سائفر کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس دس برس قید سنائے جانے پر امریکہ کا ردعمل آگیا۔ امریکی ترجمان نے پاکستان میں الیکشن کی نگرانی کی بار بھی کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سزاپاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے، سابق وزیراعظم کےخلاف کیسزکودیکھ رہےہیں یہ قانونی معاملہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ قانونی معاملے پر پاکستانی عدالتوں سے رجوع کیا جانا چاہیے، ہم ایساجمہوری عمل چاہتےہیں جس میں تمام فریقین کی وسیع پیمانےپرشرکت ہو، جہاں جمہوری اصولوں کااحترام ہو۔…
Author: Khabrain News
عرب ہیلتھ کے نام سے خطے میں صحت کی سب سے بڑی نمائش دبئی میں جاری ہے، نمائش میں پاکستان سے چالیس کمپنیاں اور ادارے شامل ہیں۔ عرب ہیلتھ دبئی، صحت کے شعبے میں خطے کی سب سے بڑی نمائش ہے، جس میں 150 سے زیادہ ممالک کے تین ہزار سے زیادہ نمائش کنندگان شریک ہیں۔ ان میں سرمایہ کار، پروفیشنلز اور ایجوکیٹرز شامل ہیں۔ نمائش میں شامل پاکستانی کمپنیوں کی مصنوعات بھی توجہ کا مرکز ہیں۔ نمائش میں شریک پاکستانی کمپنی کے ایک نمائندے کا کہنا ہے کہ مجھے فخر ہے ہمارے پاس پاکستان میں تیار کیے گئے بہترین…
بھارتی فوج جعلی انکاؤنٹر اسپیشلسٹ بن چکی ہے، جعلی مقابلے اور ماورائے عدالت قتل ہندوستانی فوج کی پہچان بن گئے ہیں۔ فوجی افسروں نے کیرئیر بنانے کے چکر میں خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، بھارتی فوج اپنے ہی ہتھیار برآمد کرکے ملبہ آزادی پسندوں پر ڈالنے لگی۔ بھارت 1989 سے اب تک 7 ہزار سے زائد کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کر چکا ہے۔ بھارتی فوج کے افسران ترقی، تمغوں اور اچھی رپورٹ کے لئے جعلی آپریشن اور انکاؤنٹرز کرتے ہیں۔ منصوبہ کے مطابق مجبور کشمیریوں کو پیسے کا لالچ دے کر اسمگلنگ پر آمادہ کیا جاتا ہے…
اسلام آباد میں 30 جنوری کو منعقد کی گئی ”پٹرولیم کانفرنس 2024“ میں نمایاں ملکی اور غیر ملکی ماہرین اور نمائندگان نے شرکت کی اور کہا کہ مستقبل میں پاکستان ایک شاندار ملک ہوگا۔ پٹرولیم کانفرنس کا انعقاد وزارت توانائی کی کاوشوں سے عمل میں آیا، وزیر اعظم کی زیر صدارت کانفرنس میں پیٹرولیم کے شعبے میں نئے رجحانات اور پالیسی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزرائے اعلیٰ کی جانب سے صوبوں کی نمائندگی کی گئی۔ کانفرنس میں صنعت کے نمایاں رہنماؤں، ماہرین اور حکومتی اسٹیک ہولڈرز کو ایک چھت تلے جمع کیا گیا، شرکاء کا کہنا ہے کانفرنس…
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجراء میں کرپشن کا مستقل خاتمہ کردیا، اب آن لائن اسلحہ لائسنس ملے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب اور نادرا کے درمیان“دی پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم“ (PALMS) کا معاہدہ ہوگیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ”دی پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم“ پورٹل کاباقاعدہ افتتاح کردیا۔ ”پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم“ کے تحت پنجاب بھر میں اسلحہ لائسنس کی تجدید اور ترمیم کرائی جاسکے گی، اس کے تحت اسلحہ لائسنس کی ورثاء کو منتقلی بھی آن لائن کی جائے گی۔…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈز کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں مسترد کئے جانے کا 21 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں بمبئی ہائیکورٹ کے فیصلے پر انحصار درست قرار دیا۔ عدالت نے میڈیا اور پبلک کی موجودگی کیلئے بھی ٹرائل کورٹ کو حکم جاری کیا، جج کی تقرری پر درخواست گزار کے اعتراضات مسترد کردیے گئے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ نیب قانون کے مطابق سیشن عدالت کے مقام کا تعین کرنا ایگزیکٹو کا اختیار ہے، ایگزیکٹو آرڈر موجود نہ ہو تو متعلقہ عدالت کسی دوسرے مقام پر سیشن…
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے پاکستان کے لیے بُری خبر آئی ہے۔ عالمی ادارے نے پاکستانی معیشت کی شرحِ نمود کے لیے پیش گوئی میں 0.5 فیصد کمی کردی ہے۔ پہلے یہ شرح ڈھائی فیصد تھی۔ دنیا بھر کی معیشتوں کے لیے ممکنہ منظرنامے سے متعلق اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اکتوبر 2023 میں کہا تھا کہ 2024 میں پاکستان کی شرحِ نمو ڈھائی فیصد رہے گی۔ آئی ایم ایف نے 2024 کے لیے عالمی شرحِ نمو 3.1 مقرر کی تھی جبکہ 2025 کے لیے یہ شرح 3.2 طے کی…
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سنائی گئی سزاؤں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’سزائیں قانون کے مطابق ہیں‘۔ آج نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ اگر سزائیں قانون کے مطابق نہ ہوئیں تو ’ہائر فورم پر انہیں ریلیف مل جائے گا‘۔ عمران خان کے 342 کا بیان ریکارڈ نہ کرانے پر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ ان کا طریقہ رہا ہے تاکہ قانونی عمل کو تاخیر کا شکار کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ فیئر ٹرائل کی…
کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل9 کی پروڈکشن پر ایک ارب 15 کروڑ روپے لگیں گے۔ پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن 17 فروری کو لاہور میں شروع ہوگا، انتہائی تاخیر سے گذشتہ روز ٹی وی پروڈکشن کے حقوق دیے گئے، اس میں بھی بڑا تنازع ہو گیا،60 فیصد مارکس ٹیکنیکل اور باقی فنانشل بڈ کے تھے، ٹیکنیکل بڈ میں براڈکاسٹ رائٹس کی حامل کمپنی کو ہی ڈس کوالیفائی کر دیا گیا، یوں 2 کمپنیز باقی رہ گئیں۔ حیران کن طور پر تینوں نے ہی مارکنگ پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے شکایات کمیٹی سے رجوع کر لیا،اس کے…
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مبینہ طور پر آئی فون کی تاریخ کی سب سے بڑی آئی او ایس اپ ڈیٹ متعارف کرانے جارہی ہے جس میں اے آئی پر مبنی فیچرز کی شمولیت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی کی جانب سے آئی او ایس 18 کا اعلان جون میں منعقد ہونے والی عالمی ڈیویلپرز کانفرنس کے موقع پر متوقع ہے۔ آئی او ایس کی اس اپ ڈیٹ کے تحت آئی ورک ایپس میں لارج لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایمس) اور جینیریٹِیو آے آئی کو شامل کیا جائے گا۔ ان سافٹ ویئر اپ ڈیٹس میں کچھ اپ ڈیٹس سِری اور…
