نیویارک، نئی دہلی(نیوز ایجنسیاں)بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر کے دوران اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر زکے باہرامریکہ میں مقیم کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے عالمی ادارے سے مسئلہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم اور نیویارک و واشنگٹن میٹروپولیٹن علاقوں کی کشمیری امریکی کمیونٹیز کے زیر اہتمام ہفتہ 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزکے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں، خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوںنے شرکت کی۔مظاہرین نے ” اقوام متحدہ سے ایک پکار ”کے عنوان سے احتجاج کرتے ہوئے کشمیر ی عوام سے متعلق اقوام متحدہ کے وعدوں اور قراردادوں کی یاد دہانی کرائی۔ شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق خودارادیت اور انسانی حقوق کی بحالی کے مطالبات درج تھے۔مظاہرین نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے بھارتی وزیر خارجہ کو خطاب کا موقع دیے جانے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ کشمیری رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر سمیت انسانی حقوق کے معاملات پر انصاف اور اصولوں کو مقدم رکھنا چاہیے۔مقررین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا عالمی سطح پر نوٹس لیا جائے اور کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔احتجاج کے اختتام پر اقوام متحدہ کے حکام کو یادداشت پیش کی گئی جس میں مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے فوری سفارتی کوششوں کی اپیل کی گئی۔دوسری طرف مودی حکومت کے کٹھ پتلی بھارتی الیکشن کمیشن کی ہیرا پھیری نے بھارت میں نام نہاد جمہوریت کے دعوؤں کی پول کھول دی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک برطانوی جریدہ کاکہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کیخلاف بے ضابطگیوں کی رپورٹس کے بعد بھارتی الیکشن کمیشن کو شدید عدم اعتماد کا سامنا ہے۔بھارتی اپوزیشن کے مطابق الیکشن کمیشن بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے ‘ایس آئی آر’ کے ذریعے انتخابی فہرستوں سے ووٹرزکے نام خارج کررہا ہے۔عالمی خبرساں ادارے رائٹرز کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی نے 48 گھنٹوں میں چیف الیکشن کمشنرکا استعفیٰ موصول نہ ہونے پر احتجاج کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن نے مختلف بہانوں سے اقلیتی برادری سے تعل رکھنے والے کروڑں ووٹروں باالخصوص مسلمانوں اوردلتوں کے نام انتخابی فہرستوں سے خارج کردیئے ہیں ، تاکہ بی جے پی کو انتخابات میں کامیابی دلائی جاسکے ۔ اس کھلی دھاندلی کے خلاف اگرچہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے بارباراعتراض اٹھایا تاہم حال میں الیکشن کمیشن کے اندر سے اٹھنے والی آواازوں سے لوگوں کے خدشات کو مزید تقویت ملی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف الیکشن کمیشن میں موجود مزید دو الیکشن کمشنرز نے بارباراعتراضات اٹھائے ہیں لیکن ان کی بات نہیں سنی گئی اورچیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے بی جے پی کے ہرحکم کی آنکھیں بند کرکے تعمیل کی۔
احتجاج
بریکنگ نیوز
- ان ہاؤس تبدیلی یا کے پی اسمبلی تحلیل پی ٹی آئی کی جوابی حکمت
- پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ
- بلاچستان 96 گھٹوں میں 71 دہشت گرد ہلاک
- امریکا اور چین کا 30 ارب ڈالر کی اشیا پر ٹیرف کم کرنے کا فیصلہ
- پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے
- خلیج کی سلامتی، جہاز رانی کے تحفظ اور دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں: چین
- سیاحت کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائےجائیں گے مریم نواز
- بہاولپور ضمنی الیکشن کا معرکہ ن لیگ کے منیر اقبال چنڑ نے جیت لیا
- ایران جلد ہتھیار ڈال دے گا ڈونلڈ ٹرمپ ایران کبھی سر نہیں جھکائے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان
- حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے فعال اقدامات کر رہی شہباز شریف
- بند کمروں کے فیصلے نہں مانتے پاکستان کیخلاف اسلحہ اٹھانے والا دہشت گرد ہے سہیل آفریدی
- چیچنیا میں رمضان قادروف 99.85 فیصد ووٹ لے کر پانچویں مرتبہ سربراہ منتخب
- دوحہ سے سیالکوٹ آنیوالی پرواز کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں لینڈنگ، ایوی ایشن ذرائع
- حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان
- سستا پیٹرول اسکیم مزید 10 ماہ جاری رکھنی پڑی تو رکھیں گے: علی پرویز ملک
- پاکستان ڈیجیٹل فنانس کے فروغ کیلئے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے: بلال ثاقب
- مجرم کہیں بیٹھا ہوا سے قانون کی گرفت میں لاناہے محسن نقوی
- بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر کے دوران اقوام متحدہ کے باہر کشمیریوں کا احتجاج
- حکومت اور احتجاج کرنے والے انا اور ضد چھوڑ کر بات چیت کریں:سعد رفیق
