے ایسے مجبور لوگوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد اب معاون خصوصی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بیرون ملک موجود پاکستانیوں کے لئے فضائی سفر کے کرایوں میں کمی اور پنشن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہم پنشن اسکیم میں توسیع کر رہے ہیں جس سے مزدوروں ، ڈرائیوروں ، باورچیوں اور دیگر گھریلو ملازموں کو اسکیم میں شامل کر کے اس میں توسیع کی جائے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ سے نو اگست تک پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا

مانچسٹر(ویب ڈیسک ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ سے نو اگست تک پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق 15 سے 30 جولائی تک پریکٹس انٹراسکواڈ میچزاور آرام ہوگا یکم اگست کو ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 سے 9 اگست تک پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا جبکہ 10 اگست کو ٹیم ساؤتھمپٹن روانہ ہوگی ،13 سے 17 اگست تک دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا ،21 سے 25 اگست تک تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا ،26 اگست کو ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی ،28 اگست کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،30 اگست کودوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،یکم ستمبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،2ستمبر ٹیم واپس لاہور روانہ ہوگی ۔

کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں سیاحت کو 320 ارب ڈالر کا خسارہ

ویب ڈیسک : اقوام متحدہ کی عالمی تنظیم برائے سیاحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں سیاحت کی صنعت کو پانچ ماہ کے دوران 320 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کا کہنا ہے کہ جنوری سے مئی کے درمیان سیاحوٕں کی آمد میں 56 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

سیاحت کی صنعت خسارے میں جانے سے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئیں، رواں برس کا خسارہ 2009 کے مالیاتی بحران کے خسارے سے بھی تین گنا زیادہ ہے۔

مودی سرکار کا بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی 5 اگست کو بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایودھیا میں بابری مسجد کی متنازع زمین کی جگہ پر 161 فٹ بلند مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد وزیراعظم نریندرا مودی رکھیں گے جس کے لیے 5 اگست کی تاریخ رکھی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 5 اگست 2019ء کو مقبوضہ وادی میں قابض مودی سرکار نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور وادی کو دو یونین ٹریٹری میں تبدیل کردیا تھا۔

شدت پسند ہندو قوم پرست جماعت وشوا ہندو پریشد یا ورلڈ ہندو آرگنائزیشن کے مطابق 5 اگست کی تاریخ علم نجوم کے مطابق ہندوؤں کے لیے نیک شگون ہے اس لیے اسی دن مندر کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے عوامی اجتماع کے بجائے رسومات کو براہِ راست نشر کیا جائے گا اور صرف مخصوص لوگ تقریب میں شریک کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ برس 9 نومبر کو 2019 کو بابری مسجد کی متنازع زمین پر رام مندر تعمیر کرنے اور مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کے لیے متبادل جگہ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا جس پر مسلم رہنما اسد اویسی نے کہا تھا کہ مسلمانوں کو مسجد کے لیے 5 ایکڑ زمین کی بھیک نہیں چاہیئے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی ملاقات

راولپنڈی (ویب ڈیسک  ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحیٰ کی نماز کیلئے مساجد، مزارات بند

ویب ڈیسک : بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کے پیش نظر عید الاضحیٰ کے موقع پر عید کے اجتماعات پر پابندی لگا دی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈویژنل کمشنر نے ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق عید الاضحیٰ پر وادی میں تمام مساجد اور مزارات نماز کے لیے بند رہیں گے۔

ایشوریا رائے اورانکی بیٹی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

ممبئی ویب ڈیسک : بالی ووڈ اداکارہ ایشیوریا رائے اور ان کی بیٹی ارادھیا کورونا وائرس مثبت آنے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم آج ان کے کورونا رپورٹ منفی آ گئی ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی کو کچھ دن پہلے سانس لینے میں دشواری کے باعث ” نانا وتی “ ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج رہیں تاہم اب ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیاہے ۔ اداکارہ کے شوہر ابھیشیک بچن نے بھی ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے خبر کی تصدیق کر دی ہے ۔

بھارت میں مزید 47 چینی ایپلی کیشنز پر پابندی عائد

حکومت نے 250 ایپلی کیشنز کی فہرست تیار کررکھی ہے جنہیں قومی سلامتی کے لیے خطرہ قراردیا جارہا ہے. بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ

نئی دہلی(ویب ڈیسک ) بھارتی حکومت گزشتہ ماہ 59 چینی ایپلی کیشنز کو بند کرنے کے بعد مزید 47 چینی ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کردی ہے. واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ ماہ کے آخر میں معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلی کیشنز کو ملکی خودمختاری، سالمیت، دفاع اور امن و امان کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی کا اعلان کیا تھا‘تاہم اس مرتبہ بھارت نے مزید 47 ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی ہیں جن کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ گزشتہ بند کی جانے والی ایپلی کیشنز کی کلون ایپلی کیشنز تھی.

