Author: Khabrain News

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ دوسری شادی پر اُن کی سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 20 جنوری کی صبح شعیب ملک نے اپنی اور ثنا جاوید کی شادی کی تصدیق کی، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کرکے کیپشن میں ‘الحمدللہ’ اور قرآن پاک کی آیت بھی لکھی تھی، شادی کے اعلان کے بعد سے شعیب ملک پاکستان اور بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ کررہے ہیں۔ شعیب ملک کی دوسری شادی کے اعلان کے بعد…

مزید پڑھیں

تل ابیب: غزہ میں حماس کے ساتھ دوبدو لڑائی میں اسرائیل کی برّی فوج کا ایک اور سپاہی مارا گیا جس کی شناخت یوریل ایویڈ سلبرمین کے نام سے ہوئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ سارجنٹ 23 سالہ یوریل ایویڈ سلبرمین غزہ میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوگئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یوریل ایویڈ سلبرمین کا تعلق کریاتی بریگیڈ کی 7421 ویں بٹالین نہالیم سے تھا اور اسی بٹالین کے ایک اور افسر اور سپاہی بھی حماس کے ساتھ اس اسی…

مزید پڑھیں

اہور: انتخابات 2024 میں ٹرانسپورٹیشن، سیکیورٹی کے اخراجات کا تخمینہ 49 ارب سے تجاوز کر گیا ہے۔ انتخابات 2024 میں ٹرانسپورٹیشن، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور دیگر اخراجات کے اضافے سے الیکشن اخراجات کا تخمینہ 49 ارب سے تجاوز کر گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے وفاقی حکومت سے 47 ارب روپے کی ڈیمانڈ کی تھی جو مرحلہ وار الیکشن کمیشن کو فراہم کی جارہی ہے۔ ملک میں سکیورٹی خدشات اور سرحدی صورتحال کے پیش نظر پولیس، رینجرز ، فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے سکیورٹی کے لیے الیکشن کمیشن سے مزید…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کی نامناسب ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والے ملزم کو دہلی پولیس نے 20 جنوری کو گرفتار کیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔ اس سے قبل نومبر 2023 میں دہلی پولیس نے رشمیکا مندانا ڈیپ فیک ویڈیو کیس میں ریاست بہار کے 19 سالہ نوجوان سے پوچھ گچھ کی تھی، پولیس کو شبہ تھا کہ نوجوان نے سب سے پہلے رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو کو اپنے…

مزید پڑھیں

لاہور: پنجاب کابینہ نے انتخابات کے فول پروف انتظامات اور سیکیورٹی کیلیے 4ارب10کروڑ روپے کے فنڈز کے اجرا کی منظوری دیدی۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس میں پنجاب کابینہ کا 36 واں اجلاس ہوا، محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ تمام جماعتوں کے اور آزاد امیدواروں کو آزادانہ انتخابی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی، فری اینڈ فیئر الیکشن کا انعقاد ہر صورت یقینی بنایاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی روشنی میں تمام امیدواروں کو جلسہ کرنے، ڈورٹو ڈور مہم چلانے اور بینرز و پوسٹر لگانے کی اجازت…

مزید پڑھیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سابق کپتان شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر منفی تبصرے کرنے والوں اور نیوز چینلز کے سوالوں پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ بشریٰ انصاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا ویڈیو پیغام پوسٹ کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ “شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی خبر سے پورے ملک اور سوشل میڈیا پر آگ لگی ہوئی ہے”۔ اُنہوں نے نیوز چینلز پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد مجھے مختلف چینلز کی…

مزید پڑھیں

کوٹ ادو: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ باقی سیاستدانوں کو خلائی مخلوق اور مجھے عوام سے امید ہے۔ ضلع کوٹ ادو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باقی سیاستدانوں کو خلائی مخلوق اور مجھے عوام سے امید ہے، میں واحدسیاستدان ہوں جوعوام کی طرف دیکھ رہا ہوں اور عوام سےووٹ مانگ رہا ہوں، اقتدار میں آکر امیروں اور اشرافیہ کو تکلیف جبکہ عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بات کریں، سمجھائیں اپنا ووٹ ضائع نہیں کرنا، میرے امیدواروں کو اسمبلیوں میں پہنچائیں تا…

مزید پڑھیں

 لاہور: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں الیکشن مہم چلانے کی اجازت تک نہیں دی جا رہی، میں کہتا ہوں الیکشن سے 3 دن قبل مجھے چھوڑ دیں اور صرف ایک جلسہ کرنے کی اجازت دے دیں سیاسی مخالفین کو لگ پتہ جائے گا۔  اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں تمام تحائف کا تخمینہ دبئی میں بھارتی شہری کی چھوٹی سی دکان سے لگوایا گیا، سارا کیس اسی گواہ پر تھا جس پر آج جرح کی گئی۔ ’’تحائف کی قیمت میں اضافہ ’’صاحب‘‘ کو خوش کرنے کے لیے…

مزید پڑھیں

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم کسی اور کا نہیں بلکہ مہنگائی کا شکار کریں گے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے مریم نواز کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں  پارٹی کے سینئر راہنما پرویز رشید، علی پرویز ملک، شائستہ پرویز، مریم اورنگزیب، حنا پرویز بٹ سمیت دیگر راہنما اور عہدیدار شریک ہوئے۔ اجلاس میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ حلقے میں انتخابی سرگرمیوں پر تجاویز کا تبادلہ بھی ہوا۔ مریم نواز…

مزید پڑھیں

واشنگتن: سائنس دانوں نے چاند پر موجود وہ میکنزم  دریافت کرلیا ہے جس کے تحت پانی اور ہائیڈروجن کے بنتے ہیں  اور چاند کی مٹی میں رہ جاتے ہیں۔ سائنس دانوں کی اس دریافت کو چاند پر بستیاں آباد کرنے کی جانب ایک اور قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق چاند پر ایندھن کو بنانے اور استعمال کرنے کے لیے راہیں تلاش کرنا انسان کی مستقبل کی خلائی تحقیقات کے لیے بہت اہم ہے۔چاند کی سطح پر موجود پانی اور ہائیڈروجن ممکنہ طور پر مستقبل میں چاند پر قائم ہونے والی بستیوں اور طویل خلائی تحقیقات کے لیے اہم…

مزید پڑھیں