فرانس کے مختلف شہروں میں کھٹمل پھیل گئے۔ پیرس اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں کھٹمل (کیڑوں) کی بھرمار، میٹرو اور ٹرینوں میں بھی کھٹمل کا راج خوشبوؤں کا شہر پیرس کھٹملوں کا شہر بن گیا۔فرانس کے شہر مارسائی کے کالج میں کھٹمل کی بھرمار، کالج کو بند کردیا گیا۔ یہ کھٹمل فرانس میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پھیلے
All posts by Khabrain News
فاسٹ بولر محمد عباس ہیتھرو ایئرپورٹ پر پھنس گئے
پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس گزشتہ روز سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں، اُن کی وطن واپسی کی فلائٹ دو مرتبہ منسوخ ہو ئی ہے۔
محمد عباس اور دیگر مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں، پاکستانی فاسٹ بولر کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے برطانیہ میں موجود ہیں۔
کرکٹر کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئرلائن کی فلائٹ میں تاخیر ہونے کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ ایئر لائن کا ایئرکنڈیشنڈ بھی نہیں چل رہا، گرمی کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے۔
ورلڈکپ وارم اپ میچ: پاکستان کو نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا کے ہاتھوں بھی شکست
ورلڈکپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 14 رنز سے شکست ہوگئی۔
352 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 337 رنز بناسکی، بابراعظم نے 90 اور افتخار احمد نے 83 رنز بنائے۔
اس کے علاوہ محمد نواز نے 50 اور فخرزمان نے 22 رنز اسکور کیے جبکہ حسن علی اور امام الحق نے 16 ،16 رنز بنائے۔
حیدرآباد کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 351 رنز بنائے۔
کینگروز کی جانب سے گلین میکسویل 77 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کیمرون گرین نے ناقابل شکست 50 رنز بنائے۔
اس کے علاوہ ڈیوڈ وارنر اور جوش انگلس نے 48 ، 48 رنزکی اننگز کھیلی،جبکہ مارنس لبوشین نے 40 ، مچل مارش نے 31 اور اسٹیو اسمتھ نے 27 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم ، حارث رؤف ، شاداب خان اور محمدنواز نے ایک ایک وکٹ لی۔
فاسٹ بولر حارث رؤف سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے، انہوں نے 9 اوورز میں 97 رنز دیے۔
آج کے وارم اپ میچ میں نائب کپتان شاداب خان نے کپتانی کی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کو اپنے پہلے وارم اپ میچ میں بھی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
استحکام پاکستان پارٹی _ امید کی نئ کرن ہے ،جہانگیرترین
چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی کی خبریں میڈیا گروپ امتنان شاہد سے ملاقات
ملاقات میں سابق وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور عون چوہدری کی بھی شرکت
ملاقات میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
جہانگیرخان ترین نے استحکام پاکستان کے منشور بارے امتنان شاہد کو آگاہ کیا
استحکام پاکستان پارٹی کے لوگوں کے لئے امید کی نئی کرن بن کر سامنے آئی یے – جہانگیرخان ترین
ہم اس پارٹی کے منشور کے تحت ملک کو مضبوط مستحکم اور ترقی یافتہ بنائیں گے – جہانگیر خان ترین
ملک کو اندھیروں سے نکالنا ہمارا نصب العین اور منزل ہے – جہانگیر خان ترین
جہانگیر ترین نے ضیا شاہد کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا
ضیا شاہد پاکستان میں جدید صحافت کے بانی تھے – جہانگیر خان ترین
خبریں میڈیا گروپ پاکستان میں معتبر ترین اور صف اول صحافتی اداروں میں شامل ہے- جہانگیر خان ترین
ملاقات میں آئندہ انتخابات ملک کی معاشی اور دفاعی صورتحال سمیت بین الاقوامی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی
ٹانک: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 10دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں کیا گیا، یہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں، بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقہ مکینوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
نواز شریف حفاظتی ضمانت لے کر وطن واپس آئیں گے اور عدالت کے سامنے سرینڈر کریں گے، رانا ثناء اللہ
