Author: Khabrain News

  کراچی: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کہتے ہیں نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور مدت پوری نہیں کرسکیں گے، رمضان کے بعد ان کی پریشانیاں شروع ہوجائیں گی۔ کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت نہیں پتہ کتنے عرصے تک چلے جب بھی ملک کی بقاء و سلامتی کی بات آئیگی سب اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، 9 مئی والوں کو ریلیف ملتے ہوئے نظر نہیں آرہا، پی ٹی آئی والوں کو چاند پر حکومت بنانا چاہیے۔…

مزید پڑھیں

 لاہور: سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا اور پنجاب میں سینٹ کی 12 نشستوں پر مجموعی طور پر 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 17 امیدواروں مسلم لیگ (ن) کے پرویز رشید، طلال چوہدری، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، اعجاز حسین منہاس، محسن نقوی، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، ولید اقبال، وسیم شہزاد، حامد خان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے سید ذوالفقار عباس، ناصر محمود، راجا ناصر عباس، عرفان احمد خان، راجا حبیب الرحمان…

مزید پڑھیں

 راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف والے لیٹر میں کہیں نہیں لکھا کہ پاکستان کو امداد نہ دیں، صرف صاف شفاف انتخابات کا وعدہ یاد کروایا، آئی ایم ایف دفتر کے باہر مظاہرہ پی ٹی آئی نے آرگنائز نہیں کروایا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہے، بند کمرے میں جیل ٹرائل جاری ہے، گواہ پر جرح بھی ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات ہوئی ہے، بانی چیئرمین سے سینٹ الیکشن اور امیدواروں کے…

مزید پڑھیں

 لاہور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔  جیل ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور بغیر سرکاری پروٹوکول کے اڈیالہ جیل پہنچ گئے اور جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان سے 30 منٹ تک بات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی تاہم وزیر اعلی کے پی کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔

مزید پڑھیں

 راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر احتجاج میں فوج مخالف نعرے بازی کا علم نہیں، 3 کروڑ ووٹ ہماری جماعت کو ملے اور 3 کروڑ ووٹ 17 جماعتوں کو ملے انتخابات کا آڈٹ کروایا جائے۔ کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ بیرون ملک آئی ایم ایف کے دفتر کے سامنے جو احتجاج ہوا وہ درست تھا  تاہم اس میں فوج مخالف نعرے بازی کا علم نہیں۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کی ملاقات پر انہوں ںے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو شہباز…

مزید پڑھیں

اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے اطراف آہنی باؤنڈری نصب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) نے باؤنڈری کی تنصیب اور آمد و رفت محدود کرنے کی اسرائیلی کوشش کی مذمت کی ہے۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملے بھی جاری ہیں جن میں شہداء کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 31 ہزار 490 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمارا سارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اُمید ہے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق انصاف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کا جیل میں القادر کیس تھا، وہ بھی ہم اٹینڈ نہیں کر سکے، ہم جس کیس میں آئے ہیں اس میں جج ہی موجود نہیں۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اس کیس میں تفتیشی افسر ابھی…

مزید پڑھیں

انڈس موٹرز کے بعد ہونڈا اٹلس کارز نے بھی قیمتیں گھٹانے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو ادارے نے اپنے ماڈل سٹی کے مختلف ویریئنٹس پر ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کیا۔ انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا یارس کاروں پر قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مارچ سے ہوا ہے۔ دی سٹی ایم ٹی آئی پوائنٹ ٹو ایل کی نئی قیمت 50 ہزار کی کمی کے بعد 46 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔ کمپنی نے دی سٹی سی وی ٹی ون پوائنٹ ٹو ایل کی قیمت میں ایک لاکھ 40…

مزید پڑھیں

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ روز سوچتا ہوں یہ پاگل کردینے والی جاب چھوڑ دوں۔ جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی حیثیت سے کام کرنا آسان نہیں۔ یہ کام تو پاگل کردینے والا ہے مگر پھر بھی اگلے انتخابات تک تو کام کرنا ہی پڑے گا۔ کینیڈا میں اگلے انتخابات اکتوبر 2025 میں ہوں گے۔ اس وقت اپوزیشن لیڈر پیئرے پوئلیور کی پوزیشن بہت مضبوط ہے اور وہ رائے عامہ کے تمام جائزوں میں آگے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو کو چوتھی مدت کے لیے ووٹرز کا اعتماد حاصل کرنے کے چیلنج کا سامنا…

مزید پڑھیں

پاکستان میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ کی میزبانی نہیں کر سکے گا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہائیبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کر سکے گا، کیونکہ آئی سی سی کی جانب سے ایونٹ میں بھارت کی شرکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی شرکت مشکوک ہونے پر ہائیبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میزبانی کر سکے گا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے…

مزید پڑھیں