پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے بڑی توقعات ہیں، امید کرتے ہیں کہ ہمیں بھی انصاف ملے گا۔ بیرسٹر گوہر کی جانب سے درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل عمر ایوب اور سیکرٹری شبلی فراز کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات…
Author: Khabrain News
پاکستان میں رمضان المبارک کے دوران خصوصی ٹی وی شوز اب ایک روایت بن چکے ہیں، انعامات کی تقسیم کے باعث شرکاء اور دیکھنے والے بھی ایسے شوز میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں۔ لیکن اس بار نجی ٹی وی کے شو ’جیتو پاکستان‘ میں ثناء جاوید نظر نہیں آئیں گی۔ حالانکہ اسی شو میں میں ان کی شعیب ملک سے قربت شروع ہوئی تھی۔ جیتو پاکستان لیگ ہر سال رمضان المبارک میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر براہ راست نشر ہونے والا گیم شو ہے ۔ شو کا فارمیٹ گیمز اور انعامات کی تقسیم پر رکھا گیا ہے ۔ مشہور…
پشاور ہائیکورٹ نے نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) کے چیئرمین محسن داوڑ کی ضمانت منظور کرلی۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار شاہ نے محسن داوڑ کی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے سربراہ نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ محسن داوڑ کو 21 مارچ تک ضمانت دیدی۔ یاد رہے کہ محسن داوڑ نے 10 فروری کو میران شاہ میں احتجاج کیا تھا۔ اس احتجاج کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی شریک حیات وفات پاگئی ہیں۔ مرحومہ کی تدفین چارسدہ میں کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر نماز جنازہ کا وقت سامنے نہیں آسکا۔ مرحومہ اسفند یار ولی کی اہلیہ اور اے این پی صوبائی صدر ایمل ولی خان کی والدہ محترمہ تھیں۔
عالمی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے انشاء اللہ بولنے پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کر دیا ہے، فٹبالر کے پوسٹ پر کچھ صارفین نے تعریف کی، تو کچھ کھلاڑی کے پوسٹ کو پیسوں کی لالچ سے جوڑتے دکھائی دیے۔ حال ہی میں اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر نے ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنی تصویر بھی شئیر کی۔ پوسٹ میں رونالڈو کا کہنا تھا کہ ’اسے دوسری طرف ٹرن کرنے کے لیے تیار ہوں‘، ساتھ ہی رونالڈو نے انشاء اللہ بھی لکھ دیا۔ پوسٹ میں رونالڈو کے چہرے پر مسکراہٹ…
گزشتہ دنوں انور مقصود کے اغواء کی خبر وائرل ہونے کے بعد اب انور مقصود کا باقاعدہ ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ معروف میزبان، رائٹر انور مقصود نے اپنے اغواء کی خبر کی تردید کرتے ہوئے اس خبر کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔ انسٹاگرام پر انور مقصود کے بیٹے بلال مقصود کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں انور مقصود گھر میں بریانی بنا رہے ہیں۔ ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر میرے زخم ہوتے، ہڈیاں ٹوٹی ہوتیں، تو میں یہ کیسے کام کر رہا ہوتا؟ انور مقصود کا مزید کہنا تھا…
خیبرپختونخوا حکومت نے بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبرپختونخوا کے وزیرصحت قاسم علی شاہ نے محکمہ صحت کا قلمدان سنبھال لیا تو سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر نے وزیر صحت کو محکمہ صحت بارے تفصیلی جائزہ پیش کیا اور وزیر صحت کو محکمہ صحت میں جاری تمام ترقیاتی پروجیکٹس اور موجودہ صورتحال کا جائزہ پیش کیا گیا۔ وزیر صحت نے صحت کارڈ پلس کی تفصیل مانگ لیں جس کے بعد کل تک وزیر صحت کو صحت کارڈ پلس پر مکمل بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں وزیر صحت قاسم…
رمضان کی آمد کے باوجود اسرائیل نے رفح بارڈر پر جنوبی غزہ میں فوجی کارروائی نہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کو مکمل شکست سے دوچار کرنے کے لیے رفح بارڈر کے علاقے میں وسیع اور جامع آپریشن لازم ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن رمضان المبارک کے دوران رفح میں آپریشن سے اسرائیل کو خبردار کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران رفح بارڈر کے علاقے میں آپریشن کو ریڈ لائن پار کرنے سے تعبیر کیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے…
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں الگ الگ قانون ہیں، کل حکومت کی بوکھلاہٹ سب نے دیکھ لی، ہمارے لوگوں نے پرامن احتجاج کیا تھا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ جعلی اور فارم 47 کی جبری مسلط حکومت ہے، یہ آئین و قانون کو نہیں مانتے انہوں نے ملک کو قید خانہ بنادیا ہے، کل اس حکومت کی بوکھلاہٹ سب نے دیکھ لی، جعلی حکومت نا آئین کو مانتی ہے نا کوئی احکامات مانتے ہیں۔…
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری ایوان صدر میں پاکستان کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ گارڈ آف آنر کی تقریب میں صدر مملکت کے اعزاز میں ترانہ بجایا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو تقریب میں شریک ہوئے۔ آصف زرداری روایتی انداز میں صدارتی بھگی میں سوار ہو کر ایوان صدر پہنچے جہاں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ صدر مملکت کی جانب سے اپنی بیٹی کو خاتون اول بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