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کے لیے ہماری قانونی ٹیم نے تیاری مکمل کرلی ہے، انشاءاللہ وہ حفاظتی ضمانت لے کر وطن واپس آئیں گے اور عدالت میں سرینڈر کریں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پوری قوم نواز شریف کے استقبال کی منتظر ہے جسے وہ نجات دہندہ سمجھتے ہیں، جب جب پاکستان پر کڑا وقت آیا نواز شریف نے قوم کو سرخرو کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر نئے پاکستان کا تجربہ نہ کیا جاتا تو 2022 تک پاکستان میں سی پیک مکمل ہوچکا ہوتا اور پاکستان ترقی یافتہ ممالک اور جی 20 ممالک کی فہرست میں آچکا ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے 28 جولائی 2017 کو بابا رحمتے کی سربراہی میں جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ نے اس وقت کی حکومت کے خلاف فیصلہ دیا اور پاکستان آج تک بحرانی کیفیت میں مبتلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر میاں نواز شریف دوبارہ آکر اپنی جماعت کی قیادت کریں گے، وہ 21 اکتوبر کو قوم کو ایک نئی امید دینے اور اس امید کو یقین میں بدلنے کے لیے پاکستان واپس تشریف لارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں مینار پاکستان پر نواز شریف کے استقبال کے لیے پورے پاکستان سے لوگ پہنچیں گے، نواز شریف اپنے خطاب میں نئی امید کو یقین میں بدلنے کے لیے راہ بھی وضع کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف کے خطاب کا مرکزی نقطہ پاکستان ہوگا، اس میں دیگر چیزیں بھی شامل ہوسکتی ہیں، مسلم لیگ (ن) اپنا منشور بھی پیش کرے گی لیکن نواز شریف کی واپسی کا محور پاکستان ہی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانے سے پیچھے ہٹ جانے سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے، ہماری جدوجہد کا محور پاکستان اور عام آدمی کی فلاح و بہبود ہونا چاہیے یا ہم اپنے دکھڑے لے کر بیٹھ جائیں کہ فلاں نے مجھے جیل میں ڈالا تھا اور فلاں کے خلاف میں مقدمہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ انتقامی سیاست نے ہی اس ملک کا بھٹا بٹھایا ہے، ہمارے ساتھ اور ہمارے قائد کے ساتھ ناانصافی کرنے والوں میں سے کسی کا نام ہم نہیں بھولیں گے، لیکن نواز شریف قوم کے لیے امید کا پیغام لے کر آرہے ہیں۔
نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کے امکان کے حوالے سے سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کے لیے ہماری قانونی ٹیم نے تیاری مکمل کرلی ہے، انشاء اللہ وہ حفاظتی ضمانت لے کر وطن واپس آئیں گے اور عدالت میں سرینڈر کریں گے۔
بیک ڈور اشاروں سے متعلق سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ ہم ایسے اشاروں پر یقین نہیں رکھتے، ہمیں اپنے کیس کے حقائق کے پیش نظر پورا یقین ہے کہ نواز شریف بے گناہ اور بے قصور ہیں، ان کے کیس میں اتنی سکت ہی نہیں ہے کہ ہمیں یہ ریلیف نہ ملے، اس لیے ہمیں یقین ہے کہ کسی اشارے اور گارنٹی کے بغیر نواز شریف کو ریلیف ضرور ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے بھی الیکشن لڑنے کے خلاف نہیں ہیں لیکن جو لوگ 9 مئی فسادات میں ملوث تھے انہیں اس کی سزا ضرور ملنی چاہیے، ہم اقتدار میں آکر بھی کسی سے انتقام نہیں لیں گے بلکہ پاکستان کو مضبوط اور خوشحال کریں گے۔
انتہاپسندی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی ہرممکن مدد کریں گے؛ امریکا
واشنگٹن: (خبریں ڈیجیٹل) امریکا نے مستونگ خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی عوام نے کئی دہشت گرد حملوں کو جھیلا ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ مستونگ خود کش دھماکے میں لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھودیا۔ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں امریکی ترجمان نے کہا کہ سال کے آغاز میں ہی امریکا اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دہشت گردی کے خطرات، افغانستان کے ساتھ سرحدی حفاظت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔
ترجمان میتھیو ملر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتی فورمز پر پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔
امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ ہر شہری کو اپنے مذہب اور عقیدے پر بلا خوف و خطر عمل کرنے کا حق حاصل ہے۔ مذہبی انتہاپسندی کی گنجائش نہیں۔
پاکستان میں 24 خودکش حملوں میں سے 14 میں افغانی ملوث تھے، نگراں وزیر داخلہ
اسلام آباد: (خبریں ڈیجیٹل) نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 خودکش حملوں میں سے 14 حملوں میں افغانی ملوث تھے، افغانستان سے ہم پر حملے ہوتے ہیں جس کے ثبوت ہم افغان حکام کے سامنے رکھتے ہیں، افغانستان میں شیخ ہیبت اللہ کے فتوے پر عمل ہونا چاہیے۔
یہ بات انہوں ںے اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہی۔ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں آرمی چیف بھی شریک ہوئے، فیصلہ کیا گیا کہ ایک بھی پاکستان کی بہبود، سلامتی ہمارے لیے سب سے زیادہ مقدم ہے، ہمارے لیے سب سے اہم پاکستان اور پاکستانی قوم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ غیرقانونی رہائش پذیر غیرملکیوں کو یکم نومبر تک اپنے اپنے ملک واپسی کی ہدایت کی گئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے یکم نومبر سے انہیں ڈی پورٹ کردیا جائے گا اس کے بعد کوئی بھی پاسپورٹ پر ویزا لے کر ہی پاکستان آسکے گا۔
