لاس اینجلس: امریکی ریپر اور پروڈیوسر لِل جون نے رمضان کے مبارک مہینے میں اسلام قبول کر لیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریپر اور پروڈیوسر لِل جون نے 15 مارچ جمعے کے روز لاس اینجلس کی کِنگ فہد مسجد میں نمازِ جمعہ سے قبل اسلام قبول کیا۔ لِل جون کی کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مسجد کے امام کی رہنمائی میں عربی اور پھر انگریزی زبان میں کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔ اسلام قبول کرنے پر امریکی ریپر کو سوشل…
Author: Khabrain News
بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں غیر ملکی طلبہ پر حملہ ہوا ہے۔ یہ حملہ گجرات یونیورسٹی کے ہاسٹل میں کیا گیا۔ نامعلوم حملہ آوروں نے غیر ملکی طلبہ کے کمروں میں توڑ پھوڑ کی۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے غیر ملکی طلبہ پر پتھراؤ کیا اور نعرے بازی کی۔ گجرات یونیورسٹی سرکاری ادارہ ہے اور اس کے ہاسٹل میں غیر ملکی طلبہ خصوصی اجازت و انتظام کے تحت قیام پذیر ہیں۔ ہفتے کو رات دیر گئے ہونے والے حملوں میں کئی غیر ملکی طلبہ زخمی ہوئے۔ زخمی طلبہ کو احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی…
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ میری ترجیحات میں صوبے کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنا ہے، ہمارے نوجوان کلاس فور کی نوکری کے لیے پانچ سے چھ لاکھ روپے رشوت دے رہے ہیں، نوجوان اپنی بھینس پال کر بہتر روزگار کما سکتے ہیں۔ اگر ایک لاکھ روپے کی مرغیاں لے لیں تو آپ کو کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے جہاں ملک کی سکیورٹی کی بات کی وہیں، بے روزگار نوجوانوں کو بھینس اور مرغیاں پالنے کا مشورہ بھی دیا۔ انھوں…
امریکی سینیٹ کے رکن برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں لوگوں سے بہت زیادہ کام لیا جارہا ہے۔ عام آدمی کو جس قدر آرام ملنا چاہیے اُتنا آرام مل نہیں رہا۔ اس حوالے سے سوچنے کی ضرورت ہے۔ فوکس نیوز سے ایک انٹرویو میں برنی سینڈرز نے کہا کہ ہفتے میں زیادہ سے زیادہ 32 گھنٹے کام لیا جانا چاہیے۔ اس کی توجیہ کرتے ہوئے برنی سینڈرز نے کہا کہ ٹیکنالوجیز کی بھرمار نے عام آدمی کی کارکردگی میں 400 فیصد سے بھی زائد اضافہ کیا ہے۔ کاروباری ادارے اپنے ملازمین کی محنت سے بہت کچھ کمانے…
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نگہبان رمضان پیکج پنجاب کی تاریخ کا پہلا پروگرام ہے۔ مریم نواز نے ایک بیان میں کہا کہ نگہبان رمضان پیکج میں شفافیت کیلئے کیو آر کوڈ پرنٹ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا فرض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خدمت کا سفر نئے جذبے کے ساتھ شروع ہوچکا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو معاشی ریلیف کیلئے تمام ممکنہ اقدام کریں گے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ 64 لاکھ افراد کو رمضان پیکج کی…
نئی دہلی: بھارتی پنجاب کے مشہور آنجہانی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ سدھو موسے والا کے والد نے آج یعنی 17 مارچ کی صبح اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نومولود بیٹے کی تصویر پوسٹ کی، تصویر کے پسِ منظر میں سدھو کا فوٹو فریم بھی موجود ہے جس پر لکھا تھا کہ ‘لیجنڈز کبھی نہیں مرتے”۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار کے والد نے اپنی نومولود بیٹے کو گود میں لیا ہوا ہے جبکہ سامنے میز پر کیک بھی موجود ہے۔ گلوکار کے والد…
نئی دہلی: بھارتی پنجاب کے مشہور آنجہانی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ سدھو موسے والا کے والد نے آج یعنی 17 مارچ کی صبح اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نومولود بیٹے کی تصویر پوسٹ کی، تصویر کے پسِ منظر میں سدھو کا فوٹو فریم بھی موجود ہے جس پر لکھا تھا کہ ‘لیجنڈز کبھی نہیں مرتے”۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار کے والد نے اپنی نومولود بیٹے کو گود میں لیا ہوا ہے جبکہ سامنے میز پر کیک بھی موجود ہے۔ گلوکار کے والد…
اسرائیل: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ مل کر اسرائیل کے خلاف جہاد کرنے والے اسرائیلی شہری جمعہ ابراہیم ابو غنیمہ کو اسرائیلی جیل میں شہید کردیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے شمالی نیگیو کے علاقے میں ہاشم زینا گاؤں کے رہائشی 26 سالہ اسرائیلی شہری جمعہ ابراہیم ابو غنیمہ نے سال 2016 میں غزہ جاکر حماس میں شمولیت اختیار کرلی تھی، اُنہوں نے حماس کے ساتھ مل کر اسرائیلی فوج کے خلاف کئی آپریشنز میں بھی حصہ لیا۔ جمعہ ابوغنیمہ کو غزہ میں جاری حالیہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے گرفتار کرکے اسرائیل کی…
کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے ایلیمنیٹر 2 میں صائم ایوب نے بولرز کے چھکے چھڑادیے جب کہ اوپنر نے44گیندوں پر 73رنز کی اننگز کھیلی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ، پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب نے پہلے ہی اوور میں نسیم شاہ کو چھکے سے خطرناک عزائم کا اظہار کیا، عبید میکوئے کو انھوں نے ایک چھکے کے بعد 2چوکے بھی جڑ دیے۔ عماد وسیم نے رن ریٹ تھوڑا کنٹرول کیا، دیگر بولرز زیر عتاب آئے، پاور پلے میں ٹوٹل 59 تھا، نسیم شاہ کی…
پشاور: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو صوبائی حقوق کے حصول کے لیے ایس آئی ایف سی سمیت تمام وفاقی پلیٹ فارمز پر بات چیت اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے اور سیکیورٹی اداروں سے تعاون کی ہدایت کردی۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کی جانب سے میڈیا کو جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہفتہ کے روزاڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی جس میں اہم سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا…