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق پابندی کا سامنا کرنے والی ان نئی ایپلی کیشنز کی فہرست کا اعلان کیا جانا ابھی باقی ہے‘تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس اعلان کا با ضابطہ اعلان کیا جانا ابھی باقی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے مزید 250 ایپلی کیشنز کی فہرست تیار کی ہے جن کا صارفین کی پرائیویسی یا قومی سلامتی کی خلاف ورزی کے حوالے سے معائنہ کیا جارہا ہے کہا جارہا ہے کہ دنیا کا معروف گیم پب جی بھی اس نئی پابندی کا سامنا کرنے والے ایپلی کیشنز میں شامل ہے.واضح رہے کہ بھارت نے چینی ایپلی کیشنز کو بند کرنے کا فیصلہ چین اور بھارت کے درمیان لداخ میں حالیہ کشیدگی کے بعد لیا اور یہ چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا اقدام قرار دیا جارہا ہے‘بھارتی حکومت نے ایپلی کیشنز بند کرنے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان ایپلی کیشنز میں بھارتی شہریوں کے ڈیٹا سیکیورٹی اور پرائیویسی کے تحفظ کے حوالے سے خدشات موجود تھے، اس کے علاوہ ملکی خودمختاری اور سیکیورٹی کے لیے بھی خطرات کے خدشات سامنے آئے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو متعدد ذرائع بشمول متعدد رپورٹس میں لاتعداد شکایات ملی تھیں، جن میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارمز پر موجود مختلف موبائل ایپس کے غلط استعمال کو رپورٹ کیا گیا تھا، جو صارفین کا ڈیٹا چوری اور غیرقانونی طریقے سے بھارت سے باہر سرورز پر منتقل کررہی تھیں.بھارتی وزارت خارجہ کے زیر تحت انڈین سائبر کرائم کو آرڈینیٹ سینٹر نے ان ایپس کو بلاک کرنے کی سفارشات وزارت آئی ٹی کو بھیجی تھیں بیان میں اس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وزارت کے سامنے متعدد نمائندگان نے ان خدشات کا اظہار کیا تھا کہ مخصوص ایپس کو کام جاری رکھنے کی اجازت دینے سے شہریوں کے ڈیٹا کی سیکیورٹی اور پرائیویسی خطرے میں پڑسکتی ہے.2015 سے 2019 کے دوران چینی کمپنیوں بشمول علی بابا اور دیگر نے بھارتی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں ساڑھے 5 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کی تھی واضح رہے کہ بھارت اور چین کے فوجیوں کے مابین 15 جون کو ہونے والے تصادم میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے. امریکا کی خلائی ٹیکنالوجی کمپنی میکسار ٹیکنالوجیز کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دکھایا گیا تھا کہ وادی گلوان کے ساتھ چینی تنصیبات نظر آرہی ہیں آسٹریلیا کے اسٹریٹجک پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے مصنوعی سیارہ ڈیٹا کے ماہر نیتھن روسر نے کہا تھا کہ اس تعمیر سے پتا چلتا ہے کہ کشیدگی میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے.یہ وادی گلوان اور دریائے شیوک کے سنگم پر شروع ہوتی ہے اور دونوں فریقین جس لائن آف ایکچوئل کنٹرول کو باضابطہ تسلیم کرتے ہیں، وادی میں ان دریاﺅں کے سنگم کے مشرق میں واقع ہے چین اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ میں بھارت کے 20 فوجی مارے گئے تھے اور یہ 45 سال کے دوران دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان سب سے خونریز جھڑپ ہے ماہرین کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست جنگ کے امکانات انتہائی کم ہیں البتہ کشیدگی میں کمی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے. چین دعویٰ کرتا ہے کہ اس کا 90 ہزار اسکوائر کلومیٹر کا علاقہ بھارت میں واقع ہے جس کے جواب میں بھارت کا دعویٰ ہے کہ اس کا 38 ہزار اسکوائر کلومیٹر کا علاقہ چین کی حدود میں اکسائی چن کے پہاڑی علاقے میں واقع ہے.

