Author: Khabrain News

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے پلاسٹک کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی تردید کردی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پلاسٹک ( پولیمر) نوٹوں کی سیریز کے جرا سے متعلق مختلف نیوز چینلز اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں درست نہیں۔ اسٹیٹ بینک نے ان خبروں کو غیر حقیقی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کو کاغذ سے پلاسٹک (پولیمر) میں تبدیل کرنے سے متعلق فی الحال کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے۔ اسٹیٹ بینک کپاس پر مبنی کاغذ استعمال کرتا ہے جو…

مزید پڑھیں

تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں میں تبدیلی کردی ہے۔ پی ٹی آئی نے سینیٹ میں خواتین کی نشست پر صنم جاوید کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد ٹیکنو کریٹ نشست پر تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔ اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ جنرل نشستوں پر حامد خان اور زلفی بخاری امیدوار ہوں گے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ جنرل نشستوں پرعمر سرفراز اور اعجاز منہاس کو نامزد کیا ہے۔ صنم جاوید کے والد کا عدالت سے رجوع صنم جاوید کے والد نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات پر دستخط کروانے کے لیے انسداد دہشتگری…

مزید پڑھیں

بھارتی پارلیمنٹ کے رکن اسدالدین اویسی نے شہریت کے متنازع قانون کے نفاذ کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ حیدر آباد دکن سے تعلق رکھنے والے آل انڈیا مجلسِ اتحادالمسلمین کے اسدالدین اویسی کا کہنا ہے کہ مودی سرکاری بھارتی معاشرے میں تباہ کن نوعیت کی معاشرتی تقسیم لانا چاہتی ہے۔ مودی سرکار نے بظاہر ووٹ بینک کو مضبوط بنانے کے لیے ایک خصوصی قانون متعارف کرایا ہے جس کا بنیادی مقصد چند سرحدی ریاستوں میں آباد ایسے مسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے جن کے پاس اپنی شہریت کے باضابطہ اور روایتی ثبوت موجود نہیں۔ مودی سرکار…

مزید پڑھیں

قومی کرکٹر عاقب جاوید سری لنکن کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر ہو گئے۔ عاقب جاوید کو یہ ذمہ داری امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک سونپی گئی ہے۔ عاقب جاوید کو پاکستان، یواے ای اور افغانستان کے ساتھ بولنگ کوچ کا تجربہ ہے۔ عاقب جاوید حالیہ دنوں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندز کے کوچ کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عُمر نے اپنی ‘کالر بون’ سرجری کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ عائشہ عُمر کے مطابق 8 سال قبل ایک کار حادثے کے دوران اُن کی کالر یعنی ہنسلی کی ہڈی اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں جس کی سرجری اُنہوں نے یکم رمضان کو کروائی۔ اداکارہ نے اپنی سرجری کا اعلان اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ کافی عرصے سے اس تکلیف کے ساتھ کام کررہی تھیں لیکن اب سرجری کے بعد وہ تین سے چار ماہ تک کیمرے سے دور…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات تیسرے روز بھی جاری ہیں۔ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان ہے۔ قیمتوں میں ماہانہ ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نےٹیکس ریونیوبڑھانےکیلئےمعیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دینے کی بھی یقین دہانی کرادی۔ فریقین کےدرمیان اگلےہفتے کےاوائل میں اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے بی…

مزید پڑھیں

لاہور: عدالت نے پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو قید اور جرمانے سزا سنادی۔ فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان لیاقت نے زونا نصر کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عثمان جی راشد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے اپنا فیصلہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے کہا کہ محمد اورنگزیب خان نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی۔ دوسری شادی کے لیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم…

مزید پڑھیں

وفاقی حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ وزارت خزانہ نے ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 77 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 12پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 279 روپے75پیسے برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 56 پیسے فی لیٹر…

مزید پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے مخصوص نشستوں کےلئے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ کیے جانے والے اتحاد کو غلط فیصلہ قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مخصوص نشستوں کیلئے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کے فیصلے پر پارٹی کے اندر سے بھی آوازیں آنے لگیں۔ پارٹی رہنماء بیرسٹر علی ظفر بھی سنی اتحاد کونسل کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔ بیرسٹر علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ ’پہلے پارٹی نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ہم شیرانی گروپ کے ساتھ اتحاد کریں گے کیونکہ ہمیں مخصوص نشستیں چاہئیں تھیں، لیکن پھر فائنل…

مزید پڑھیں

ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند نے کہا کہ غزہ میں تمام جرائم، امریکا کی مکمل حمایت اور بین الاقوامی اداروں کی بے عملی اور بعض عرب ممالک کی خیانت سے انجام پا رہے ہیں، بعض عرب ممالک نئی زمینی گزرگاہیں کھول کر صہیونی مجرم فوج کی خدمت کر رہے ہیں۔ ایرانی قونصل جنرل کی جانب سے گورنر بلوچستان، سیاسی رہنماؤں اور تاجر برادری کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ، مسلم لیگ ن کے جعفر مندوخیل سمیت دیگر شریک ہوئے۔ افطار ڈنر کے موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن درویش…

مزید پڑھیں