Author: Khabrain News

غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی رمضان المبارک میں بھی روکی نہ جاسکی۔ بمباری سے ہونے والے جانی و مالی نقصان میں کمی واقع نہیں ہو رہی۔ اسرائیلی حملوں میں مزید 43 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 24 گھنٹوں میں شہادتوں کی تعداد 65 ہوگئی۔ فلسطینی شہری دفاع کے ادارے نے بتایا ہے کہ امدادی کارکن ملبے سے زخمیوں کو نکالنے میں دن رات مصروف ہیں۔ ملبے سے بچے سمیت 2 افراد زندہ نکال لیے گئے۔ جس عمارت سے ان 2 افراد کو نکالا گیا ہے وہ گزشتہ روز اسرائیلی بمباری سے تباہ ہوئی تھی۔ دوسری طرف دنیا بھر میں فلسطینیوں کے…

مزید پڑھیں

بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا ہے کہ شدید معاشی بحران کے باوجود پاکستانی فوج آج بھی بھارت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ نئ دہلی میں منعقدہ ایک مذاکرے میں خطاب کرتے ہوئے جنرل انیل چوہان نے کہا کہ پاکستان کے معاشی بحران اور دیگر خرابیوں سے فوج کی صلاحیت اور مہارت پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں ہوا۔ وہ آج بھی مضبوط اور بھارت کے لیے خطرہ ہے۔ بھارتی چیف آف ڈیفینس اسٹاف نے کہا کہ بھارت کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے اور چیلنج ہی کسی قوم کو مضبوط بناتے ہیں۔…

مزید پڑھیں

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو فوری بحال کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیاں آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی کو متاثر کرتی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (اپی ٹی اے) خاموش ہے، جس پر تشویش ہے۔ ایمنسٹی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پی ٹی اے نے ایکس کی بندش کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ مزید کہا کہ انٹرنیٹ کے آزادانہ استعمال کو متاثر کرنے والے فیصلوں پر شفاف کام کیا جائے۔

مزید پڑھیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی معاونت سے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کو بہن کی عیادت کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ ملیکہ بخاری نے ٹویٹر پر اپنی بڑی بہن کی بیماری کے حوالے سے بیرون ملک جانے کی اپیل کی تھی جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کے پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملیکہ بخاری کو باہر بھجوانے کے لیے متعلقہ حکام سے بات کریں گی۔ ملیکہ بخاری نے ہفتے کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے اپنی…

مزید پڑھیں

سڈنی: مچل اسٹارک نے انڈین پریمیئر لیگ کو سرکس قرار دے دیا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مہنگے ترین پلیئر مچل اسٹارک نے انڈین پریمیئر لیگ کو سرکس قرار دے دیا، وہ 8 برس بعد ایونٹ میں شریک ہورہے ہیں، آخری مرتبہ انھوں نے 2014 میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دیں، بھارتی بورڈ کا پلیئرز کو انتباہ اس بار کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اسٹارک کی خدمات ریکارڈ ساڑھے 24 کروڑ بھارتی روپے میں حاصل کرلی ہے۔ 2018 میں بھی کے کے آر نے انھیں اپنی ٹیم…

مزید پڑھیں

سابق انگلش کرکٹر اور ملتان سلطانز کے اسپن بالنگ کوچ ایلکس ہارٹلی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مہینے میں روزے رکھ رہی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی 5 لائیو کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی اسپن کوچ ایلکس ہارٹلی انکشاف کیا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ٹیم کے زیادہ تر ارکان روزہ رکھتے ہیں، میں محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں۔ ایلکس ہارٹلی نے روزے رکھنے کے دوران اپنے دن بھر کی روٹین شئیر کرتے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہدا کی عظیم قربانی ہمارے بہادر بیٹوں کے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے جنہوں نے ہماری مادر وطن کے دفاع کے لیے قربانی پیش کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں بہادری سے لڑتے ہوئے دو افسران مادر وطن پر قربان ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کراچی کے رہائشی تھے جبکہ 23سالہ کیپٹن محمد احمد بدر شاہد کا تعلق ضلع تلہ گنگ سے تھا، دونوں شہداء کی نماز جنازہ ادا کر…

مزید پڑھیں

ممبئی: بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ تکبر کی انتہا پر پہنچ گئے۔ بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستانی شائق کی ٹویٹ پر ہی اپنی سطحی سوچ کا اظہار کردیا۔ ایک شائق نے ایکس پر ایک ایڈیٹڈ تصویر شیئر کی جس میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز کو ایک فریم میں دکھاتے ہوئے لکھا گیا کہ یہ بھارتی اور پاکستانی کرکٹ شائقی کا ایک خواب ہے، ان کا اشارہ آئی پی ایل میں دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کا ایک ساتھ کھیلنے کی جانب تھا۔ جواب میں ہربھجن کود پڑے اور لکھا کہ کسی بھی بھارتی کا ایسا کوئی…

مزید پڑھیں

کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے انکشاف کیا ہے کہ بجلی کی بلند لاگت معاشی ترقی کی شرح نمو پر اثر ڈالنے والے اہم عوامل میں سے ایک ہے اور مالی سال 2022-23 میں مجموعی قومی پیداوار میں 0.29فیصد کمی کا سبب بنی۔ نیپرا کی اسٹیٹ آف دی انڈسٹری رپورٹ 2023کے مطابق پاکستان میں بجلی کی بلند قیمت معاشرے کے ہر طبقے کو متاثر کررہی ہے، مقامی صارفین کے ساتھ کمرشل، انڈسٹریل، ایگری کلچر اور سروس سیکٹر بھی بجلی کی بلند لاگت سے متاثر ہورہے ہیں۔ نیپرا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ روپے کی قدر میں کمی…

مزید پڑھیں

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹد نے عماد وسیم اور حیدر علی کی 98 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت کے سبب 186 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم 59 اور حیدر علی 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ مارٹن گپٹل 34، اعظم خان 22، آغا سلمان 5، ایلکس ہیلز 1 اور…

مزید پڑھیں