ممبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹار عامر خان کے بھانجے اور اداکار عمران خان نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی اور سابقہ اہلیہ کے درمیان طلاق کی وجہ موجودہ گرل فرینڈ نہیں ہیں لہٰذا لوگ اُن کی گرل فرینڈ پر گھر برباد کرنے کا الزام لگانا بند کریں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عمران خان اور اُن کی گرل فرینڈ لیکھا واشنگٹن کے تعلقات کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں، دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے اور عمران خان نے اپنی کزن آئرا خان کی شادی میں بھی گرل فرینڈ کے ہمراہ شرکت…
Author: Khabrain News
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے ذوالفقارعلی بھٹو کے قتل پر تاریخی فیصلہ دیا، ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کی ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم بیگم نصرت بھٹو اور بینظیر بھٹو کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے، بینظیر بھٹو نے پہلی تقریر میں بھی بھٹو زندہ ہے کا نعرہ لگایا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے جب آئی تو بلاول کی بھی آنکھیں نم تھیں، ہمارے…
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اور انہیں وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔ جنرل ساحر شمشاد نے وزیراعظم شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی امور پر بات چیت کی گئی۔
امریکا میں گوگل کے سابق ملازم کو مصنوعی ذہانت سے متعلق اہم راز چرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لیون ڈِنگ گوگل میں سوفٹ ویئر انجینیر تھا۔ اس پر 500 حساس فائلیں چرانے کا الزام ہے۔ ان فائلوں میں مصنوعی ذہانت کے بڑے ماڈل کو چلانے سے متعلق اہم مواد تھا۔ لیون ڈِنگ پر الزام ہے کہ اس نے مصنوعی ذہانت کے بڑے ماڈلز کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق مواد چرایا جو گوگل کے سپر کمپیوٹنگ ایریا میں واقع تھا۔ لیون ڈنگ پر چار مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ہر ایک میں جرم ثابت ہونے پر اسے 10…
خصوصی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل سے متعلق اپیلیں جلد مقرر کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ پانچ رکنی لارجر بینچ نے خصوصی عدالتوں کے خلاف فیصلہ دیا، فیصلے کے خلاف وفاق اور صوبوں کی طرف سے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی گئیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ انٹرا کورٹ اپیل میں چھ رکنی بینچ نے خصوصی عدالتوں کے خلاف فیصلہ معطل کردیا، خصوصی عدالتوں کا معاملہ اہم نوعیت کا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ انٹرا کورٹ اپیلوں…
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پانامہ ریفرنسز میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے ایون فیلڈ ریفرنس میں حسن نواز اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر حسن نواز اور حسین نواز کے وکلاء قاضی مصباح الحسن اور رانا عرفان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر اور پراسیکیوٹر سہیل عارف بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت…
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آصف زرداری 9 مارچ کو دوسری مرتبہ صدر بننے جا رہے ہیں، صدارت کے لیے ہمارے پاس نمبر گیم موجود ہے، پی ٹی آئی کے خاندانی سیاست ختم کرنے کے دعوے جھوٹ نکلے، خیبر پختونخوا کابینہ کی لسٹ دیکھیں تو تمام رشتے داریوں کا پتہ چل جائے گا۔ اسلام آباد میں ندیم افضل چن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ سب قدرت کا عمل ہے تاریخ لکھی جارہی ہے، 9 تاریخ کو صدارتی الیکشن ہونے جارہا ہے، زرداری بھاری اکثریت…
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ آج ہم عدالتی حکم کے ساتھ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے آئے ہیں، ہمیں جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے ملاقات نہیں کرنے دی، جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائیں گے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی، عمر ایوب نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے مجھے اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے، آج ہم عدالتی حکم کے ساتھ اپنے لیڈر سے ملاقات کرنے آئے، ہمیں جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے ملاقات نہیں کرنے…
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی بے پناہ کوشش کی مگر امریکی حکام نہیں مانے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کا الوداعی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے مشتاق احمد نے کہا کہ میں سیاست کو عبادت اور مشن سمجھتا ہوں، گزشتہ چھ سال میں میں نے ہمیشہ عوام کی بات کی، اس دستور کے دیباچے میں کہا گیا ہے کہ حاکمیت اعلیٰ اللہ کی ہوگی، مگر میں نے دیکھا یہاں ایسا نہیں ہے، بدقسمتی سے میں نے یہاں عوام…
ریاض: سعودی عرب میں ایک کمپنی کے گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں 5 مجرموں کو سزائے موت دیدی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق ان مجرموں نے ایک کمپنی میں ڈکیتی کی نیت سے گھس کر دو گارڈز کو رسی سے باندھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا تھا۔ ہلاک ہونے والے گارڈ کا تعلق بنگلا دیش سے تھا۔ قتل کی اس ہولناک واردات پر سعودی پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کیا تھا جنھیں مکمل اور شفاف تحقیقات کے بعد مجاز عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ بعد ازاں اس سزا کو اپیل…
