Author: Khabrain News

کراچی: اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کچھ عرصے کے لیے مذہب سے دور ہوگئی تھیں۔ یشما گل نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ نوجوانی میں مجھے لگتا تھا کہ اللہ تعالیٰ میری مدد نہیں کررہے اور اس لیے میں کچھ عرصہ مذہب سے دور ہوگئی تھی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ بعد میں مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ میری سوچ غلط تھی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ بہترین چیزوں سے نوازتے ہیں۔ میں اس…

مزید پڑھیں

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے لاہور میں صدارتی گیسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں مضبوط کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا، اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی جانب سے لاہور میں صدارتی گیسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں اور جیالوں کو گیسٹ ہاؤس میں بلایا جائے گا، صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو چند روز میں لاہور پہنچیں گے، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کو بلاول ہاؤس میں عشائیہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس میں آئی جی اسلام آباد پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ایف آئی اے نوٹسز اور ہراساں کئے جانے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی اسلام آباد پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جرم کی ریکارڈنگ موجود ہے لیکن آپ ان ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکے؟ اٹارنی جنرل صاحب یہ کس قسم کے آئی جی ہیں؟ ان کو ہٹا دیا جانا چاہیے۔ چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی اسلام آباد سے…

مزید پڑھیں

کویت سے تعلق رکھنے والے ماہر فلکیات عادل السعدون نے ماہ رمضان کے پہلے دن سے متعلق پیش گوئیوں کے حوالے سے نئے تنازع کو جنم دیا ہے۔ عرب دنیا میں آج پہلا روزہ ہے لیکن عادل السعدون کا کہنا ہے چاند 11 مارچ کی شام نظر آئے گا اور رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ سے ہوگا۔ العریبیہ میں شائع رپورٹ کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پراپنے آفیشل ہینڈل پر کی گئی پوسٹ میں کویتی ماہر فلکیات نے لکھا کہ ، ’یکم رمضان مبارک فلکیاتی اعتبار سے 11 مارچ کو ہے لیکن شرعی نقطہ نظرکے مطابق…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: جسٹس نعیم افغان نے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ اسلام آباد میں جسٹس نعیم افغان کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ جسٹس نعیم اختر افغان کے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 14 ہوگئی ہے تاہم سپریم کورٹ میں اس وقت بھی تین ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔ واضح رہے کہ جسٹس نعیم اختر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کے کیس میں خاور مانیکا کو وکیل مقرر کرنے کے لیے آج ساڑھے 12 بجے کا وقت دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی۔ سماعت شروع ہوئی تو خاور مانیکا اور پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے کہا…

مزید پڑھیں

لاس اینجلس: دنیا کا پہلا ایٹم بم تیار کرنے والی سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ پر بنی فلم ’اوپن ہیمر‘ نے 96 ویں آسکر ایوارڈزمیں 7 ایوارڈز جیت لیے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فلم اوپن ہیمر کے اداکار کیلین مرفی کو بہترین اداکار کی ٹرافی کا حقدار قرار دیا گیا۔ فلم نے بہترین پکچر، بہترین اداکار، بہترین سپورٹنگ اداکار، بہترین ڈائریکٹر، بہترین اوریجنل اسکور، بہترین سنیماٹوگرافی اور بہترین فلم ایڈیٹنگ کے ایوارڈرز بھی اپنے نام کیے۔ حیرت انگیز طور پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ مشہور ہونے والی اور بزنس کرنے والی فلم ” باربی” آسکر ایوارڈز کی صرف…

مزید پڑھیں

اداکارہ ماہرہ خان کی گزشتہ روز برقعے میں تصاویر وائرل ہوئیں جن میں انہیں رکشے میں بازار جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے مختلف افواہیں گردش کررہی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ماہرہ پاکستان کے تاریخی شہر بہاولپور میں برقع پہن کر رکشے میں گھوم رہی ہیں۔ یہ ویڈیو ماہرہ کے میک اپ آرٹسٹ ظہیر بابر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی۔ ماہرہ خان اپنی ٹیم کے ہمراہ بہاولپور کے بازار میں آزادی سے گھومتی اور خریداری کرتی رہیں لیکن برقعے میں ہونے کے باعث انھیں کوئی پہچان نہیں سکا۔ گفتگو کے دوران ان کے…

مزید پڑھیں

یورپ جانے کے چکر میں ایجنٹس کے ہاتھوں متعدد بھارتی باشندے روس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ روسی فوج نے انہیں یوکرین جنگ کی بھٹی میں جھونک دیا ہے۔ اب چند نیپالی بھی منظرِ عام پر آئے ہیں۔ چار نیپالیوں کو ایجنٹس نے روسی فوج کے حوالے کردیا جو اب یوکرین جنگ کے محاذوں پر ’خدمات‘ انجام دے رہے ہیں۔ ان نیپالیوں نے بھارتی حکومت کو ایک وڈیو بھیجی ہے جس میں روتے ہوئے التجا کی گئی ہے کہ انہیں یقینی موت سے بچایا جائے۔ ان نیپالی باشندوں نے بھارتی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں اس جنگ سے نکالنے…

مزید پڑھیں

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ انٹر بینک میں لین دین کے دوران ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔ صبح کے وقت انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278.75 روپے پر آگئی۔ دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ صبح کے وقت دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس 190 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار990 ہوگیا۔

مزید پڑھیں