آئی سی سی نے ورلڈ کپ سپرلیگ کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک : آئی سی سی نے ورلڈ کپ سپرلیگ کا اعلان کر دیا جس کا آغاز 30 جولائی سے ہوگا۔

پہلا جوڑ 30 جولائی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں پڑے گا، سپر لیگ سے ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا، 12 فل ممبر ملکوں اور ایک کوالیفائر نیدر لینڈ میں سے ہر ایک کو 3،3 میچز پر مشتمل 4 ہوم  اور اتنی ہی اوے سیریز کھیلنا ہوں گی، ان میں سے ٹاپ تھری کو بھارت میں ہونے والے میگا ایونٹ میں براہ راست شرکت کا پروانہ جاری ہو جائے گا۔

آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف  ایلر ڈائس کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سپر لیگ کا عالمی چیمپئن انگلینڈ اور آئرلینڈ کے مقابلوں کے ساتھ آغاز خوش آئند ہے، میگا ایونٹ کے انعقاد سے قبل ہونے والے ایک روزہ میچز میں شائقین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے لیگ  اہم کردار ادا کرے گی۔

حکومت کا شوگر مافیا کیخلاف کارروائی کیلئے اداروں اور صوبوں کو تحقیقات کا حکم

ویب ڈیسک : حکومت نے شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے شوگر کمیشن رپورٹ کی بنیاد پر ایف بی آر، ایس ای سی پی اور ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

شوگر مافیا کے خلاف کارروائی کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے گورنر اسٹیٹ بینک، مسابقتی کمیشن اور 3 صوبوں کو خط لکھ دیے ، خط کے ساتھ شوگر کمیشن رپورٹ بھی ارسال کی گئی ہے اور متعلقہ محکموں کو 90 روز میں عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے چیف سیکرٹریز کو بھی خط لکھ دیے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومتیں شوگر کمیشن رپورٹ کے پیش نظر مختلف شوگر ملز کی تحقیقات کریں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گنا کاشتکاروں سے کم قیمت پر گنا خریدنے والی شوگر ملز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے، وفاقی حکومت کے مطابق مختلف شوگرملز کا معاملہ صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن کے دائرہ اختیارمیں آتا ہے۔

صوبائی حکومتوں کو شوگرملز کی جانب سے گنا کاشتکاروں کو سود پرقرض دینے کی تحقیقات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے 23 جون کو شوگر ما فیا کے خلاف ایکشن پلان کی منظوری دی تھی اور حکومت نے ایف بی آر کو ملک بھر کی تمام شوگر ملز کا آڈٹ کرنے کا کہہ دیا ہے۔

حکومت نے ایف بی آر کو شوگر ملز کی بے نامی ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جب کہ نیب کو کابینہ فیصلے کے تناظرمیں شوگرملز اورمالکان کے مالی معاملات کی تحقیقات کا کہا گیا ہے۔

نیب کو شوگر کمیشن کے نتائج کی روشنی میں ذمہ داران کا تعین کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ اسٹیٹ بینک کو چینی ذخائرکے غلط استعمال اورمشکوک برآمدات کی تحقیقات کا کہا گیا ہے۔

حکومت نے اسٹیٹ بینک کو شوگر ملز کو سبسڈی کی ادائیگی کے باوجود گنا کاشتکاروں کو کم ادائیگی کی تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے تمام شوگر ملز سے متعلق جامع رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔

ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کو کارپوریٹ فراڈ کی تحقیقات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ایس ای سی پی کو ذمہ داران کے تعین اور قانون کے مطابق عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ مسابقتی کمیشن سے شوگر مافیا کے خلاف اقدامات میں تاخیر پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مسابقتی کمیشن وجوہات کا تعین کرے کہ شوگر کارٹل کے خلاف کوئی ایکشن کیوں نہیں کیا گیا، مسابقتی کمیشن کو شوگرکارٹل کی ذخیرہ اندوزی اور یوٹیلٹی اسٹورز پرچینی کی عدم فراہمی کی تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے خط میں کہا ہے کہ شوگر ملز مالکان کی جانب سے تاخیری حربے اپنائے گئے، حکومت نے شوگر مافیا کی جانب سے بلیک میل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ شوگر کمیشن رپورٹ آنے کے بعد ملز مالکان نے عدالتوں میں چیلنج کر دیا تھا، معاملہ عدالتوں میں زیر سماعت ہونے کے باعث تاخیر کا باعث بنا۔