اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں میرٹ پر سننے کا فیصلہ کرلیا۔ بدھ کے روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر، تیمور ملک اور شاہ محمود قریشی کی طرف سے علی بخاری و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، وفاقی تحقیقاتی ادارے…
Author: Khabrain News
لبنان کے جنوبی شہر طائر کے فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے نزدیک اسرائیلی فوج نے ایک کار کو ڈرون حملے میں تباہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کار پر ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان ہادی مصطفیٰ ان کا کارکن تھا جب کہ زخمی ہونے والے دیگر 3 افراد بھی حماس کے لیے کام کرتے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سڑک پر دوڑتی کار پر فضا سے کوئی چیز گری اور دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد کار…
اسلام آباد: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ جو بھی ہے جس نے بھی کیا مگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند ہوا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے وکیل نےعدالت سے تیاری کے لیے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر کیا ہوا؟ وہاں تو توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت…
بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ نگران حکومت ایک سیاسی جماعت کے پیچھے تھی اور اب وہی لوگ وفاقی کابینہ میں بیٹھے ہوئے ہیں، مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں لیکن ہمیں پارلیمان میں بات کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید ہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں آج دو گواہان پر جرح مکمل ہوئی ہے، 7 میں سے 6 گواہان کے بیانات قلم بند ہوچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ان کی طبعیت ٹھیک ہے، ان سے ملاقاتوں پر…
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے نابالغ (15 سالہ) لڑکی سے نکاح کے کیس میں ملزم کو 2 سال قید کی سزا سنادی۔ ملزم محمد اسلم کے خلاف کم سن بچی سے نکاح کرنے کے مقدمے کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی ارشاد حسین نے سنا دیا، جس میں عدالت نے ملزم کو 2 سال قید کی سزا سنادی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے تھانہ مومن آباد کی حدود سیکٹر 4/F، اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 15 سالہ نابالغ بچی سے کورٹ میرج کی تھی۔ شادی کے گواہ اور نکاح خواں مفرور ہیں۔ نکاح نامے میں بچی کی…
واشنگٹن: امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن نے اسرائیل کے رفح میں فوجی آپریشن اور فضائی حملوں کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے یہ فیصلہ رفح میں بڑے پیمانے پر معصوم شہریوں کے جانوں کو لاحق خطرات کے پیش نظر کیا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے بقول امریکی صدر جوبائیڈن رفح میں 13 لاکھ پناہ گزینوں کے لیے فکر مند ہیں جنھیں کسی محفوظ مقام پر منتقل کیے…
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کمیٹی سرکاری اخراجات میں کمی لانے کے لیے عملی منصوبہ پیش کرے گی، کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہوگی، کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ہوں گے۔ کمیٹی ممبران میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری فنانس ڈویژن، سیکرٹری آئی اینڈ پی راشد محمود لنگڑیال، ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم، ڈاکٹر محمد نوید افتخار شامل ہیں۔ یہ کمیٹی اخراجات میں کمی لانے کے لیے ٹی آر اوز طے کرے گی، کمیٹی فنانس ڈویژن کی قومی کفایت شعاری رپورٹ کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی…
کراچی: ادھوری پرنٹنگ والے کرنسی نوٹوں کے اجراء کے بارے میں اسٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کر دی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے کے مطابق نیشنل بینک کی مذکورہ برانچ سے ایک ہزار والے صرف 10 نوٹ ادھوری پرنٹنگ کے حامل تھے لہٰذا غلط پرنٹ شدہ نوٹوں کی جگہ درست نوٹ ایس بی پی بی ایس سی کے کاؤنٹرز سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے پاس غلط پرنٹ شدہ بینک نوٹ الگ کرنے کا مضبوط نظام موجود ہے لیکن بڑے پیمانے کی پروڈکشن کے عمل میں ایسے نقائص کا خدشہ رہتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق…
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم کے جائزے کے لیے اسلام آباد میں مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے دورے کے دوران مستحقین سے ملاقات کی اور ان سے پیکیج کے حصول کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں پوچھا۔وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ یقینی بنایا جائے کہ رمضان پیکیج کے حصول کیلئے آئے مستحقین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے، ٹیمیں معائنہ کریں کہ گھی اور آٹے کا معیار اچھا ہو، جہاں خرابی پائی گئی اس کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی۔شہباز شریف نے کہا…
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تینوں فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ انٹڑنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سابق کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے وہ 824 پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ بھارت کے شبمن گل 801 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ویرات کوہلی 768 ریٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے جبکہ آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر 767 ریٹنگ پوائںٹس کے ہمراہ کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 859 ریٹنگ…
