کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا ہے کہ کسی ادارے میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ ججز پر دباوٴ ڈال سکے۔ الوادعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ کسی وکیل سے کوئی غلطی نہیں ہوئی تو معافی کس چیز کی؟ وکلاء بار کے معاملات کیلئے میرے پاس آتے تھے، ایک وکیل نے خطاب میں کہا کہ دباوٴ ہوتا ہے یہ سب جھوٹ ہے، کسی ادارے میں اتنی جرات نہیں کہ وہ ججز پر دباوٴ ڈال سکے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتا افراد کے معاملے پر ہائی کورٹ کے ججز…
Author: Khabrain News
لاہور: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں جبر کی بنیاد پر ایک قوم نہیں بنایا جاسکتا بلکہ اخلاقی اور فکری بنیاد پر ایک قوم رہنے دیا جائے، ہم ایک ادارے کی ادارے کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے لہٰذا اپنی حدود میں رہو۔ لاہور میں جمعیت علمائے اسلام پنجاب کی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اسٹیبلشمنٹ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اخلاقی اور فکری بنیاد پر ایک قوم رہنے دو، ہمیں جبر کی بنیاد پر ایک قوم نہیں بنایا جاسکتا، اسٹیبلشمنٹ سن لے یہ فضل الرحمان کی…
ریاض: سعودی عرب میں ایک کمپنی کے گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں 5 مجرموں کو سزائے موت دیدی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق ان مجرموں نے ایک کمپنی میں ڈکیتی کی نیت سے گھس کر دو گارڈز کو رسی سے باندھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا تھا۔ ہلاک ہونے والے گارڈ کا تعلق بنگلا دیش سے تھا۔ قتل کی اس ہولناک واردات پر سعودی پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کیا تھا جنھیں مکمل اور شفاف تحقیقات کے بعد مجاز عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ بعد ازاں اس سزا کو اپیل…
لاہور: سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی لمیٹیڈ نے ماہ رمضان میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کیلیے شیڈول تیار کرلیا۔ کمپنی کے مطابق گھریلو صارفین کو سحر و افطار کے اوقات میں بلاتعطل گیس کی فراہمی کی جائے گی۔ ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق گھریلو صارفین کو سحر کے وقت میں صبح 3 بجے سے 6 بجے جبکہ افطار و کھانے کیلیے دوپہر 3 سے رات 10 بجے تک گیس سپلائی کی جائے گی۔ رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کو مجموعی طور پر 24 گھنٹوں میں سے 10 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملک بھر میں 3 کروڑ 96 لاکھ سے زائد خاندانوں کو وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت رمضان المبارک میں رمضان ریلیف پیکیج اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹر اسحاق ڈار، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، رومینہ خورشید عالم اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے تفصیلی طور پرآگاہ…
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلع خیبر میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دہشت گرد کمانڈر شمروز عرف شینے ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور کارروائی کی جہاں کامیاب کارروائی میں دہشت گرد منصور کو ہلاک کردیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ،…
اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے برطرف کرنے کی سفارش کردی۔ سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف دائر درخواست پر تحریری فیصلہ (رائے) جاری کردی۔جس میں سپریم جوڈیشل کونسل نے لکھا کہ جسٹس (ر) مظاہر نقوی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور وہ مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں۔ تحریری فیصلے میں سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش کی اور اپنی رائے منظوری کیلیے صدر مملکت کو ارسال کردی۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے…
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اپنی پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید اور قومی و جمہوری ہیرو قرار دینے کی قرارداد پیش کی جسے منظور کرلیا گیا، تمام سیاسی جماعتوں نے بھی قرارداد کی حمایت کی ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سپریم کورٹ کی بھٹو قتل ریفرنس کے حوالے سے جاری ہونے والی رائے پر اراکین نے اظہار خیال کیا۔ اس دوران وزیراعلیٰ سندھ نے ایوان میں قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید اور دیگر قومی اور جمہوری…
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے ہم گرینڈ الائنس بنانے جارہے ہیں، اڈیالہ جیل سے متعلق رات کو دہشتگردی کا ڈرامہ بنایا گیا، ایسے ڈرامے نہ بنائیں ہمیں پتا ہے آپ لوگ کیسے یہ ڈرامے بناتے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ فارم 45 کے تحت جو لوگ جیتے ہیں ان کی حکومت ہونی چاہیے کیونکہ آپ کے پاس اختیار نہیں ہے کہ حکومت اور کابینہ بنائیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ اس ملک کو آئین و…
خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزرا کو محکمے دیے جانے کا معاملہ سست روی کا شکار۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سےاسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کونام موصول نہ ہوسکے۔ وزراء کے نام موصول ہونے کےبعد سمری تیارکی جائے گی. اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ سمری وزیراعلیٰ کو منظوری کےلیے ارسال کرےگا۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد وزراء کو محکموں کےقلمدان دیئےجائیں گے، جس کیے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ وزراکےمحکموں سےمتعلق اعلامیہ جاری کرےگا۔
