اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے، قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2، بلوچستان اسمبلی کی 2 اور سندھ اسمبلی کی 1 نشست پرضمنی انتخابات ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 16 سے 18 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 مارچ کو ہوگی، کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 25 مارچ تک جمع کرائی جاسکیں گی۔الیکشن کمیشن نے…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید پر فرد جرم عائد کر دی۔فیصل جاوید کے خلاف دھمکانے اور جھگڑا کرنے کے کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی۔ فیصل جاوید اپنے وکیل سردار مصروف کے ساتھ عدالت پیش ہوئے۔وکیل صفائی سردار مصروف نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی تاریخ ہے، دستاویزات دیکھنے ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ آج فیصل جاوید پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ ہے۔عدالت نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کر دی۔…
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، اب مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام باہر نکل آئے گی۔اڈیالہ جیل میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے،الیکشن جھوٹے ہوئے، اداروں کی ساکھ ختم کر دی گئی سیکیورٹی تھریٹ کا کہا جا رہا ہے یہ بھی جھوٹ ہے سارا ملک جھوٹ پر چل رہا ہے۔انہوں ںے کہا کہ ادارے تباہ ہو چکے ہیں، انتخابات میں پی ٹی آئی کو میدان میں نہیں آنے دیا گیا، ووٹر نے پولنگ ڈے پر…
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر اسامہ میر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ریکارڈ بنانے پر اسپن بالنگ کوچ الیگزینڈرا ہارٹلے نے اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 79 رنز سے جیت حاصل کی تاہم اس میچ میں اسپنر اسامہ میر نے محمد وسیم جونئیر کی وکٹ لیکر تاریخ رقم کردی۔ ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام دیتے ہوئے ملتان سلطانز کی اسپن بالنگ کوچ الیگزینڈرا ہارٹلے نے اسامہ میر کو “سپر اسٹار” کہا۔ دوسری اسامہ میر…
عمان: اردن سے برطانیہ جانے والی پرواز میں خاتون مسافر نے ایک بچی کو جنم دیدیا جس کا نام فضا میں پیدا ہونے کے باعث سما رکھا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق ’ویز ایئر‘ کے طیارے نے اردن کے دارالحکومت عمان سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے لیے پرواز بھری تھی اور دو گھنٹے بعد دوران پرواز خاتون مسافر کی طبیعت بگڑ گئی۔خاتون کو زچگی کا شدید درد ہونے لگا جس پر طیارے کے عملے نے اعلان کرایا کہ کوئی ڈاکٹر مسافر موجود ہیں تو ہماری مدد کریں۔ خوش قسمتی سے طیارے میں ایک ڈاکٹر موجود تھا جس نے عملے کی مدد…
نئی دہلی: بھارتی پنجاب کے مشہور آنجہانی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے والد کے بیان نے مداحوں کو اُلجھن میں ڈال دیا۔ گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ گلوکار سدھو موسے والا کی 58 سالہ والدہ چرن کور کے ہاں مارچ 2024 میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ اس خبر پر سدھو موسے والا کے والد کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا اور اُن کی خاموشی دیکھ کر گلوکار کے مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ یہ خبر خفیہ رکھنا چاہتے ہیں، اسی لیے کوئی بیان نہیں دے رہے۔ تاہم،…
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے اور اداکار زاویار نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘سنگِ ماہ’ کے سینز کے دوران والد نے اُنہیں حقیقت میں مارا تھا۔ حال ہی میں نعمان اعجاز کے بڑے بیٹے زاویار نعمان ایک پوڈکاسٹ کا حصہ بنے جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے اپنے والد سے متعلق حیران کُن انکشاف کیا۔ زاویار نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ‘سنگِ ماہ’ کے جس بھی سین میں مجھے نعمان اعجاز سے مار پڑتے ہوئے دِکھایا گیا تو وہ دراصل اصلی مار تھی، والد…
واشنگٹن: امریکا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ صدر جو بائیڈن کے درمیان انتخابی دنگل اب بس سجنے کو ہی ہے اور ایسا 70 برسوں میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ دو امیدوار مسلسل دوسری بار یکے بعد دیگرے امریکی صدارتی انتخاب میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن نے اپنی اپنی جماعتوں کے لیے صدارتی امیدوا کا مرحلہ جیت لیا۔ جارجیا، واشنگٹن، دیگر ریاستوں میں منعقد ہونے والے مقابلے میں جوبائیڈن نے اپنی نامزدگی کے لیے 1,968 مندوبین کی مقررہ ہدف حاصل کرلیا۔ اسی طرح سابق…
روس کے صدر ولادیمیر پوٹننے امریکا اور یورپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کے معاملے میں ایک خاص حد تک رہیں۔ بصورتِ دیگر روس ایٹمی جنگ کے لیے بھی تیار ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی قیادت یوکرین جنگ میں فوجی بھیجنے سے باز رہے۔ روس اس معاملے میں بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم اگر مغرب بات چیت کے لیے تیار نہیں تو روس ایٹمی جنگ بھی لڑ سکتا ہے۔روسی صدر نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ امریکا اور یورپ مل کر روس کو شکست دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ اگر امریکا نے…
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آج وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ چیف سیکرٹری کی تعیناتی کے علاوہ دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے مابین ملاقات آج شام 4:45 بجے متوقع ہے۔