وزیر داخلہ ںے کہا کہ ہنڈی و حوالہ اور بجلی چوری پر آپریشن مزید سخت کیے جائیں گے، ویب پورٹل کے ذریعے غیر قانونی پناہ گزینوں، غیر قانونی جائیدادوں کے حوالے سے اطلاع دی جاسکے گی جس پر انعام بھی دیا جائے گا، منشیات کے خلاف سخت سے سخت ترین اقامات اٹھائے جارہے ہیں، بلوچستان میں ایک بڑا آپریشن کیا گیا ہے، مزید سخت آپریشن کیے جائیں گے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسی کو بھی کسی بھی نام پر وائلنس کی اجازت نہیں ہوگی، ایسی وائلنس جس میں کوئی بھی اپنا ایجنڈا بندوق کے ذریعہ مسلط کرنا چاہے گا اس پر ریاستی ادارے حرکت میں آئیں گے، اسلام کے نام پر ریاست پر حملہ آوروں کو سختی کے ساتھ کچلا جائے گا، اسلامی تعلیمات کے خلاف کسی کو اقلیتوں کے خلاف جھتہ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی ان سے سختی سے نمٹا جائے گا، اقلیتوں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ صحت مندانہ یونین پروموٹ کی جائیں گی جب کہ باقی یونینز کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، کسی کا احتجاج کا حق روکا نہیں جائے گا، ضروری خدمات میں تنظیموں کو روکا جائے گا ،یونٹی فیتھ اور ڈسپلن کے قائد کے اصولوں پر عمل ہوگا۔
نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ جنوری سے اب تک 24 خودکش حملے ہوئے جن میں سے 14 حملوں میں افغانی ملوث تھے، افغانستان میں شیخ ہیبت اللہ کے فتوے پر عمل ہونا چاہیے، افغانستان سے ہم پر حملے ہوتے ہیں جس کے ثبوت موجود ہیں، ہم تمام معاملات فارن آفس کے ذریعے افغان حکام کے سامنے رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں اپنے اداروں کو مضبوط کررہے ہیں نادرا ایک قومی سیکیورٹی محکمہ ہے جس کا ڈیٹا بہت اہم ہے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کی گئی ہے، چیئرمین نادرا کا ڈیجیٹل ورک میں بہت کردار ہے وہ نادرا کو ٹھیک کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی پناہ گزینوں کے پاس کوئی دستاویزات نہیں ہیں، ہم اپنے گھر کو آرڈر میں لے کر آرہے ہیں پاکستان میں 44 لاکھ افغانی ہیں جن میں سے صرف 17 لاکھ 30 ہزار قانونی طور پر مقیم ہیں ہمارے پاس صلاحیت موجود ہے کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو نکال سکیں۔
نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کے اجلاس
نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، خفیہ اداروں کے حکام اور وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی و صوبائی وزراء شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی غیرملکیوں کو ملک سے نکل جانے کے لیے حتمی ڈیڈ لائن دینے کا امکان ہے، تمام غیر قانونی غیرملکی ڈیڈ لائن تک تمام اثاثے بیچ کر اپنے وطن واپس جانے کے پابند ہوں گے اور ڈیڈ لائن ختم ہونے پر غیر ملکیوں کو ملک بدر کر کے ان کی جائیدادیں قرق کر دی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان شہری اجراء کردہ ڈیجیٹائزڈ ’ای تزکیرہ‘ پر ہی پاکستان کا سفر کر سکیں گے، پاکستان میں صرف ’پروف آف رجسٹریشن‘ والے افغان مہاجرین سکونت کے اہل ہوں گے جبکہ باقاعدہ قانونی ویزے والے افغان شہری بھی پاکستان کا سفر کرنے کے اہل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی جاری رہے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
محکمہ صحت سندھ نے نپاہ وائرس کے ممکنہ پھیلاؤپرالرٹ جاری کردیا وائرس کی علامات بخار، سرو جسم درد اور سنگین صورتوں میں کوما شامل
کراچی: محکمہ صحت سندھ نے بھارت میں پھیلنے والے خطرناک وائرس نپاہ کے پاکستان میں بھی پھیلاو کے ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
نپاہ وائرس کے سلسلے میں محکمہ صحت سندھ نے سرکاری اسپتالوں کے سربراہان کو بھی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے نپاہ وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر تمام عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سندھ نے تمام اسپتالوں کو مراسلہ لکھ دیا جس میں محکمہ صحت سندھ کی جانب سے سندھ بھر کے اسپتالوں کے ایم ایس ، ڈائریکٹرز، اور محکمہ لائیو اسٹاک کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق نپاہ وائرس جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے انسانوں میں تیزی سے پھیلتا ہے۔ وائرس کی ابتدائی علامات میں بخار،سر میں درد ،جسم میں درد اور کوما سمیت دیگر علامات شامل ہیں۔ تاہم سندھ سمیت پاکستان بھر میں تاحال کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
انتباہ میں وائرس کی علامات کی بھی فہرست دی گئی ہے، جس میں بخار، سر درد، جسم میں درد، اور سنگین صورتوں میں کوما شامل ہو سکتے ہیں۔

















